اجاگر کرنیکا شکریہ رضی بھائ ۔۔ سلمان رفیق ایک ھفتے سے گھر نہیں آۓ ، صحت کے مسائل بھی ساتھ ھیں لیکن یہ اللّٰہ کا بندہ مسلسل فیلڈ میں ھے ،
ھر جگہ پہنچ رھا ھے لیکن میڈیا منجمنٹ اور نمائش سے بہت دور ۔ فون پر ایک ھی بات کہتے ھیں کہ تباھی بہت بڑی ھے، ھر طرف پانی ھے ، لوگوں کو ھماری ضرورت ھے ،جب بھی کام ختم ھوا لوٹ آؤنگا ۔۔ سلمان درحقیقت philinthiropist ھے۔ الحمد للّٰہ رب العالمین
غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، انخلا کا عمل بلاتعطل جاری، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 7633 افراد متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ
مہم کے دوران 8839 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 1206 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کیساتھ کوارڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #Deporting
سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کا پی سی ہیڈ کوارٹر سے واپسی پر بس سے اترنے اور کچہ میں ڈیوٹی سے انکار کے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد خبر چلائی گئی ہے جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تندہی سے موجود ہیں اور پنجاب پولیس کچہ میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت سے نبردآزما ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر سپوت وطن کے ساتھ کئے وعدے کو ایفاء کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔
خوشاب میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کے دوران کانسٹیبل ضیاء اختر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید، دو پولیس ملازمین زخمی جبکہ مقابلے میں اشتہاری سمیت 5 ملزمان منطقی انجام کو پہنچ گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کانسٹیبل ضیاء اختر کی بے مثال بہادری اور قربانی پر خراجِ تحسین۔
پنجاب پولیس یومِ آزادی پر لازوال قربانی پیش کرنے والے شہید کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہید کے اہلِ خانہ کی بہترین ویلفئیر کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #SalamPolice #Martyrs #PoliceMartyr #RealHeroes #PakistanIndependenceDay #14August