اے اللہ!
مجھےدنیا کےرنگوں سےنکال کر اپنارنگ دے دیں ایسارنگ جو وقتی نا ہو،کچانا ہو، پھیکا نا ہو،جو مرتے دم تک نا اترے، چاہے کتنے ابال آئیں، کتنے طوفان آئیں، چاہے کتنے ہی رنگین مناظر آنکھوں کے سامنے آئیں، پر آپ کا رنگ نہ چھوٹے، ایسا رنگ عطا کریں اپنا جو قلب و روح میں بس جائے۔❤️🤲🏻
حدیث ﷺ:
جو کوئی یہ چاہے ہے کہ وہ جہنم سے دور کردیا جائے اور جنت میں داخل ہو، تو:
(1) اُس کی موت اس حالت میں آئے کہ وہ الله اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو،
(2) اور وہ لوگوں کے ساتھ وہ سلوک کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے.
مسلم 4776
(نسائی 4196؛ ماجہ 3956؛ احمد 6503؛ حبان 5961)
اگر تم تھوڑی سی آزمائش سے ڈر کر اپنا یقین ہار کر بیٹھ جاؤ گے تو تمھاری دُعائیں کیسے قبول ہونگی؟ قبولیت کا ایک اصول ہے صبر رکھو، دُعا کرو، اور معجزوں کو پا لو۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا:
رسول الله ﷺ جب بیمار نہیں تھے تو فرمایا کرتے تھے کہ جب بھی کسی نبی کی روح قبض کی جاتی تو پہلے جنت میں اُس کا مقام دکھا دیا جاتا ہے، اس کے بعد اُسے اختیار دیا جاتا ہے (کہ دنیا میں رہیں یا جنت میں چلیں).
بخاری 6348
(بخاری 4437، 4463؛ مسلم 6293، 6297)
زندگی میں ہر دن آسان نہیں ہوتا، لیکن ہر دن ایک نئی کوشش کا موقع دیتا ہے۔ ہار سے ڈرنا نہیں چاہیے ، کیونکہ جیت انہی کا مقدر بنتی ہے جو رکتے نہیں۔ تھک جاؤ تو آرام کر لو، لیکن ہمت کبھی نہ ہارو۔
"اللہ تعالیٰ صبر کرنے والے بندے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، یہاں تک کہ اُسے اپنی مہربانی سے ایسی بحالی عطا فرماتا ہےکہ وہ خود اس پر حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔"