@MOIPakistan@GovtofPakistan@OfficialDGISPR@PakistanFauj@ForeignOfficePk پاکستانی حکام سے گزارش ہے کہ مریض اشخاص کو بارڈر سے گزرنے دیا جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔ کیونکہ کہ ہمیں طالبان حکومت کی دہشتگردی کی پشت پناہی کی سزا عام معصوم عوام کو نہیں دینی چاہیے، ہماری ہمدردیاں عام عوام کے ساتھ ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں، انسانیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
نوجوان کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کس قدر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، پاکستان حکومت کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بارڈر پالیسی کو نرم رکھنا چاہیے۔ اللہ تعالٰی نوجوان کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
1
@dcislamabad صاحب اور چئیرمین @CDAthecapital صاحب سے میں امید کرتا ہوں ان وائلڈلائف حکام کے خلاف آپ سخت ایکشن لیں گے جنہوں نے اس قدر غفلت کا مظاہرہ کیا کہ فائرنگ سے بندر کو ہلاک کر دیا حالانکہ انہیں مہارت سے اس کو قابو کرنا چاہئیے تھا جس کی ان کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔
@Team_Musadik
جناب احسن اقبال صاحب آپ کو ابرار الحق صاحب کے سوال کا کوئی سنجیدہ جواب دینا چاہیے تھا کہ ایک تعلیمی ادارے کے رستے میں رکاوٹ کی کیا وجہ ہے۔ یہ ناروال کے نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ اس طرح کے سنجیدہ معاملات کو سیاسی جوابات کی نظر کر دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
@betterpakistan
ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا اس قدر اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ ایک ایسی جماعت کی قیادت کو نشانہ بنانا جس نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بات کی اور دہشتگردی کے راستے میں دیوار کا کردار ادا کیا ایک غلیظ عمل ہے اور یہ دہشتگردی کے خلاف دیوار ختم کرنے کے مترادف ہے
@PunjabWildlife جناب براہ کرم تھوڑی سی توجہ ان درندوں پر بھی ڈالیں یہ معصوم جانوروں کو مسلسل معدوم کیے جا رہے ہیں۔ اس شخص کی ID لنک ساتھ دے رہا ہوں امید کرتا ہوں آپ ضرور اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔ ان بے زبانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
https://t.co/mgbMN3h6aF
@AimalWali@ANPMarkaz@fawadchaudhry اگر فقط زبان بولنے کے لہجے کی تبدیلی سے ایک قوم ہونے کی نفی ہوتی ہے تو پھر آپ کی اور افغانستان کی پشتو میں لہجے اور الفاظ کا فرق موجود ہے تو حضور پھر آپ کا پختون ایک قومیت کا دعوہ غلط ثابت ہو جائے گا۔ باقی صوبوں کا معاملہ آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حل ہونا چاہیے
@AimalWali
@AimalWali صاحب آپ بغض پنجاب میں حقائق کو مسخ نہ کریں، حضور بہاولپور اور سرائیکی وسیب کے لوگ پنجابی ہی ہیں، دراصل سرائیکی پنجابی کا ایک لہجہ ہے کوئی علیحدہ زبان نہیں جسطرح بہت سے اور لہجے بھی ہیں پنجابی کے جن میں جنگھوچی، پوٹھوہاری، ماجھی وغیرہ
@ANPMarkaz@fawadchaudhry
1/1
@MaryamNSharif صاحبہ آپ پنجاب کی وزیر اعلٰی ہیں،آپ کی پولیس جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے بعد الاعلان ہوائی فائرنگ کر رہی ہے کیا عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئ گولی اسطرح ضائع کی جائے گی؟ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یہ رویے ہیں تو پھر عوام کی ہوائی فائرنگ پر پابندی کیوں؟
