ماں جی کی زندگی بھی کیا آزمائش ہے…
بیوہ ہیں نہ اولاد ہے اور نہ کوئی مستقل ذریعۂ آمدن۔۔۔۔
شادی بھی نہیں ہوئی اس لیے بھائی کے گھر رہائش پذیر ہیں۔۔۔۔
مگر جس بھائی کے گھر میں رہتی ہیں۔۔۔۔ وہ خود فالج کے مریض ہیں۔۔۔۔
اماں جی ایک گھر میں صفائی کا کام کرتی ہیں ۔۔۔۔۔
جہاں سے کچھ مدد مل جاتی ہے۔ ۔۔۔۔باقی زندگی اللہ کریم کے سہارے گزر رہی ہے۔
الحمدللہ۔۔۔
کریم اللہ کی مدد اور احباب کے تعاون سے ہم بھی حسب استطاعت ان کے لیے راشن اور ضروریات کا بندوبست کرتے آ رہے ہیں۔
کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ بہت کچھ نہیں چاہیے ہوتا کبھی تھوڑا سا تعاون بھی کسی ماں کے لیے بہت بڑا سہارا بن جاتا ہے۔۔۔۔
#murawathayatchadhar #wasmawelfarefoundation
اس عمر میں سہارے کی ضرورت ہوتی ہے…
جب ہاتھ کانپنے لگیں قدم ساتھ چھوڑنے لگیں اور زندگی کا سفر مشکل محسوس ہونے لگے۔۔۔۔۔
اگر اللہ نے آپ کو کسی ضعیف بے سہارا ماں یا بزرگ کے کام آنے کا موقع دیا ہے تو اسے احسان نہیں اپنی خوش نصیبی سمجھیں۔۔۔۔
کسی بوڑھے چہرے پر مسکراہٹ لے آنا کسی کمزور ہاتھ کو سہارا دے دینا کسی بے آسرا دل کو یہ احساس دلانا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں…
شاید یہی وہ نیکی ہو جو کل ہمارے اپنے بڑھاپے کا سہارا بن جائے۔
اللہ ہمیں دوسروں کے سہارے کا ذریعہ بنائے کیونکہ سہارے دینے والے ہاتھ ہی اللہ کے ہاں سب سے خوبصورت ہوتے ہیں۔ ۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
بھلا پانی بھی کسی کو روکنا بنتا ہے حالات جیسے بھی ہوں ۔۔۔۔
سگے بھائی ہیں ۔۔۔
ایک ہی حویلی میں الگ الگ رہتے ہیں۔۔۔۔۔
حالات ایسے بنے کہ پانی والا نلکہ دوسرے بھائی کے حصے میں آ گیا اور یہ محنت کش مزدور 9 ماہ سے باہر موٹر سے پانی بھر کر گھر کا گزارا کر رہا ہے۔۔۔۔۔
بچے چھوٹی کلاسوں میں زیرِ تعلیم ہیں ۔۔۔۔۔۔
آمدن صرف دیہاڑی کی ہے۔۔۔۔۔۔اس نے اپنی استطاعت کے مطابق 100، 200 روپے جوڑ جوڑ کر 20 ہزار روپے جمع کیے اور ہم سے رابطہ کیا کہ پانی کا بندوبست کروا دیں بہت مشکل ہو رہی ہے۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ کریم اللہ نے توفیق دی تو پانی کا بندوبست ضرور کریں گے۔۔۔۔۔۔
کس کی غلطی ہے، کون سچا ہے، کون جھوٹا ہے۔۔۔
آپس میں کیا اختلاف ہے ہمیں اس بحث سے کوئی واسطہ نہیں۔۔۔۔۔۔
لیکن پانی روکنا کسی کے لیے بھی مناسب نہیں۔۔۔۔
رزق بانٹنے والا اللہ ہے پانی بھی اللہ کی نعمت ہے۔۔۔۔
انشاء اللہ جلد بندوست کروا دیں گے کریم اللہ کی مدد سے ۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
معذور شوہر کی خدمت کرنا آسان امتحان نہیں… اور جب بیوی خود بیمار ہو، گھر میں آمدن کا کوئی ذریعہ نہ ہو، پھر بھی دن رات شوہر کی خدمت میں کھڑی ہو تو واقعی دل کہتا ہے۔۔۔
یا اللہ! یہ عورت اتنا سب کیسے کر رہی ہے؟؟؟؟
باتوں باتوں میں وہ بتاتی جاتی ہیں کہ کس طرح ہر دن گزار رہی ہے۔۔ اور میں حیران ہوتا جاتا ہوں کہ صبر بھی کوئی چیز ہے۔۔
الحمدللہ آج ان کے گھر راشن پہنچا دیا ہے۔۔۔۔
ان شاء اللہ کریم اللہ کی مدد سے ہر ماہ راشن پہنچتا رہے گا۔۔۔۔
