تقریباً 48 گھنٹے پہلے میں نے خبر دی کہ سپیکر KP بابر سلیم سواتی کو سینے میں شدید درد (ممکنا ہارٹ اٹیک ) کی وجہ سے CMH میں لایا گیا۔
مجال ہے اس خبر پر کسی نے کوئی ٹوئیٹ کیا ہو۔ کیونکہ سپیکر کا کوئی گروپ نہیں ہے۔ گروپ ہوتا تو طوفان مچا ہوتا۔
میرا سوال ہے کیا سپیکر KP ہمارا حصہ نہیں ؟ کیا اس کے لئے آواز اٹھانا ہمارا فرض نہیں۔
اب انہی گروپوں کے کئی مہرے اس ٹاپک کو تبدیل کریں گے اور حقیقت کو نظر انداز
سلیمان بن عمران خان کہتے ہیں
اگر خدانخواستہ کچھ بدترین سانحہ ہوا تو وہ اسے قدرتی موت تھی یا بڑھاپے کا نتیجہ بتانے کی کوشش کریں گے۔ میرے والد تین سال پہلے جب جیل گئے، تو وہ 70 سال کی عمر میں بھی ایک انتہائی تندرست اور توانا انسان تھے۔ (اگرچہ رجیم نے انہیں قتل کرنے کی ناکام سازش کے دوران ان کی ٹانگ میں گولی ماری تھی' اس کے باوجود انہیں صحت کا کوئی بنیادی مسئلہ نہیں تھا۔
جیل میں ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کو اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بارہا 'تشدد' کے مترادف قرار دیا جا چکا ہے۔ جس سے ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔
ایک بار پھر یہ بات بالکل واضح رہے کہ اگر جیل میں ان کی جان جاتی ہے، تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسی رجیم پر عائد ہوگی۔
خان صاحب کے بیٹے سلیمان خان نیازی کی ٹویٹ۔۔۔۔۔
اگست کے بعد سے کسی نے بھی میرے والد کو نہ دیکھا ہے اور نہ ہی ان کی آواز سنی ہے۔ اگست میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور یہ کہ حکومت انہیں بھی اسی طرح قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح مصر کی حکومت نے محمد مرسی کے ساتھ کیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے تشدد نے بارہا کہا ہے کہ میرے والد کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔
پاکستان کا فاشسٹ نظام، جس کی قیادت فوجی آمر عاصم منیر کر رہے ہیں، اگست میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے اس حکم کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے جس کے تحت میرے والد کا معائنہ اور علاج نجی اسپتال شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا جانا تھا۔ اسی طرح اہلِ خانہ سے باقاعدہ ملاقاتوں اور وکلا تک رسائی کے احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
یہ واضح ہے کہ وہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ملک کی سب سے مقبول سیاسی شخصیت ہیں اور ان سے خوفزدہ ہیں۔
اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کسی کو بھی ذمہ داروں کی شناخت کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے ذمہ دار عاصم منیر اور ان کی منظوری سے کام کرنے والی ناجائز پاکستانی حکومت ہوگی۔
جو بھی حکومت اس نظام کو جائز تسلیم کرتی رہے گی، وہ اس صورتِ حال اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والے انتشار اور عدم استحکام کی ذمہ دار ہوگی۔
جو ریاست اس فاشسٹ پاکستانی نظام کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، وہ حقیقی معنوں میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔
@SulaimanKNiazi
No one has seen or heard from my father since August, when he explicitly said that he was being tortured and that the regime was trying to kill him like Egypt’s government did Morsi. The UN Special Rapporteur on torture has repeatedly stated that his treatment amounts to torture. Pakistan’s fascist regime, led by military dictator Asim Munir, continue to ignore the Supreme Court order from August for my father to be assessed and treated at the private Shifa International Hospital, as well as for regular access to family visits and access to his lawyers. It is clear that they are trying to kill him as he is by far the most popular political figure in the country, and they fear him. If the worst happens, no one should make any mistake who is responsible. It is Asim Munir with the approval of the illegitimate Pakistani government. Every government that continues to legitimise this regime will be complicit in this and the resulting chaos and destabilisation it causes in the region. No state that is engaging in friendly relations with this fascist Pakistani regime can truly claim to uphold the values of democracy or human rights.
جمائما خان نے بیٹے سلیمان کی ٹویٹ پر لکھا کہ:
"اس بدعنوان پاکستانی رجیم کی وجہ سے ایک اور بیٹا سوشل میڈیا پر آنے اور سیاست میں قدم رکھنے پر مجبور ہو گیا…"
لیکن۔جمائما خان کی اس ٹویٹ میں کچھ خاص ہے
کہ "سوشل میڈیا اور" سیاست" میں قدم رکھنے پر "
ماریو نافل کا عمران خان اور فیملی ہے لیے الفاظ♥️
میں عمران خان اور ان کے اہلخانہ کی حمایت کے لیے مزید آواز اٹھانا چاہتا ہوں, اتنے بہادر لوگو کو مزید سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔ میں کوشش کرنا نہیں چھوڑوں گا، لیکن یہ ایران کی جنگ ہر چیز کو مزید مشکل بنا رہی ہے 😔
میں واقعی امید کرتا ہوں کہ عاصم منیر عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل کر لیں اور اس ظلم و ستم کو روکیں
میرا اس ریس میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، بس اتنے اچھے لوگوں کے ساتھ اتنا برا سلوک ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے
مجھے سیاست سے شدید نفرت ہے
پاکستان میں ملٹری ڈکٹیٹرشپ رائج کر دی گئی ہے۔یہ بدمعاش ہیں اورعوام کےمنتخب لیڈرکی جان لینا چاہتےہیں۔یہ سب تب رکےگاجب دنیاکچھ کرے گی۔برطانیہ میرے والدکےلیےکیوں نہی آوازاٹھاتا ایمنسٹی اوراقوام متحدہ کااسپیشل گروپ کہہ چکاکہ عمران خان کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے
#شوکت_خانم_کی_شیر_اولاد
کاشف عباسی بھی کھل کر بول اُٹھا 🔥
جب آپ ایک چلتے ہوئے نظام کو خراب کر دینگے تو پھر اس خود ساختہ خراب کردہ نظام کو دوبارہ اچھا کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں، یہاں مکمل اسٹبلیشمنٹ کا کنٹرول ہے۔ ARY اب کنٹرول ہوچکا ہے
ڈاکٹر عاصم کی اپیل 🚨
عمران خان کو فوری ریٹینا اسپیشلسٹ کے علاوہ اپنے دیگر طبی مسائل کے مکمل جائزے کے لیے کسی اعلیٰ اسپتال جیسے شفا انٹرنیشنل اسلام آباد، میں فوری اور مکمل طبی معائنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا فرض سمجھ کر آواز اٹھائیں
بریکنگ نیوز🚨
برطانوی صحافی یلدا حکیم نے عمران خان پر قیدِ تنہائی میں ہونے والے مظالم پر پورے دنیا کے سامنے آواز اٹھا دی۔
خان پر ہونے والے مظالم پاکستانی اسٹبلیشمنٹ کروا رہی ہے۔یہ اب انٹرنیشنل مسئلہ بن چکا ہے
امکان ہے کہ 20 اکتوبر سے پہلے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی منظرِ عام پر آ جائیں، کیونکہ اسی روز پشاور ہائی کورٹ میں سماعت مقرر ہے۔ آج خالد خورشید کو اسلام آباد میں ظاہر کردیا گیا۔ اور عدالت نے جیل بھیج دیا۔۔!!
خالد خورشید عدالت میں پیش
پولیس کیجانب سے خالد خورشید کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کردیا۔ خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم۔
تحریک انصاف سے منسلک تین لوگ یوٹیوب پر تواتر سے ولاگ کرتے ہیں۔ شہباز گل نے دسمبر 2023 ، شہزاد اکبر نے جولائی 2023 اور قاسم سوری نے جنوری 2026 میں ولاگز شروع کیے۔ ان تینوں کے یوٹیوب شروع کرنے سے پہلے رجیم چینج ہوا۔ پنجاب حکومت ناجائز گرائی گئی۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ ارشد شریف کی شہادت ہوئی۔ ریٹائر ہوجانے والے جرنیل کو آرمی چیف لگا دیا گیا۔ الیکشن ملتوی کردیے گئے۔ آرمی چیف کا سالا وزیر اعلی پنجاب لگا گیا۔
زمان پارک پر حملے ہوئے۔ ظل شاہ کی شہادت ہوئی۔ عمران خان پر گندے غلیظ کیسز بنا کر ان کا میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا۔ عمران خان کو احاطہ عدالت سے اغواء کیا گیا ، تحریک انصاف پر ریڈ لائن لگا دی گئی۔ گھروں میں گھس گھس کر بیڈرومز میں جا جا کر رہنماؤں سے پارٹی چھڑوائی گئی۔ انکی ننگی ویڈیوز لیک کی گئیں۔ ہزاروں لوگوں پر مقدمات بنائے گئے۔ یعنی تحریک انصاف کے لوگوں کے ولاگز شروع کرنے سے پہلے فوج یہ کرچکی تھی ۔
تحریک انصاف کو غدار تو فوج نے قرار دیا۔ تحریک انصاف کو توڑے کی کوشش تو فوج نے کی۔ تحریک انصاف پر گند تو چالیس نیوز چینلز اور دو سو صحافی پھینکتے رہے۔ یعنی آپ فوج کو کلین چٹ دے کر سارا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال رہے ہیں؟ شہباز گل پر تشدد ہوا۔ شہزاد اکبر پر برطانیہ میں دو حملے ہوئے۔ قاسم سوری دربدر اوبر چلاتا رہا۔ آپ انہی کو ظالم قرار دے رہے ہیں؟
شہباز گل پر سب سے زیادہ تنقید کس نے؟ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے۔ عادل راجہ پر سب سے زیادہ تنقید کس نے کی؟ تحریک انصاف نے۔ تھوڑی سی گنجائش ملی نہیں اور شروع ہوگئے کہ عمران خان کو اور تحریک انصاف کو سارا نقصان پہنچایا ہی باہر بیٹھے یوٹیوبرز نے ہے۔ حیا کو ہاتھ ماریں۔