ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ مکرم سلطان کی سربراہی میں چک 86-ایم میں موٹروے کے سامنے واقع تقریباً 2 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی جس کی مالیت تقریباً 80 سے 90 لاکھ روپے ہے۔ ایک اور کارروائی شہر کے علاقے میں ریسکیو 1122 دفتر کے قریب کی گئی جہاں سرکاری زمین پر دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ انتظامیہ نے موقع پر مقدمہ درج کر لیا تاہم نامور قبضہ مافیا کا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مذکورہ شخص کے خلاف اس سے قبل بھی تین مقدمات درج ہو چکے ہیں جبکہ یہ چوتھا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات پر زیرو ٹالرنسں
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس کی انسپکشن کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ضلعی محکموں کو ہدایت کی کہ فوری روٹس پر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ضلع ملتان میں سیمینار، آگاہی ریلی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار نے رضا ہال میں منعقدہ سیمینار کی صدارت کی اور آگاہی ریلی کی قیادت بھی کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر طاہر سیال، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی اور پلاسٹک کے بے جا استعمال کے باعث دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں شاپر بیگز کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے اور ماحول دوست بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر سیال نے شہریوں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار نے سول سوسائٹی کے ہمراہ رضا ہال کے لان میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، جبکہ رضا ہال سے چوک کچہری تک خصوصی آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کی اپ گریڈیشن اور مرمتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر نے مخلتف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی انسپکشن کی اور لائسنس ہولڈرز سمیت جلوس منتظمین کے ہمراہ انتظامات کی چیکنگ کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، گلی محلوں میں پیدل چل کر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور عملہ صفائی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل منیجر آپریشنز انوار الحق نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ اندرون شہر اور گنجان آبادی والے علاقوں میں اضافی عملہ صفائی تعینات کیا جائے جبکہ کنٹریکٹرز اضافی مشینری اور افرادی قوت ہائر کرکے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم دیہی علاقوں میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کی طرز پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، علاج معالجے کی سہولیات اور انتظامی امور کی جانچ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پارکنگ، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ حاصل کی اور بہتری کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ محمد نعمان صدیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے کی بہتری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی فوکس ہے، اسی وژن کے تحت ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی، نیا نوٹیفکیشن جاری
بازار، دوکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل، کریانہ، جنرل اسٹور رات 9 بجے تک کھلیں رہیں گے، نوٹیفیکیشن
میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہے گی، نوٹیفیکیشن
ریسٹورنٹ، کیفے، کیٹریز، فوڈ آؤٹ لیٹس، سبزی اور فروٹ شاپس رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی، نوٹیفیکیشن
میڈیکل اسٹورز، جم، پٹرول پمپ، بیکریاں، تندور، ملک شاپ اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفیکیشن
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ملتان میں کھلی کچہری
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں کھلی کچہری کے دوران 5 سو سے زائد درخواستیں موصول
عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام محکموں کے سربراہان کی شرکت
ملتان: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے افسران کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے، موقع پر احکامات جاری
ملتان: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکی سحر، اسسٹنٹ کمشنر صدر وقاص ظفر، ایم ڈی واسا اور ایس پی آپریشنز کی شرکت
ملتان: رضا ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر
ملتان:زمینوں پر قبضے،نقص امن اور مختلف شعبوں سے متعلق مسائل اور شکایات پیش کئے گئے
ملتان:عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ٹاسک دیے گئے۔نعمان صدیق
عوامی خدمت کے فروغ اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر
ملتان:ہر ماہ تمام محکموں پر مشتمل مشترکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر
ملتان: ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر
محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی قیادت میں امن قافلہ ملتان پہنچا، جہاں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، سی پی او صادق علی ڈوگر، ضلعی افسران، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان پاکستان کی سلامتی اور قومی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پوری قوم اور علماء کرام عزم استحکام کے قومی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اتحاد بین المسلمین کے قافلوں کی روانگی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کا دفاع پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اتحاد بین المسلمین، استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی، بھارتی جارحیت کے خلاف فتح اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے علماء کرام اور ذاکرین پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں، تمام مسالک کے عقائد و نظریات کا احترام کریں اور ’’اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی دوسرے مسلک کو چھیڑو نہیں‘‘ کے سنہری اصول پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا فاروق اعظمؓ اور حضرت امام حسینؓ کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں اور شہادت امام حسینؓ ہمیں ایثار، قربانی، اخوت، محبت اور امن کا درس دیتی ہے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیشہ کی طرح امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا میں گزرے گا اور علماء، مشائخ اور عوام اسلام، وطن اور امن کے دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں جبکہ شرپسند اور تخریب کار عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، اتحاد امت، حرمین شریفین کے تحفظ، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا عیدالاضحیٰ میگا صفائی آپریشن کے بعد گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے سفر کا دوبارہ آغاز
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جامع جائزہ اجلاس منعقد
ڈپٹی کمشنر کا تجاوزات کے خاتمے، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم
عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی آپریشن سے ستھرا پنجاب ٹیموں نے شہریوں کے دل جیت لیے،صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، اعترافِ کارکردگی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے میگا ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، برانڈ روڈ، ملتان ایونیو اور حسین آگاہی روڈ کی اپ گریڈیشن شہری ترقی کا اہم سنگِ میل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر