“پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سوی��ینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تو صرف کٹھ پتلی تھے اور احکامات کی پاسداری کر رہے تھے۔
دنیا کی کسی جمہوریت میں اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا مذاق نہیں ہوتا کہ انہیں احتجاج کرنے پر ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا جائے۔ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔
نو مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے۔
جن نوجوانوں کو ملٹری کورٹس سے دس ، دس سال کی سزائیں دلوائی گئی ہیں ان کا جرم صرف احتجاج کرنا ہے۔ بارہا کہتا ہوں کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جائے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اصل مجرمان کون ہیں اور سزائیں کن کو ملنی چاہئیں ۔ یوں کسی آرمی افسر کے کہنے پر قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو ��رباد کرنا ظلم ہے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کا دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے۔ ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے ��و کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ میرے خلاف جھوٹے اور بوگس مقدمات اسی لیے چل رہے ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس سمیت میرے خلاف بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں اس لیے مرضی کے ججز لانے کے باوجود میری اپیلیں مسلسل التوا میں رکھی جا رہی ہیں- جس دن میرے مقدمات میرٹ پر سنے گئے سب کا خاتمہ ہو جائے گا۔
میرا تمام پارٹی عہدیداران کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ تحریک چلانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ میری پہلی ترجیح تحریک اور پارٹی کی تنظیمِ نو ہے۔
جنید اکبر پر مجھے پورا اعتماد ہے۔ اگر وہ تنظیمی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنے کے ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی چلا سکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہل خانہ اور وکلأ سے ملک میں جاری لاقانونیت اور فسطائیت پر گفتگو
(13-05-2025)
2/2
پاک فضایئہ کا یہ شاہین پاکستانیوں کوضمانت دے رہا ہے کہ ہم فضاؤں کےامین ہیں ،آپکے محافظ ہیں۔ہم نے پلوامہ کے بعدبھی خود کو ثابت کیا،پہلگام کے بعد بھی ثابت کیا۔
یقیناپاکستانیوں کوائیرمارشل اورنگزیب کےایک ایک حرف پریقین ہو گا۔ ائیر فورس زندہ باد 🇵🇰
شہباز گل کا کریٹیکل ٹائم میں زبردست مشورہ 🚨
پوری قوم آپکے ساتھ ہے لیکن آپ قوم کے لیڈر کو تو نکال لے کیوں ان نکمںو کے پیچھے کھڑے ہے !!
نواز شریف نے ابھی تک نا پریس کانفرنس کی انڈیا کیخلاف نا کوئی ٹویٹ خدا کا واسطہ یہ لوگ صرف آپ کا غلط استعمال کررہے عمران خان کو نکالے !!
بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے او�� شور کوٹ میں پاکستان ایئر فورس کے بیس پر حملہ کیا، پاکستان کے تمام اثاثہ محفوظ ہیں
سر اب عمران خان کو رہا کریں۔۔ پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے۔۔
آواز اُٹھائیں سب
ٹرینڈ الرٹ 🚨
سب انگریزی میں یہ ٹرینڈ #FreeKhanRightNow شروع کریں اور پاکستان کی خاطر عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں
عمران خان کی سیکورٹی کو یقینی بنا کر اسی وقت بنی گالہ منتقل کیا جائے
بیرسٹر سیف کو ہٹاو 🛑
اس شخص نے 24 نومبر سے مسلسل جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی، یہ وکٹوں کی دونوں طرف کھیلتا ہے۔
سوشل میڈیا کی پریشر سے ہی یہ ہٹے گا اس لئے سب آواز اٹھائیں کہ اسے فوری فارغ کرو