ان کا سب سے بڑا مسئلہ روٹی کا تھا۔۔۔۔۔
ویل چیئر موجود ہی نہیں اور واش روم چیئر بھی ٹوٹ چکی ہے۔۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ جلد ویل چیئر اور واش روم چیئر بھی پہنچا دیں گے۔۔۔۔
ہم صرف چھوٹا ذریعہ ہیں اصل مددگار تو کریم اللہ ہے۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
خاموشی سے جینے والے دو بوڑھے دل۔۔۔
دو میاں بیوی…
دونوں ضعیف اور زندگی کے آخری حصے میں ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔
شوہر بیماری کے باعث چارپائی پر ہے۔۔
اور ضعیف بیمار بیوی خود کمزور ہونے کے باوجود شوہر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔۔۔۔
ان کا ایک بیٹا تھا مگر وہ بھی اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔۔۔۔
اماں پہلے چل پھر کر گلی محلوں میں انڈے بیچ لیا کرتی تھیں ۔۔۔
مگر اب بڑھاپے اور کمزوری کے باعث وہ کام بھی مشکل ہو گیا ہے۔۔۔۔
گھر میں کوئی مستقل ذریعۂ آمدن نہیں۔۔۔۔۔
ایسے سفید پوش لوگ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے بس خاموشی سے اپنے حالات کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ۔۔
اللہ کریم کی مدد توفیق اور اپنے محسنوں کے تعاون سے ہم ان بزرگوں کا ساتھ نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔۔۔۔۔
راشن ادویات اور دیگر ضروریات میں جتنا ممکن ہو سکا تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔۔
#murawathayatchadhar #wasmawelfarefoundation
ایک ماں کی بس اتنی سی درخواست تھی۔۔۔
کل ایک کیس آپ کے ساتھ شیئر کیا تھا۔۔۔۔
آج اسی گھر کی ہماری ایک بیٹی کی رخصتی ہے۔ اس بچی کی والدہ گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔
کل والدہ نے ہم سے صرف اتنا کہا۔۔
"بیٹا، روٹی کا بندوبست کر دو۔۔۔۔۔
الحمدللہ۔۔۔
آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی کہ اس بیٹی کی رخصتی کے لیے دو دیگیں گوشت ایک دیگ چاول اور 400 روٹیاں بھجوائی ہیں ۔۔
شاید ہمارے لیے یہ کوئی بہت بڑا کام نہ ہو۔۔۔۔
شاید ہمارے گھروں میں ایک وقت کا کھانا معمول کی بات ہو لیکن جس گھر میں وسائل محدود ہوں۔۔ وہاں بیٹی کی رخصتی کے دن کھانے کا انتظام بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔۔۔۔۔
ہم نے صرف کھانا نہیں بھیجا
بلکہ ایک ماں کی پریشانی کم کی
ایک باپ کا بوجھ ہلکا کیا۔۔۔۔
اور ایک بیٹی کی رخصتی کے موقع پر اس گھر کی عزت اور خوشی میں اپنا حصہ ڈالا۔۔۔۔۔
نیکی ہمیشہ بڑی رقم کا نام نہیں۔۔۔۔
کبھی کسی کی ایک چھوٹی سی ضرورت پوری کرنا بھی اللہ کے ہاں بہت بڑا عمل بن جاتا ہے۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس بیٹی کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے اور اس کے گھر کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
چند دن پہلے ہک اماں دے گھر چکر لگا ۔۔
آٹے یا دانے نوں کیڑی تے لگ ہی جاندی اے اکثر ۔۔۔
لیکن ماڑا بندہ جس دا گزارا مشکل ہوے اور لوگاں دے تعاون نال گزارا ہوے اس دے آٹے نوں کیڑی لگے تے ۔۔۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar
