حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا
جو شخص کسی مومن مرد یا عورت کو ذلیل سمجھے یا اس کی غربت یا افلاس کی وجہ سے اسے حقیر سمجھے ، بروز قیامت خدا وند عالم اس کی تشہیر کرے گا اور پھر اسے رسوا کرے گا
میزان الحکمۃ جلد ۲، حدیث ۴۰۷۶
امیر المومنین امام علیؑ نے فرمایا
اگر تمہارے کاموں سے پہلے غور فکر ہوگا تو تمہارے کاموں کے نتائج اور تمہارے تمام کام اچھے ہو جائیں گے
تجلیات حکمت ، صفحہ ۳۸۲
حضر ت محمدمصطفیٰﷺ نے امام علیؑسے فرمایا
اے علیؑہرنماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت نماز کی قبولیت کا باعث ہے
اس کی تلاوت کرنے والااللہ کی امان میں رہتا ہے اور اللہ اُسکی حفاظت کرتا ہے
دعوت راوندی ، صفحہ ۸۴ ، حدیث ۲۱۵
سنٹرل سیکرٹریٹ میںبرادرارشادحسین بنگش مرکزی مسئول آفس کی زیرصدارت ماہانہ اسٹاف میٹنگ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ اعجازحسین بہشتی کی شرکت اورمرکزی آفس کے کارکنان سےاطاعت اورنظم کےعنوان سےخطاب کیامرکزی آفس نئی بلڈنگ میں منتقل ہونےکےبعدیہ پہلی آفیشل میٹنگ تھی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں بعد از نماز ظہرین شیخ اعجاز حسین بہشتی کی والدہ گرامی اور میڈیا انچارچ برادر شجاعت علی بلتی کے والد مرحوم اور دیگر مومنین و مومنات کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کے عوام کی آئین کی حکمرانی قانون کی عمل داری غلامی کی زنجیر کو توڑنے آزاد خارجہ پالیسی،داخلی خودمختاری عالمی قوتوں کی پاکستان میں مداخلت کیخلاف جدوجہد کیساتھ ہیں،اور اس امید کیساتھ کہ یہ عوامی جدوجہد رنگ لائے گی انشاءاللہ عدل کا سورج ضرور طلوع ہوگا
حضرت امام جعفرصادقؑ نے فرمایا
جو شخص محبت ، خوف ، شہوت اور غصے کے موقع پر اپنے نفس پر قابو رکھے تو اللہ تعالیٰ اُس کے جسم کو (جہنم کی ) آگ پر حرام کر دے گا
ثواب الاعمال ۔ شیخ صدوق ؒ ۔ حدیث ۳۴۳
#MWMPakistan#MWMTeam
امیر المومنین امام علیؑ نے فرمایا
جو خوشحالی اور فاقہ مستی میں اعتدال سے کام لیتا ہے وہ اپنے آپ کو حوادثِ زمانہ کے (ساتھ مقابلہ کے ) لئے تیار رکھتا ہے
غرر الحکم ، حدیث ۹۰۴۸
#MWMPakistan#MWMTeam