PTI کی جوائنٹ سیکرٹری مومنہ باسط
میرا اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب نے ۲۰۱۱ء سے میرے تحریک انصاف کے سفر کے آغاز سے لے کر آج اس دن تک ہونے والی کئی میٹنگز، احتجاج اور گیدرنگز میں کبھی بھی اداروں، پاکستان، یا انسانیت کے خلاف کسی کو نہیں اکسایا۔ یہ جو بیانیہ تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کے بارے میں بنایا جا رہا ہے، یہ ٹوٹلی غلط ہے اور میں اس کی مکمل مذمت کرتی ہوں۔
میرا ایمان ہے کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی خدمت کے لیے پیدا کیا، وہ مسلم لیڈر بن کر ابھرے جنہوں نے ناموس رسالت، کشمیر، فلسطین، غریب اور ہیومن رائٹس کی بات کی۔ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے تمام انسٹی ٹیوشنز کو سپورٹ کیا، بیک کیا اور تعریف کی۔ جو بیرونی طاقتیں یہ سوچتی ہیں کہ یہ عوام اپنے اداروں کے خلاف ہو جائے گی، یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے۔
مجھے نہیں لگتا کہ کوئی محب وطن پاکستانی ہوگا جو ۹ مئی کے واقعات کو condemn نہ کرتا ہو۔ Definitely اس پر تحقیقات ہونی چاہیے کہ کن لوگوں نے اس قسم کی حرکتیں کیں۔ ہماری فوج ہمارا فخر ہے، ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں، اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور پورا پاکستان ایک پیج پر ہوگا۔ پاکستان زندہ باد!
@SadiaNavee بس ایک گزارش ہے، آپ کے پاس میرے ذاتی نمبرز ہیں، براہِ کرم غصے میں انہیں کہیں شیئر نہ کیجیے گا۔ امید ہے اس بات کا خیال رکھیں گی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ 🤍
@SadiaNavee