ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔
#MyBeautifulLovingPakistan
ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر پہلی نظر پڑتی ہے
#MyBeautifulLovingPakistan
پوٹھو ہار کے پتھریلے سطح مرتفع پر یہ حیرت انگیز قلعہ شیرشاہ سوری نے تعمیر کرایا تھا جو پنجاب کے ضلع جہلم سے سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہ مسلم فوجی فن تعمیر کا حیرت انگیز شاہکار ہے۔
#MyBeautifulLovingPakistan
اس کے علاوہ یہاں برفانی چیتے اور اڑیال سمیت کئی اقسام کے نایاب عقاب بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ پارک سال کے آٹھ سے نو ماہ تک مکمل طور پر برف سے ڈھکا رہتا ہے اور صرف جون سے اگست کے دوران سیاح یہاں آسکتے ہیں مگر یہاں رہائش کی سہولت دستیاب نہیں۔
#MyBeautifulLovingPakistan
دنیا کے بلند ترین نیشنل پارکس میں سے ایک دیوسائی نیشنل پارک سیاحوں کے لیے جنت سے کم نہیں، 35 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا یہ نیشنل پارک اسکردو سے 53 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
#MyBeautifulLovingPakistan
اس جگہ کو 1993 میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تاکہ ہمالیائی بھورے ریچھ کی نسل کو خاتمے سے بچایا جاسکے کیونکہ اس نسل کے ریچھ کہیں اور نہیں پائے جاتے
#MyBeautifulLovingPakistan