مریم صاحبہ کیپٹن صاحب تو اس جنگ سے روک/آگاہ کر رہے ہیں جس کا آغاز چند نام نہاد لبرل خواتین نے اللہ اور اس کے دین کیساتھ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کونسی ایسی غلط بات کہہ دی ہے کہ جس سے آپکے دل کو دکھ ہوا۔ کیا ایسے نعرے کسی عزت دار اور خوف خدا رکھنے والی بہن، بیٹی کو زیب دیتے ہیں؟
Heartbreaking. 💔
The silent battles a woman, a wife, fights behind closed doors… The strength she must find even when she feels like breaking. Some battles are fought in silence, and some wounds are invisible. 💔
@KhawajaMAsif صاحب کبھی آپ کے بقول بھی یہ فوج قوم کی ہڈیوں سے گوشت نوچنے والی، دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والی اور تمام جنگوں میں ناکام ہونے والی تھی تو اب آپ کی کیا رائے ہے ماضی کی ان تمام باتوں کے بارے میں جو آپ پاکستان کی عظیم افواج کے بارے میں کیا کرتے تھے ؟
کل تک pti مولانا کے بقول ایک صیہونی جماعت تھی۔ بظاہر پیار سلوک سے لگتا ھے اب مولانا نے انکو دائرہ اسلام میں داخل کر لیا ھے۔ مولانا نے لمبا ثواب کمایا ھے۔۔
@KhawajaMAsif نوابزادہ نصراللہ مرحوم جیسی مدبر، نفیس اور جمہوری شخصیت کے اوپر کیچڑ اچھالنے کا کام خواجہ صاحب جیسے لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ پرویز مشرف صاحب سے لاکھ اختلاف لیکن ان کی یہ بات آج بھی جب سوچتا ہوں تو درست لگتی ہے کہ وہ ان کو شریف خاندان کے "چیلے" کہا کرتے تھے۔
@KhawajaMAsif
کلاسرا صاحب زرداری صاحب نے بڑا کمال فقرہ ان کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کہ "جب یہ مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور اقتدار میں گلا پکڑتے ہیں" میاں محمد بخش صاحب کا ایک شعر ہے
خاصاں دی گل عاماں اگے نہیں مناسب کرنی
مٹھی کھیر پکا محمد ، کتیاں اگے دھرنی
@KhawajaMAsif
نوابزادہ نصراللہ کا بیٹا&خواجہ آصف کا خوف
مجھے بڑے عرصے کے بعد اگر کوئی سیاسی جھٹکا لگا تو وہ آج قومی اسمبلی میں اجلاس کے اختتامی لمحات میں لگا جب ڈپٹی سپیکر نے ایک ایم این اے صاحب کو فلور دیا کہ جمعہ کا وقت ہورہا ہے جلدی سے بات کر لیں۔
جب وہ کھڑے ہوئے تو انہوں نے انکشاف کیا ان کا نام نوابزادہ افتخار احمد ہے اور وہ پاکستان کے قابل احترام سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے ہیں ۔
خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں نوابزادہ صاحب کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کشمیر کمیٹی کے نام پر رگڑا دے دیا تھا۔
مجھے اپنی لاعلمی اور نالائقی کا شدید احساس ہوا کہ مجھے پہلی دفعہ پتہ چلا کہ نوابزادہ صاحب کا بیٹا اس وقت موجودہ پارلیمنٹ کا ایم این اے ہے۔
وہ اپنے باپ کے بارے خواجہ آصف کے سخت کمنٹس بارے وضاحت اور ان کی کشمیر کاز کے لیے خدمات گنوا چاہ رہے تھے تاکہ خواجہ آصف کی باتوں سے جو ان کی شخصیت کے بارے منفی تاثر ابھرا تھا اسے زائل کیا جائے۔
خیر وہ بڑی دیر تک والد صاحب کی سیاسی اور جمہوری خدمات اور رول کا ذکر کرتے رہے اور میں سوچتا رہا کہ اکثر بڑے لوگوں کے بچے جس فیلڈ میں ہوں وہ اپنے باپ کے قدکاٹھ سے اوپر نہیں اٹھ سکتے۔ وہ ایک برگد کے درخت کے نیچے جنم لیتے ہیں اور عمر بھر چند فٹ قد سے زیادہ اوپر نہیں جا سکتے۔
نوابزادہ صاحب کا اتنا بڑا نام اور کام اور آج ان کے بیٹے کے نام سے بھی میرے جیسے واقفیت نہیں رکھتے جو بڑے بڑے سیاسی الائنس بنانے کے لیے مشہور تھے اور فوجی حکمرانوں کو ٹکر جاتے تھے۔ آج ان کا دفاع کرنے والا ان کا بیٹا بھی پرچی لکھ کر باپ کی خدمات گنوا رہا تھا۔
