❀❣️✰﷽✰❣️❀
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ال��ھم صل علی محمد وعلی وآل محمد
اپنے اندر برداشت پیدا کریں نہ جانے کتنے لوگ آپ کو بھی برداشت کر رہے ہوں گے
خاموشی، درگزر، اور نظرانداز کرنا بعض اوقات سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں
خوش رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں
صـــــــبح بخـــــیر
تجھ پر نہ پلٹ آئے تیرا وار خبردار
شامل ہیں صف یار میں غدار خبردار
ہیں دوست نما دشمن جاں بچ کے رہو تم
بنیاد سے کر دیتے ہیں مسمار خبردار
تہمت تیری برباد نہ کر پائے گی مجھ کو
اتنا نہیں ہلکا میرا کردار خبردار
جو آج تیری صف میں ہیں کل میری طرف تھے
بکتے ہیں یہاں تو سپہ سالار خبردار
ہر چیز کو پکڑے رکھنا محبت نہیں ہوتی۔
کچھ لوگوں کو جانے دینا پڑتا ہے۔ کچھ خواہشوں سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔
کچھ سوالوں کے جواب بغیر جانے قبول کرنے پڑتے ہیں۔ اور کبھی کبھی اپنے سکون کی خاطر یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے: "یہ میرے لیے نہیں تھا۔"
یہ شکست نہیں۔ یہ شعور ہے۔
میرے ربّ میری وفات سے پہلے میری اِصلاح کر دینا، میرا بہترین اِختتام کرنا، مُجھے موت دینا اِس حال میں کے آپ مُجھ سے بے اِنتہا راضی ہوں اور میرے جانے کے بعد کِسی کو چُن لینا جو میرے لیے ہر لمحہ دُعا گو رہے۔۔۔🙂♥️
آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲
#سعدیہ_خان🥀