بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد
مبارک قاض�� کی یاد میں پسنی میں پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ۔
تنظیم کے کیڈرز آج بلوچستان بھر میں ادارجاتی پروگرام کی نظریاتی ترجمانی کررہے ہیں جو ان کی سیاسی پختگی کا اظہار ہے۔
چئیرمین شبیر بلوچ
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی دوسری مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔ مرکزی کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال کے ایجنڈوں پر مسلسل دو دن سیر حاصل بحث کی گئی اور آئندہ لائحہ عمل کےا یجنڈے میں مختلف فیصلے لینے کے بعد اجلاس اختتام پزیر ہوا۔
براہوئی احوال
🔗
https://t.co/hT38bpGrXb
بلوچی اھوال
🔗
https://t.co/QAKh6lYJbt
اورماڑہ سیول سوسائٹی کے جانب سے سابقہ وزیر میر عبدالغفور کلمتی کے ناگہانی وفات پہ غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ہو اور اورماڑہ سیول سوسائٹی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
@HammalKalmati_@ArshidFan
ملک بھر کی طرح #اورماڑہ مین بازار میں بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی @BSAC_org کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کی مناسبت سے بُک اسٹال کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منعقد کیے گئے بک اسٹال میں مختلف موضوعات پر مبنی کتابوں کے اسٹال سجائے گئے۔
#Ormara#Balochistan
میرے بھائی عظیم دوست کی جبری گمشدگی سے لے کر آج تک ہم بس ان تصویروں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جو بغیر کسی جرم کے کسی کو لاپتہ کرنا سالوں سال ازیت سے گزارنا اور اہلخانہ کو یہ تک نہ بتانا انکا پیارا کہاں ہے کس حال میں ہے بربریت ہے۔
#ReleaseAzeemDost#MarchAgainstBalochGenocide
"سالِ نو مبارک ہـو"
سـال صـرف نمــبر ہے
اس کے بدل جــانے پہ کیا مُـبارکیں دینا
فــکرِ نو تو اب بھـی ہے
جـہل جـیل کی باندی
پابـجــولاں پھـرتی ہے
مـصــنوعی سی آزادی
گُــنگــدام ہے عــوام
ہم غـلام کے غــلام
کیا خـوشی منائیں گے
ہو فــریب کا زہر جـس سمـاج کی رگ میں
زندگی گــزرتی ہے وہاں ســراب کی زد میں
حاکموں کی عادت ہے زیردسـت کے حـق پہ
مُــفــلسی کی سُوئی سے کربِ مسلسل دینا
قیدیوں پہ واجــب ہے جب تلک نہیں ٹوٹیں
صـبح و شــام ہــر لــمحـہ
بس فصیلِ زنــداں پہ ضربِ مسلسل دینا
نارسـا کــو جــیون تک جـب رسائی مل جـائے
غــمـــزدہ نگاہوں کی مــردنی بدل جـائے
جــبر جــب نہ حــاوی ہو
زندگی مـسـاوی ہو
تب ہی ایک دوجے کو
مسکرا کے یہ کہنا
سالِ نو مبارک ہو
(عـمران ثاقب)
کہنے کو ایک اور سال کا آغاز ہوگیا مگر ہمارے لیے صرف ایک ہندسے کا بدلنا کوئی تبدیلی نہیں ہے
سال بہ سال بدلتے کلینڈروں سے الجھنا اپنے پیاروں کا انتظار کرنا کہ وہ پلٹ کر لوٹ آئیں گے یہ سوچتے سوچتے پانچ گھنٹے پندرہ سالوں میں بدل گئے
کھلے آسمان تلے دور دور سے نئے سال کا جشن مناتے آسمان پر چراغاں کی روشنی ہمارے ماتم کناں گدانوں تک نہیں پہنچ رہی ہے
ان آنکھوں نے بہت سارے سال بدلتے دیکھے ہیں مگر ہماری زندگیاں گھر کی کھڑی پر شیشے سے نظر آنے والے بابا کا آخری خدا حافظ کرتے ہوئے رک گئی تھی جب وہ اپنے آفس جارہے تھے۔
اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے
آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زمين
ايک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہيں
اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ اختیار عوام کا ہونا چاہیے کہ کس کو قبول کرے کس کو مسترد کرے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی سیاسی رہنما کو جمہوری عمل سے محروم کرنا جمہوریت اور سیاست کے لئے نیک شگون نہیں
چئیرمین واجہ حسین واڈیلہ
@HussainWadela
حق دو تحریک بلوچستان کے چئیرمین واجہ حسین واڈیلہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا بدنیتی اور انتخابی عمل کو جانبدار بنانے کی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،
عوام کے لئے آواز اٹھانے کے پاداش میں یہ سزا دی جارہی ہے
بہت جلد سازشیوں کا پردہ فاش ہوگا
پرامن لانگ مارچ میں فورسز کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں. انصاف مانگتے عورتیں اور بچے بے ہوش ہوگئیں. اگر ریاستی اداروں نے ظلم کے یہ ضابطے بند نہیں کئے تو بلوچستان بھر سے عوامی ردعمل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا
https://t.co/cFVy4qkJYj
تربت: انسانی حقوق کی عالمی دن کے موقع پر حق دو تحریک بلوچستان کے زہراہتمام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد ن�� شرکت کی۔
نجمہ شہید بالاچ کی خطاب کرتی ہوئی
#StopBalochGenoside
#Balochistan
سی پیک کے ثمرات کے طور پر ہم عوام کو صرف زلالت مل رہا ہے۔۔
وی آئی پی کی سیکورٹی کے نام پر نیاآباد اور فق��ر کالونی گوادر کے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر خوار کرنے کا عمل بند ہونا چاہیے ۔۔۔
#Gwadar #Balochistan
جو منشیات فروش ہیں ان کو اس ریاست نے پارلیمنٹ میں بیٹھایا ہے لیکن جو بلوچستان کے مستقبل کو منشیات سے پاک کرنے کی تیاری میں تعلیم حاصل کرنے پنجاب میں جاتے ہیں یہ ریاست ان کو منشیات کا کیس لگاکر زندانوں میں ڈالنا چاہتا ہے اگر آپ کو ان سے خطرہ ہے تو نصیر آباد کو یونیورسٹی بنا کہ دیں