ایک مجبور بیوہ ماں اور دو معصوم بچوں کی کفالت ۔۔۔۔
یہ ایک بیوہ خاتون کی فیملی ہے۔۔۔ جس کے دو بچے ہیں ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے تک یہ ماں ایک گھر میں صفائی کا کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی۔۔
مگر اب بیماری اور کمزوری کی وجہ سے اس پوزیشن میں نہیں کہ محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلا سکے۔
الحمدللہ ۔۔۔
اس مشکل وقت میں ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس فیملی کا ساتھ دے رہے ہیں۔۔۔
راشن ادویات اور بچے کے تعلیمی معاملات میں بھی جہاں تک ممکن ہو تعاون فراہم کیا جاتا رہا ہے۔۔۔۔
یہ ایک بہت مجبور اور سفید پوش فیملی ہے۔۔۔
جو اپنی ضروریات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے گریز کرتی ہے۔۔۔۔
ایسے خاندان ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔۔۔
کیونکہ ان کی مدد صرف ایک ضرورت پوری کرنا نہیں بلکہ ان کی عزتِ نفس کو برقرار رکھنا بھی ہے۔۔۔۔
اللہ کریم اس ماں اور اس کے بچوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے ان کے حالات بہتر فرمائے اور انہیں کسی کا محتاج نہ کرے۔۔۔۔
کریم اللہ ہی سب کا مددگار ہے۔ آمین یا رب العالمین ۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar
الحمدللہ رب العالمین ۔۔
ایک بیوہ ماں جو اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی اس کے گھر کی حالت بہت خراب تھی۔۔۔۔
ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سب سے پہلے اس کے گھر کی مکمل تعمیر کروائی، تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ عزت اور سکون سے رہ سکے۔۔۔۔
گھر کی تعمیر کے بعد الحمدللہ گھر میں نلکا بھی لگوا دیا، تاکہ اس گھرانے کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔۔
یہ وہ خاندان ہیں جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے اپنی عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔
ایسی سفید پوش اور مستحق فیملیز کی حتیٰ الامکان مدد کرنا ہماری ذمہ داری سمجھتے ہیں۔۔۔۔
الحمدللہ۔۔
اس بیوہ بہن کے ساتھ ہم پہلے بھی راشن اور دیگر ضروریات کی صورت میں تعاون کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی اللہ نے توفیق دی تو ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
کبھی کبھی انسان کو صرف سہارا نہیں موقع چاہیے ہوتا ہے۔۔۔۔
جب اسے یہ یقین ہو جائے کہ میری محنت کا صلہ مجھے ضرور ملے گا۔۔۔ تو ہاتھوں میں خود بخود تیزی آ جاتی ہے ۔۔۔
اور زندگی میں امید کی ایک نئی کرن جاگ اٹھتی ہے۔۔۔۔
یہ ہماری ایک اور اماں ہیں ۔گاؤں کی رہنے والی۔۔۔ سادہ سی زندگی اور محدود وسائل کے ساتھ گزارا کرنے والی۔۔۔
الحمدللہ ۔۔۔
سب سے پہلے ہم نے ان کے گھر میں نلکہ لگوایا تاکہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے انہیں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔۔۔؟
پھر ان کے لیے ایک چھوٹی سی دکان بنا دی تاکہ گھر کے اخراجات میں کچھ سہارا پیدا ہو۔۔۔۔
بعد میں معلوم ہوا کہ اماں اپنے ہاتھوں سے تھالیاں چنگیریں اور اس طرح کی دوسری چیزیں بنا لیتی ہیں۔۔۔۔۔
میں نے اماں سے کہا ۔۔۔
اماں۔۔۔۔۔ آپ محنت کر کے ہمیں بنا کر دیں ہم آپ کو اس کی مناسب قیمت سے کچھ زیادہ ہی دیں گے۔۔۔۔
آج اماں سے ان کی محنت کا سامان لینے گئے تو تقریباً 5 سیٹ تیار تھے۔۔۔ یعنی قریباً 20 تھالیاں اور 4 چنگیریں۔۔۔
دل کو عجیب سا سکون ملا کہ جس اماں کے گھر کبھی راشن پہنچانے کی فکر ہوتی تھی آج وہ اپنی محنت سے اپنے گھر کا نظام چلانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔۔۔۔۔
الحمدللہ۔۔
اب ہمیں ان ماؤں کو بار بار راشن دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔۔
ہم ان کی محنت کی ایسی قدر کر دیتے ہیں کہ گھر کا چولہا بھی جلتا رہے ۔۔۔۔۔عزتِ نفس بھی سلامت رہے اور کسی کے سامنے ہاتھ بھی نہ پھیلانا پڑے۔۔۔۔
راشن کسی دن ختم ہو جاتا ہے۔۔۔
مگر روزگار کا راستہ کھل جائے تو گھر کی امیدیں برسوں زندہ رہتی ہیں۔۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
خان صاحب واقعی کمال انسان ہیں۔۔ جتنی تعریف کروں کم ہے۔۔۔
غربت بیماری اور ہر طرح کی تنگی کے باوجود جس قدر یہ انسان اللہ کے شکر گزار ہیں ۔۔۔
وہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ میرے لیے یہ بہت محبوب ہیں۔۔۔
الحمدللہ۔۔۔
پہلے گھر میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔۔۔۔
بڑی مشکل سے پانی کا انتظام ہوتا تھا۔۔۔اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کے گھر میں پانی کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
راشن اور میڈیسن کے حوالے سے بھی الحمدللہ ہر ممکن تعاون جاری ہے۔۔۔۔
آج بابا جی نے خود کہا ۔۔۔
چھوٹی سی ریڑھی لگا دو میں گھر کے سامنے بیٹھ کر کچھ کام کر لوں گا۔۔۔۔۔
بابا جی کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔۔۔۔ بیماری کے دوران گھر کا سب کچھ تقریباً ختم ہو گیا ۔۔۔
علاج نے حالات بہت مشکل کر دیے۔۔۔۔
ایک چھوٹا بیٹا ہے جو مزدوری کرتا ہے اور اپنی استطاعت کے مطابق گھر کا سہارا بنا ہوا ہے۔۔۔۔
ان شاء اللہ کوشش ہے کہ ایک چھوٹی سی ریڑھی کا انتظام کر دی جائے تاکہ بابا جی اپنی صحت کے مطابق گھر کے سامنے بیٹھ کر حلال روزی کما سکیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑے۔۔۔۔
اللہ پاک ان کے گھر میں صحت آسانی برکت اور خوشیاں عطا فرمائے۔۔۔۔ آمین
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
پانی کی ایک بالٹی کا بوجھ۔۔۔
جب ایک ماں کی عمر پانی بھر بھر کر گزر جائے تو ذرا سوچیں… زندگی کی باقی ضروریات وہ کیسے پوری کرتی ہوگی؟
کافی دنوں سے ایک بہن رابطے میں تھیں کہ آپ ایک بار ہمارے گھر کا چکر لگائیں۔ جب گھر پہنچے تو مسائل کی ایک لمبی داستان تھی ۔۔۔
مگر سب سے زیادہ دل کو چھو جانے والی بات یہ تھی کہ بہن اپنے حالات بتاتے بتاتے رو پڑیں اور کہا۔۔
میں پانی بھر بھر کر تھک گئی ہوں…
خود لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کا گزارا چلا رہی ہیں، اور اوپر سے روزانہ پانی کے لیے مشقت…
