ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا گجرات بار ایسوسی ایشن کا دورہ، وکلاء برادری سے ملاقات
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے گجرات بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر بار اور وکلاء برادری کے اراکین سے ملاقات کی۔
بہترین کارکردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر او سی یو سپیشل ٹیم اور انچارج او سی یو انسپکٹر عرفان احمد کو ڈی پی او گجرات کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت
گجرات پولیس کی جانب سے وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے ایلیٹ فورس دفتر، مختلف برانچز اور بیرکس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط اور اہلکاروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کارکردگی اور انتظامی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ہمارے شہداء ہماری شان — ہم نہیں بھولے
ڈی پی او گجرات اختر فاروق کی شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی بیٹی کی تقریبِ رخصتی میں خصوصی شرکت
#gujratpolice#punjabpolice#dpogujrat
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے جامع مسجد شیخ محمد علی اور تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی شکایات براہِ راست پیش کیں۔