شکر ہے کہ اب اور لوگ بھی بول رہے ہیں۔
مگر اہم بات یہ ہے کہ حکومت کو سمجھ آتی ہے یا نہیں۔۔۔
کتنی تکلیف کی بات ہے کہ ہم کو اپنی قوم کو اور اپنے ملک کو اپنی حکومت سے بچانا پڑتا ہے۔
تُم مُجھے میرے بدترین حالات ( وقتِ زوال ) میں نہیں سنبھال سکتے
تو تُمہیں اِس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ تُم میرے بہترین وقت میں بھی میرے ہرگز مستحق نہیں ہو ۔
حضرت علی فرماتے ہیں
تمہارا دل کسی کے گلے لگ کر رونے کو چاہے تو کسی انسان سے اُمید مت لگانا تم قرآن پاک اٹھانا اور اپنے سینے سے لگا لینا ، یہ بہت سکون دے گا
بسْـــمِ اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صباح الخیر 🌄💞🌞
یارب ذوالجلال والاکرام !
ہماری نیند کو راحت، جاگنے کو برکت، دعاؤں کو قبولیت، سکون قلب اور اطمینان کا ذریعہ بنا دے۔
ہمیں ناگہانی آفتوں وباؤں بلاؤں شرور و فتن سے اپنی امان اور روحانی و جسمانی صحت کے خزانوں کے ساتھ تا دمِ زندگی سلامت رکھ۔
یا ارحم الراحمین ہمیں آپ کی رحمتیں برکتیں عنائتیں عافیتیں اور فضل و کرم ہمیشہ نصیب رہیں۔
یااللّٰہ ہمیں عمر بھر صبح و شام اپنی نعمتوں رحمتوں برکتوں خوشیوں اور مسرتوں سے سرفراز فرما اور ہمیں شکر کی توفیق دے ۔
آمین یارب العالمین
صبر کے علاوہ کوئی اور ایسا عمل دکھائیے جس پر بیک وقت یہ انعامات ملتے ہوں:
1: اللہ تعالی کی محبت ۔ ارشاد فرمایا:
وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ
اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (سورت آل عمران: 146)
2: اللہ تعالی کی نصرت و معیت۔ ارشاد فرمایا:
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (سورت بقرہ: 153)
3: جنت کے بالا خانے۔ ارشاد فرمایا:
اُولٰٓىٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا
یہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بالا خانے عطا ہوں گے۔ (سورت فرقان: 75)
4: بے حساب اجر ۔ ارشاد فرمایا:
اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، ان کا ثواب انہیں بے حساب دیا جائے گا۔ (سورت زمر: 10)
5: ربِ محبت کی طرف سے بشارت۔ ارشاد فرمایا:
وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَۙ
اور خوشخبری سنا دو ان صبر کرنے والوں کو۔ (سورت بقرہ: 155)
6: اللہ تعالی کی رحمت خاصہ۔ ارشاد فرمایا:
اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ
یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے خصوصی عنایتیں ہیں۔ (سورت بقرہ: 157)
7: اللہ تعالی کی رحمتِ عامہ۔ ارشاد فرمایا:
وَ رَحْمَةٌ-
اور رحمت ہے۔
8: سیدھے راستے کی ہدایت۔ ارشاد فرمایا:
وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ
اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت پر ہیں۔ (سورت بقرہ: 157)
9: سلامتی۔ ارشاد فرمایا:
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ
سلامتی ہو تم پر اس صبر کے بدلے جو تم نے (دنیا میں) کیا۔ (سورت رعد: 24)
میرے محدود مطالعے کے مطابق ایسا کوئی عمل نہیں ہے جو اپنے اندر اتنے عظیم انعامات رکھتا ہو۔ یہ صرف صابرین ہیں جن کے ٹوٹے دلوں کو ربِ محبت نے مختلف الفاظ و انعامات کے ساتھ جوڑا ہے۔ اور یہ صبر ہی ہے جو تمام صفات عالیہ کی بنیاد ہے۔ اگر آپ صابر بن جائیں تو اخلاق فاضلہ کے جامع بن جائیں گے۔
محمد اکبر
21 اپریل 2026ء
ایک دفعہ یہ گانا سنیں۔ انڈین سکھوں نے عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے خالصتان کی بنیاد کے لیے اپیل کر دی۔
عاصم منیر کے نام پیغام 🇵🇰✨♥️
پنڈی والے منڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انداز بیان گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتہائی سادہ انداز میں کہی گئیں دل میں اتر جانے والی باتیں ۔
ضرور سنئیے 👇