کبھی کسی کے گھر سے پانی لانا، کبھی دور سے بھر کر لانا، اور کبھی دوسروں کی منت سماجت کرنا۔
غربت صرف خالی جیب کا نام نہیں،
کبھی کبھی غربت انسان سے اس کا سکون، وقت اور عزتِ نفس بھی چھین لیتی ہے۔
ان شاء اللہ جلد اس بہن کے گھر نلکے کا بندوبست کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔
تاکہ کم از کم پانی کا یہ مسئلہ تو ختم ہو اور ان کی روزمرہ کی مشقت کچھ کم ہو سکے۔۔۔۔
نلکا شاید ہمارے لیے معمولی چیز ہو
مگر کسی ضرورت مند گھر کے لیے یہ برسوں کی تکلیف کا خاتمہ بن سکتا ہے۔۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
@msaalyana اور میں اکٹھے ہی خدمت خلق کا سفر کر رہے ہیں تقریباً ایک بات سے میں پریشان تھا میں ہر روز شام 6 بجے ایک کال آتی ہے اسے بلا ناغہ یہ سلام دعا نہیں کرتا صرف چند الفاظ بولتا ہے
جی مرشد جی میں نوکر جی میں حاضر ۔۔۔
پھر تھوڑی دیر بعد مجھے کہنا ٹھیک ہے چلیں لیٹ ہو رہی ہے
میں بڑا پریشان تھا کہ یہ چکر کیا ہے کون سا مرشد ہے اس کو ہر روز 6 بجے مرید کو یاد کرتا ہے ۔۔۔۔
آج برتن خرید رہے تھے ماڑا جیا کان ساتھ لگا لیا میں نے ڈانٹ ڈپٹ سنی اور بڑا پریشان بھی ہوا کہ علیانہ کتنی سخت نوکری دے رہا جیسے کؤی ملازم کسان کے ہاں 30 لاکھ کا مقروض ہو ۔۔۔۔۔
آپ لوگ بھی دعا کریں اس کے لیے ورنہ یہ تاحیات والے کھاتے سے نکلتا جا رہا ہے 😃😃
#MurawatHayatChadhar
صبح ایک کیس آپ سب کے ساتھ شیئر کیا تھا۔۔۔
ایک ایسا گھر جہاں پورے خاندان کا نظام ایک بیوہ ماں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔۔۔۔
خود بیماری کے باوجود گھروں میں کام کرنے پر مجبور ہے۔۔۔ کیونکہ گھر کا چولہا بھی تو جلانا ہے اور بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے۔۔۔۔۔
الحمدللہ آج ان کے گھر راشن پہنچا دیا ہے۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ کوشش رہے گی کہ یہ صرف آج کی مدد تک محدود نہ ہو۔۔۔ بلکہ اس گھر کا مستقل خیال رکھا جائے۔۔۔۔
آج بچی سے بھی بات ہوئی ہے۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ بہت جلد اسے سلائی کا ہنر سیکھنے کے لیے بٹھائیں گے۔۔۔۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بالکل پڑوس میں ہی ایک درزن ہیں۔۔۔ جہاں بچی آسانی سے جا کر یہ ہنر سیکھ سکتی ہے۔۔۔۔۔
ہم نہ کسی کے رزق کے مالک ہیں۔۔۔
نہ کسی کی مشکل حل کرنے والے۔۔۔
ہم تو بس ایک چھوٹا سا وسیلہ ہیں۔۔۔
اصل مددگار اصل سہارا اور اصل کارساز صرف میرے رب کی ذات ہے۔۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
لوگوں کی مشکلات کس قدر ہیں ہم شاید سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔
شادیوں کے اوپر بہت کچھ لکھنے کو ہے لیکن پھر کبھی ۔۔۔۔۔
آج اماں جی ہمارے پاس آئیں۔
کہنے لگیں:
پتر! پرسوں میری بیٹی کی رخصتی ہے ۔۔
میرے پاس کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔
آج صبح بھی چکی سے 6 کلو آٹا ادھار لے کر آئی ہوں۔۔۔۔۔ بس اتنا تعاون کر دو کہ روٹی کا بندوبست ہو جائے دو دیگیں اور روٹی بن جائے تو میری شبِ رخصتی گزر جائے گی۔۔۔۔۔
