یہ عیسیٰ ھے اب بھاگنے نہیں دے گا برگیڈیئر صاحب......!!!
ملک میں 8 فروری کے ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہوگیا ہے
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ بینچ کے دیگر 2 ججز میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
آج سماعت کا آغاز ہوا تو عدالت کو بتایا گیا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کو پیش کرنے اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق نہیں ہو سکتا، درخواست گزار کو کہیں سے بھی لا کر پیش کریں، یہ کیس ہم سنیں گے۔
عدالت میں اس حوالے سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے 13 فروری کو ہی اپنی پٹیشن واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی جبکہ درخواست گزار سے اس کی جانب سے دیے گئے پتہ یا واٹس ایپ پر بھی رابطہ نہ ہوسکا۔
چیف جسٹس نے مذکورہ رپورٹ پر استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست صرف پبلسٹی کے لیے فائل کرتے ہیں، ساری دنیا کو درخواست دکھا دی، میڈیا پر آگیا، اب آئیے آپ کا کیس سنیں گے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو پاتال سے بھی کھینچ کر لائیں آج ہی کیس سنیں گے۔