Gujrat: Palm grove reimagined and the neglected square connecting Sargodha Road with the Old GT Road has been revitalised with a modern water feature and greenery. Named Land of Martyrs, it reflects the district’s proud heritage as the home of three Nishan-e-Haider awardees: Major Aziz Bhatti, Major Shabbir Sharif, and Major Muhammad Akram.
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلالپور جٹاں اور ماڑی کھوکھراں کے فلڈ متاثرین میں سائلج ( جانوروں کا چارہ) کی تقسیم کا عمل جاری۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات خضر حیات اور اے سی گجرات بلال زبیر نے جلالپور جٹاں میں فلڈ متاثرین کے لیے خشک راشن کی گاڑیوں پر لوڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
گزشتہ کئی سالوں سے گجرات شہر کے ناقص سیوریج سسٹم کے باعث بارش کے بعد شہر کے مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں تاہم میونسپل کارپوریشن گجرات کی پوری ٹیم اپنے چیف آفیسر خالد داد گاڑا کی سربراہی میں شہر کے 10 ڈسپوزل کو مکمل فعال کر دیےگئے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان نعیم نے گورنمنٹ عبدالحق ڈگری کالج جلالپور جٹاں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، ہیلتھ کی سہولیات کا جائزہ لیا
ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ دریائی راستے اور دریائی کنارے کے قرب و جوار میں جانے سے گریز کریں۔ بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی پانی کے باعث بارودی سرنگوں کے بہاؤ کا خدشہ موجود ہے، لہٰذا شہری اور متعلقہ ادارے انتہائی احتیاط برتیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی نگرانی میں موحلہ خرو کے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