پورے ہاوس کو شاید ہی یاد ہو کہ جب 2000 میں سابق وزیراعظم نواز شریف اٹک جیل میں قید تھے اور جنرل مشرف سے نجات کی راہ نہیں نکل رہی تھی تو ایک ہی راستہ تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ مل کر الائنس بنا کر مشرف پر دبائو بڑھائیں۔ لیکن بینظیر بھٹو نواز شریف پر اعتماد اور الائنس کرنے کے لیے تیار نہ تھیں کہ ان کی وجہ سے انہیں پاکستان چھوڑنا پڑ گیا تھا۔ مقدمات بنائے گئے تھے۔
یہی نوابزادہ نصراللہ خان ہی تھے جنہوں نے بینظیر بھٹو کو دوبئی سے راضی کیا تھا۔ نواز لیگ کے سابق سینٹر ظفر علی شاہ بھی بینظیر بھٹو سے ملنے قائل کرنے دوبئی گئے تھے۔
لاہور میں نوابزادہ صاحب کی صدارت میں ARD جنرل مشرف کے خلاف تشکیل پایا جس سے مشرف کو پہلی دفعہ ایک دبائو محسوس ہوا کہ اب دونوں سابق وزیراعظم مل کر اس کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
اسی دبائو کا فائدہ اٹھا کر اس الائنس کے بننے کے چند دن بعد نواز شریف اور شہباز شریف (امریکہ/سعودی مدد) ایک صبح اٹک جیل سے سیدھے جدہ جا پہنچے۔
کل اس مرحوم نوابزادہ صاحب پر اسی وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر دفاع خواجہ آصف تبرہ پڑھ رہے تھے اور آج ان کا بیٹا خواجہ آصف سے ڈرتے ڈرتے اپنے مرحوم باپ کی نواز شریف کے لیے مشکل وقت میں خدمات گنوانے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا تھا۔
جس نوابزادہ نصراللہ پر خواجہ آصف کل تبرہ پڑھ رہے تھے وہ جنرل مشرف کے خلاف بینظیر بھٹو کا نواز شریف کے ساتھ الائنس اس وقت بنوانے کی کوشش کر رہے تھے جب خواجہ صاحب خود لاہور کے ایک تھانے میں نیب کی قید میں تھے۔
خواجہ صاحب کو سب کچھ بھول گیا تھا،شاید۔ مشکل وقت گزرنے کے بعد ہم انسانوں کو اپنے ماضی کے محسنوں کا احساس کم ہی رہتا ہےجس کا گلہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنی تقریر میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی کیا تھا۔
وہ نوابزادہ جس سے فوجی آمر تک ڈرتے تھے اس کا بیٹا آج باپ کی خدمات گنوا کر بیٹھنے سے پہلے خواجہ آصف کی لمبی چوڑی تعریفیں کرنا نہیں بھولا تھا کہ کل واپس آکر خواجہ صاحب دوبارہ نوابزادہ اور خود ان پر تبرہ نہ پڑھنا شروع نہ کر دیں جہاں کل چھوڑ گئے تھے۔
سوال یہ ہے پی پی پی اور نواز لیگ کے کسی ممبر کو نوابزادہ کی سیاسی خدمات کا علم نہ تھا کہ ان کے بیٹے کو خواجہ آصف سے ڈرتے ڈرتے باپ کا دفاع کرنا پڑا وہ بھی ڈرتے ڈرتے؟
یہ دفاع تو خواجہ آصف کی تقریر کے فورا بعد نواز لیگ اور پی پی پی کے ارکان کو کرنا چاہئے تھا نہ کہ آج ایک بیٹے کو۔۔ کہ کیسے جنرل مشرف دور میں وہ دونوں کو قریب لائے جو بعد میں چارٹر آف ڈیموکریسی کا سبب بنا تھا جس کے بعد ہی بینظیر بھٹو/پی پی پی اور نواز شریف کی پاکستان اور اقتدار میں واپسی ممکن ہوئی تھی۔
زیادہ نہیں تو کوئی ایک آدھ ممبر ہی اٹھ کر مرحوم سیاستدان کے لیے شکرگزاری کے چند الفاظ ہی کہہ دیتا۔اب ہمارے پیارے خواجہ آصف سے اتنا بھی کیا ڈرنا۔
اسمبلی پریس گیلری سے رئوف کلاسرا
@CMShehbaz@KhawajaMAsif@NawazSharifMNS@MoulanaOfficial@AyazSadiq122@BBhuttoZardari@MKAchakzaiPKMAP
چودھری صاحب پھر تو عمران خان صاحب ہی باقی رہ گئے ہیں اگر ساری KP قیادت ان کو واپس لا کر بسانے کے مخالف تھی، کیا ان کو لا کر بسانے والے حامیوں میں وزیراعظم عمران خان صاحب تھے یا نہیں؟ از راہ کرم ہمارے جیسے کند ذہنوں کو یہ تو سمجھا دیں
