صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن کوہستان لوئر نے پٹن اپر بازار میں اشیائے خوردونوش کے دکانوں کا معائنہ کیا۔ گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم دستیابی پر بھاری جرمانے عائد کئے.
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی طرف سے ندا پاکستان کے تعاون سے چکئی چیک پوسٹ پر مسافروں کے لئیے رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔
DPEC Readiness meeting regarding up-coming NID Campaign was held under the chairmanship of the Deputy Commissioner Kohistan Lower, wherein, District Police Officer and other concerned stakeholders participated. Necessary directions/instructions were issued to the forum.
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب کی زیر صدارت آمدہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ کوارڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور تمام اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول ڈاگ پٹن اور گورنمنٹ گلز پرائمری سکول ڈاگ پٹن کا دورہ کیا۔ تمام سٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی۔
بعد ازاں بچوں میں ونٹر کٹس تقسیم کئیے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب سید ظہیر الاسلام صاحب نے ضلع کوہستان لوئر کا آج دورہ کیا۔ ضلع کوہستان لوئر اور کولئی پالس کے محکموں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور ان کو عوام کی خدمت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔
اس موقع پرسکولوں کے مستحق بچوں میں ونٹر کٹس بھی تقسیم کئے
District Steering Committee meeting on education and health was held under the chairmanship of the DC Kohistan Lower, wherein, DMO IMU, DHO, DEOs male and female participated. Progress of the previous month was discussed in detail and necessary directions were issued to the forum
District intelligence Coordination Committee meeting was held under the chairmanship of the Deputy Commissioner Kohistan Lower, wherein concerned stakeholders participated.
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب نے آج مختلف سرکاری دفاتر اور گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کا اچانک دورہ کیا۔ تمام سٹاف کی حاضری چیک کی اور متعلقہ آفسران کو پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے بابت سختی سے ہدایات جاری کی
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب نے آج مختلف سرکاری دفاتر اور گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کا اچانک دورہ کیا۔ تمام سٹاف کی حاضری چیک کی اور متعلقہ آفسران کو پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے بابت سختی سے ہدایات جاری کی
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے پولیو مہم جنوری 2024 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر متعلقہ اہلکاران بھی موجود تھے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور عمر بھر کی معزوری سے بچائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس کوہستان لوئرکا اچانک دورہ کیا۔ مختلف بلاکس کا معائنہ کیا گیا اور تمام سٹاف کی حاضری چیک کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیر صدارت آمدہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی پولیس افسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر اور تمام سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آمدہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آج بمقام شولگرا بنکڈ میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں محکموں کے سربراہان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
صوبائ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر نے رشوت ستانی کے خلاف آگاہی کے سلسلے میں آج گورنمنٹ ہائی سکول پٹن کوہستان لوئر میں واک اور سیمینار منعقد کیا اس کے علاوہ اینوئل پرائز ڈسٹری بیوشن پروگرام اور ووٹر ڈے کے حوالے سے بھی پروگرام منعقد ہوا.
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد صاحب کی زیر صدارت تمام ضلعی محکموں کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ افسران نے اپنےمحکموں کے حوالے سے درپیش مسائل اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
نوتعینات ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں سے تعارفی میٹنگ ہوئی۔ عوام کیلئے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایات اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے
Evening meeting of Polio Campaign Catch-Up day was held under the chairmanship of the Additional Deputy Commissioner Kohistan Lower, wherein, all concerned stakeholders participated, progress of the was evaulated and necessary directions were issued to the forum.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر ارشد عباسی صاحب نے آج پولیو مہم کے پہلے دن مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بچوں کے فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کا بھی معائنہ کیا. پولیو ٹیموں کو احسن طریقے سے کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