جب لڑکی نئی نئی شادی کرکے گھر آتی ہے تو اس کو ڈیکوریشن کا شوق پڑ جاتا ہے شوہر بھلے جتنا بھی غریب ہو اس کے پیسے لگوا کر کم از کم اپنا کمرہ لازمی سجاتی ہے۔ گھر بے شک بھوک پڑی ہو قرضے چڑھے ہوں
پنجاب میں پہلی بار کوئی خاتون وزیراعلی آئی ہے وہ پنجاب کو ڈیکوریٹ کر کے ہی خوش ہورہی بے شک عوام بھوکی مرے علاج نا ملے جرمانے بھرے وزیراعلی کو بس بیوٹیفیکیشن چاہیئے۔
ذمہ داری کا احساس ختم ہو چکا ہے
ذمہ دار اور ایماندار شخص اس ہجوم میں ذہنی مریض بن جاتا ہے۔
چوری اور تکا بازی اور جگاڑ ، اب یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے۔
ایسا ہی ہونا ہے ایسا ہی چلنا ہے۔۔
وہ بھی میں تھا جِسے پلکوں پہ بِٹھایا تُو نے
یہ بھی میں ھوں جو تیرے ہجر کا مارا ھوا ھوں
وہ جو اب میرے خد و خال پر ہنستا ھے بہت
میں اُسی شخص کے ہاتھوں سے سنوارا ھوا ھوں
#اردو_زبان
ہم نے ہر دکھ کو محبت کا تسلسل سمجھا
ہم کوئی تم تھے جو دنیا سے شکایت کرتے
ہم نے سوکھی ہوئی شاخوں پہ لہو چھڑکا تھا
پھول اگر اب بھی نہ کھلتے تو قیامت کرتے
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے
#اردوقومی_زبان
🚨🚨پاکستانیوں کے لیے غزہ کے نوجوان کا پیغام ❤️❤️
آپ اللہ کی شان دیکھو وہ جب عزت دیتا تو کیسے دیتا ہے پاکستان اس وقت سارے عالم اسلام کے لیے امیدوں کا مرکز ہے اور دنیا کے مظلوم ترین لوگ اہل غزہ بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں یہ فلسطینی نوجوان کیسے محبت سے پاکستانی مسلمانوں کو غزہ آنے کی دعوت دے رہا غزہ میں پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا اسے چوم رہا آپ اس کی خوشی چیک کریں میرا بس چلے آج ہر طرف یہ ویڈیو پھیلا دوں واقعی بہت فخر محسوس ہو رہا ہے 🇵🇰❤️🇵🇰
شِکوہ کَریں تو کِس سے کہ اے زَخمِ نارسا
ہَر شَخص ہَم سے کھیلا ہے بَڑے اَحترام سے
اے دَردِ ہِجر ہَم سے۔ ۔ محبت سے پیش آ
ہَم نے تُجھے بھی جھیلا ہے بَڑے اَحترام سے
#اردو_زبان
لوڈ شیڈنگ محض اور محض متعلقہ وزارت کے نا اہل کرپٹ اور سفارشی افسروں کا کارنامہ ہے۔ پسند اور ناپنسد کی بنا پر آئی پی پیز کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے یہ سارا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ ایک ایف ایس سی کا طالب علم بھی ان بڑے گریڈ والے افسران سے بہتر پلاننگ کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے سولر کے نام پر الگ طرح بحران پیدا کرنے کی کوشش کی اور پھر عام چھوٹے گھریلو سولر صارفین کے نام پرکمرشلی سولر سے بجلی بنانے والے سارے سیٹھوں کو بچا لے گئے اور اب یہ ڈرامہ۔
توبہ ہے کہ یہ ان کی قبریں کب بھریں گی۔