ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) نے اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان، مذہبی ہم آہنگی، منشیات کے خاتمے اور خودکشی کی روک تھام سمیت اہم سماجی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او نے پائیدار امن کے فروغ میں کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے علمائے کرام سے ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، منشیات کے خاتمے، تنازعات کے حل اور معاشرتی اصلاح پر تبادلۂ خیال کیا۔ علمائے کرام نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پرامن اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
#kpkpolice
ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) نے رواں ہفتے نمایاں کارکردگی، دیانتداری اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے شفاف احتساب اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#kpkpolice
لوئر چترال پولیس کی بڑی کامیابی: زرگراندہ اندھے چوری کیس ٹریس، مرکزی ملزم رقیب گل گرفتار۔ جدید سائنسی تفتیش، سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 37.29 لاکھ روپے مالیت کی نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا.
DPO Lower Chitral.
نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیشی کوہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ سائٹس، رہائشی کمپاؤنڈ، CCTV سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا.
#dpochitral#chitral
نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن کا دورہ کیا، سلامی لی، یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے قانون کی بالادستی، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا
#dpo
ڈی پی او لوئر چترال، رفعت اللہ خان (PSP) کے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے ان کی مثالی قیادت، پیشہ ورانہ خدمات اور عوام دوست پولیسنگ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔
Chilam Joshi festival celebrated in Kalash Valley Chitral. Foolprrof security was provided to tourists on directions of IGP KP Zulfiqar Hameed. 4,800 domestic & 333 foreign tourists attended.
Foreign visitors praised KP Police for top-tier security, hospitality & professionalism.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کا اہم پیغام:
کچھ نوسرباز عناصر واٹس ایپ پر خود کو ڈی پی او ظاہر کرکے عوام سے پیسے طلب کر رہے ہیں، جن کا ڈی پی او لوئر چترال سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں سکیورٹی اقدامات، منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی، تھانہ جات میں گشت کے تسلسل اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف مہم پر اہم فیصلے کیے گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ، لوئر چترال پولیس
نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت جاری کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سجاد حسین بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے روزنامچہ، حوالات، جوانوں کے بیرکس، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائن پہنچنے پر افسران نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا،چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پانچواں بیچ کامیابی سے مکمل.
ڈی۔پی۔او افتخار شاہ نے ٹرینیز کو اسناد پیش کیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر زور دیا 🚦
چھٹے بیچ کے داخلے جاری:
✅ موٹرسائیکل
✅ موٹرکار
✅ LTV
14 روزہ کورس: تھیوری + پریکٹیکل + روڈ سیفٹی + مکینیکل لیکچرز
جرمن سیاح مائیکل کا لوئر چترال پولیس اور عوام کو خراجِ تحسین
چترال کے لوگ خوش اخلاق، مددگار اور دوستانہ ہیں۔ یہاں سفر کرنا نہایت آسان اور پر سکون ہے۔ میں دنیا بھر کے سیاحوں کو کہوں گا کہ پاکستان، خصوصاً چترال ضرور آئیں۔
— شعبہ تعلقات عامہ، ڈسٹرکٹ پولیس لوئر چترال
ڈی پی او نے اپنے خطاب میں قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا اختتام ملکی سلامتی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔
78 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس نے پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