پاکستان میں ایک رواج یہ ہے کہ جو ریٹائر ہو جائے تو سب کچھ اس پر ڈال دو، سچ یہ ہے جنرل باجوہ کی کوئ کوئ ایسی تجویز نہیں رکھی کہ طالبان کو پاکستان بسایا جائے، وہ اور عمران خان جنگ کا خاتمہ چاھتے تھے، یہ تجویز سراج حقانی کی تھی جو جنرل فیض کے ذریعے حکومت کو پہنچائے گی، جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں ہی شروع میں اس تجویز پر پر جوش تھے لیکن KP پارٹی میٹنگ نے دونوں کے خیالات بدل دئیے یہ کہنا کہ جنرل باجوہ طالبان کو ملک مین بسانا چاھتے تھے درست نہیں ہے ، یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور سچ ہے کہ نورالحق قادری، مراد سعید اور محمود خان سمیت KP تحریک انصاف کے تمام رہنماء ہی طالبان کو پاکستان میں بسانے کے خلاف تھے!
انا للہ وانا الیہ راجعون
جنرل وحید کاکڑ صاحب کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے۔ ان کو ہمیشہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے دوران سروس آئین پاکستان کو honour کیا اور اپنے حلف کی بھی عین پاسداری کی۔
I am keeping a close watch. The DNA test results and polygraph test suggest that the murder and rape were committed by the servant, however the investigation is ongoing. Thank you.
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ایک پرامن بزرگ شہری کو شہید کر دینا۔ اب ایسے دہشتگردوں سے بھی کچھ لوگ مذاکرات کے خواہاں ہیں تو بتائیں ان انسانیت دشمن درندوں سے کیا مذاکرات کیے جائیں، ان مسلحہ دہشتگردوں کے خلاف سخت گیر آپریشن ہونا چاہیے اور پر امن ناراض بلوچوں سے ضرور بات چیت ہونی چاہیے
نظریہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی قیمت
ستمبر 2026 میں چاغی بازار میں رونما ہونے والے اس واقعے نے پوری بلوچ عوام اور بالخصوص قبائلی حلقوں میں شدید غم و غصے اور نفرت کی لہر دوڑا دی ہے۔ چاغی کے بزرگ قبائلی رہنما ملک کریم داد محمد حسنی جو 80 سال سے زائد عمر کے ایک معزز اور غیر مسلح بزرگ تھے فتنتہ الہندوستان کی جانب سے انکو نشانہ بنانا نہ صرف بلوچ روایات اور قبائلی اقدار کے خلاف ہے، بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اعجاز الحق صاحب آپ بڑے محترم ہیں لیکن اگر آپ ضیاء الحق کی پالیسیوں کو غلط نہیں کہہ سکتے تو کم از کم خاموشی ہی اختیار کر لیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کو دہشتگردی کی نظر کیا ہے جس کی وجہ سے آج بھی ہمارے پختون بھائی شہید ہو رہے ہیں، وہ آئین شکن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔
@ijazulhaq
پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ایک انتہائی غلط اور احمقانہ قدم ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اس سے حالات بہتر نہیں بلکہ پہلے سے بھی ابتر ہو جائیں گے۔ ریاست کا دل بڑا ہوتا ہے لہٰذا وفاق کو دل بڑا کر کے عوامی نمائندوں کو ہی حکومت چلانے دینا چاہیے تھا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔
اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی.
Excellent work @NHMPofficial . The police officers who helped clear the way for the ambulance and helped save a precious life should be recognized, rewarded and appreciated. They acted with great responsibility.
انسانیت اور فرض شناسی کی بہترین مثال 👏
لاہور راوی ٹول پلازہ موٹروے پر وینٹی لیٹر کے مریض کو لے جانے والی ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی جس پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے بہترین مدد کی اور بھاگ بھاگ کر ایمبولینس کا راستہ کلیئر کروایا
موٹروے پولیس کے ان باہمت اور فرض شناس اہلکاروں کو دل سے سلام جن کی بروقت کوشش سے ایک قیمتی جان بچانے کی کوششوں میں مدد ملی