یہ الفاظ سن کر دل بھر آیا۔۔۔
لیکن ساتھ ہی خوشی بھی ہوئی کہ اماں جی جہاں جہاں گھروں میں کام کرتی ہیں۔۔۔
وہاں کی چند نیک دل بہنوں نے اپنی استطاعت کے مطابق گھر کے بنیادی سامان میں تعاون کیا ہے۔ محلے کی کچھ بہنوں نے بھی آگے بڑھ کر ہاتھ بٹایا، الحمدللہ تقریباً ضروری سامان پورا ہو چکا ہے۔۔۔۔۔
اب صرف بیٹی کی رخصتی کے لیے روٹی کا انتظام باقی ہے۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ اماں جی کو روٹی کا بندوبست کر دیں گے۔
ایک ماں اپنی بیٹی کے فرض سے سرخرو ہو کر رخصت کرے، اس سے بڑی خوشی ہمارے لیے کیا ہو سکتی ہے۔۔۔۔
ہم کسی کی پوری زندگی تو نہیں بدل سکتے۔۔۔
لیکن اگر اللہ نے توفیق دی ہو تو کسی کی زندگی کا ایک مشکل دن ضرور آسان کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اماں جی کی بیٹی کے نصیب اچھے فرمائے اس کے نئے گھر کو خوشیوں محبت اور برکت سے بھر دے۔۔۔
اور جو بہنیں اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہوئیں اللہ ان کے گھروں کو بھی ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔ ۔۔۔
بیٹی کے فرض میں ساتھ دینا بھی ایک خوبصورت صدقہ ہے انشاء اللہ روٹی کا بندوست کر دیں گے کریم اللہ کی مدد سے ۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation
انہی کمزور اور بے بس لوگوں کو دیکھ کر ہم نے فیصلہ کیا تھا
کہ کریم اللہ کی مدد سے ایسے سفید پوش افراد کو تلاش کریں گے اور ان کے گھر کے چولہے کو چلانے میں راشن وغیرہ کے ذریعے، اپنا حصہ ڈالیں گے۔۔۔۔۔۔ الحمدللہ ۔۔
اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور ہم یہ کام آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔
میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سفید پوش لوگوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔۔۔
یہ راستے میں نہیں ملتے۔۔۔۔۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی عزتِ نفس کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے اپنی پریشانی چھپا کر زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔
یہ ماں بھی ایسی ہی ایک ضرورت مند خاتون ہیں۔۔۔۔
ان کی دو بیٹیاں ہیں۔۔۔۔
ایک بیٹی گھر میں کام کر کے کسی نہ کسی طرح گزارا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔۔۔۔
مگر اصل مسئلہ روٹی کا ہے جو پوری نہیں ہو رہی۔۔۔۔
بات کرتے ہوئے بھی وہ بار بار زار زار روتی رہیں۔۔۔۔۔
شاید برسوں کی تکلیف پریشانی اور بے بسی آنسوؤں کی صورت میں باہر آ رہی تھی۔۔۔۔۔
اس وقت ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ کوئی کام کر کے اپنے گھر کا خرچ پورا کر سکیں۔۔۔۔ انہیں فی الحال راشن کی صورت میں تعاون کی ضرورت ہے تاکہ گھر کا چولہا جلتا رہے اور بچیوں کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ ۔۔
مالکِ کائنات وسیلہ پیدا فرمائے گا۔۔۔
ہماری کوشش ہوگی کہ اس خاندان کا خیال رکھا جائے اور حسبِ استطاعت ان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔۔۔۔۔۔
#MurawatHayatChadhar #WasmaWelfareFoundation