باتوں باتوں میں ہی باتوں سے نکل جائیں گے
زندگی ہم ترے ہاتھوں سے نکل جائیں گے
زندگی تُو ہمیں بس ڈھونڈتی رہ جاۓ گی
ہم دنوں سے تری راتوں سے نکل جائیں گے 🔥
یہ دنیا ہے، یہاں پہ داستانیں مار دیتی ہیں
یہاں رسموں رواجوں کی چٹانیں مار دیتی ہیں
کئی غیروں کے میٹھے بول سُن کے جان پڑتی ہے
کئی اپنوں کی زہریلی زبانیں مار دیتی ہیں🔥
لوٹ کر اب نہیں دوں گا تیرے در پر دستک
اب تیرے حیلے بہانوں میں نہیں آؤں گا
ایسے جاؤں گا کہ جیسے میں کبھی تھا ہی نہیں
اور پھر وہم و گمانوں میں نہیں آؤں گا 🥀
حالات کے گردش کا نچوڑا ہوا شخص
میں ہوں درِ یار کا موڑا ہوا شخص
تو ہے آئینہ اور میں ہوں اک عکس
تو جو ٹوٹا تو میں دکھوں گا تجھے بکھرا ہوا شخص
خیالات کی دنیا کا میں ہوں چھوڑا ہوا شخص
کیا خاک جڑے گا تیرے ہاتھ کا توڑا ہوا کیا شخص