حضرت امام حسین علیہ السلام نےایک ظالم کی فوج جو تعداد میں ان سےکہیں بڑھ کرتھی، کا سامنا کرتے ہوئے باطل(جھوٹ)کیخلاف حق و سچ پر ڈٹ جانے کی پاداش میں کربلا میں اپنے اہلِ بیت اور ساتھیوں سمیت جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
ہر دور میں ایک یزید ہو گا اوراس یزید کی بیعت نہ لینے والا، حسین علیہ السلام کی سنت پر چلنے والا حسینی ہو گا۔ ہر دور میں ظلم پر خاموش رہنے والے کوفی بھی ہوں گے۔۔۔!!
رسولِ محترم ﷺ کا فرمان ہے، "تم سےپہلے بہت سی وہ اقوام تباہ کردی گئیں جوطاقتور کیلئےایک اورکمزورکیلئےدوسراقانون رکھتیں". تاریخ نےخرابئ اخلاق اور کرپشن کےباعث ریاستوں کو تباہ ہوتےدیکھا کیونکہ اخلاقی بالادستی کےبغیر ریاستیں فراہمیِ انصاف سے قاصر رہتی ہیں۔
دنیا بھر میں اہل اسلام کو ماہ صیام مبارک۔ پاکستان میں ہم اس مبارک مہینےکو رب کریم سےمعاشرےکےغریب اورکمزورطبقےکو نظراندازکرنےجیسےگناہ کی معافی مانگنےکا وسیلہ بنائیں۔ہم نےبحثیت قوم اس طبقےکو فراموش کرتے ہوئےوباء سمیت ہرمعاملےمیں ہمیشہ اشرافیہ کےمفادات سےہم آہنگ فیصلہ سازی ہی کی ہے۔
وہ جو کہہ رہی تھی کہ ”شعور سے پیٹ نہیں بھرتا“ اُس کیا معلوم کے شعور دُنیا کو ہلانے کی طاقت رکھتا ہے۔
یہ وڈیو اس شعور کی چھوٹی سی مثال ہے۔ گریٹ ورک بلال ✌🏻
بادشاہ ننگا ہے اور اب سب کو نظر آرہا ہے-
رجیم چینج آپریشن کےسازشی ایسے باز نہیں آئیں گے-
اب وقت آگیا ہے اس ننگے بادشاہ کو عوام اس کے گھر سے نکالے-
شاہ پرست اور ننگے بادشاہ کے سازشی حواریوں کے لئے عوامی طبل جنگ کا وقت ہوا چاہتا ہے-پاکستانی قوم زندہ باد۔پاکستان پائندہ باد 🇵🇰🌹
مارنا چاہا،گولیوں سے؟بلوے سے،سازش سے،سائفر سے، لیکن اللہ نے بچالیا
اندھا کرنا چاہا مفلوج کرنا چاہا لیکن اللہ نے بچالیا
دعاؤں سے صدقے سے ایمان کامل سے اللہ تعالی تقدیر بدل دیتا ہے
کل تک سرکاری جرنلسٹ یوٹیوبرز عمران خان کی بینائی سوفیصد ختم کرنے کا اعلان کررہے تھے لیکن ڈاکٹرز ریکوری پر حیران ہیں اللہ اکبر واللہ خیرالماکرین
انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
اے مایوس اور دل گرفتہ لوگو ! اے بجھے بجھے سے چہرو ! اے الجھے ہوئے انسانو ! کیا ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے؟ کوئی سرا پکڑائی نہیں دے رہا؟ کوئی امید نظر نہیں آرہی؟ عمران خان سے روا رکھا جانے والا سلوک دل چیر رہا ہے؟ خود کو قید ، خود کو بے بس محسوس کرتے ہو؟
نہیں ! تم بے بس نہیں ہو۔ تم وہ مسافر ہو جس کی منزل کبھی نہیں آئے گی ۔ تم اس ٹرین پر سوار ہو جس کا آخری سٹاپ کوئی ہے نہیں۔ یہ سفر ہی تمہاری زندگی ہے۔ کتنے ہی سٹاپ گزار دیے کیوں بھول جاتے ہو؟ ریڈ لائن والا سٹاپ؟ نومئی کے خوف کا سٹاپ؟ آٹھ فروری کا سٹاپ؟ اتنی کامیابیاں تمہارے دامن میں اور پھر مایوس بھی تم؟
مایوس تو وہ ہیں جو قدم قدم ناکامیوں کے گڑھے میں گر رہے ہیں۔ ہزار ارب ، سو ارب ، پچاس ارب ، پندرہ ارب ، بارہ ارب سب کدھر گئے؟ ملک کے پرزے پزرے کردیے ، آئین ہوا میں اڑا دیا انصاف کا نظام نالیوں میں بہا دیا لیکن پھر بھی ہر چیز برباد اور مایوس تم؟ فوجی فاونڈیشن ان کا بک گیا اور مایوس تم؟ اب انکی مایوسی کی حد وہ ہوچکی کہ اپنی سانسیں برقرار رکھنے کو غزہ جا کر مرنے مارنے کو تیار اور مایوس تم؟
جو کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے وہ جیتے گا ، جو دھنستا چلا جا رہا ہے وہ ہارے گا۔ ہمارا سفر ہی ہماری کامیابی ہے اور انکے لیے تو ایک سوال ، ایک اعتراض ہی ناکامی ، چہ جائیکہ وہ نفرت کی حدت سے ابل رہے ہیں۔ حوصلہ رکھو ! وہ جیت نہیں سکتے ، ہم ہار نہیں سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کیلئے عالمی کرکٹرز کی حمایت میں اپیل کرنے پر شکریہ کا پیغام:
پاکستان تحریک انصاف دنیا بھر کے ان تمام مایہ ناز اور سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر آواز بلند کی ہے۔
ہم خاص طور پر مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلے، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، سنیل گواسکر، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، سر کلائیو لائیڈ، کپل دیو، اسٹیو وا اور جان رائٹ کے اس جرات مندانہ اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ حق اور انصاف کے حصول تک عمران خان کے لیے اپنی یہ بھرپور سپورٹ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ہم دنیا بھر کے دیگر تمام موجودہ اور سابق کرکٹرز سے بھی توقع کرتے ہیں کہ کرکٹ کا ایک عظیم لیجنڈ اس وقت بے گناہ جیل میں سیاسی انتقام اور شدید ناانصافی کا شکار ہے، جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق اور ضروری طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ان کی بصارت کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات کے باوجود انہیں اپنی مرضی کے ماہر ڈاکٹروں سے علاج کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کے کرکٹرز اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں گے تاکہ ایک ایک عظیم سابق چیمپئن آل راؤنڈر کو وہ وقار، انصاف اور فوری طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے جس کے وہ حقدار ہیں۔
جاری کردہ
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف
ہر بار کچھ ایسا ہوتا ہے جس سے یہ یقین پختہ ہو جاتا ہے کہ سارے خبیث مل کر بھی خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اللہ کی منشا کچھ اور ہے
خان کی آنکھ کی تکلیف بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن اس کے ذریعے اصل خطرے کا پتہ چل گیا کہ انہیں clotting Induce کرنے والی چیزیں دی گئیں جن کا اصل نشانہ ہارٹ اٹیک یا مکمل مفلوج کرنا تھا ۔
ایسی نشانیوں سے سمجھ آتی ہے کہ خان زندہ بھی رہے گا باہر آئے گا بلکہ خان سے کچھ کام لینا بھی مقصود ہے
خان کی تکلیفوں سے اللہ ہمیں سمجھا رہا ہے عقل کرو ۔ اور خان کو دیکھ کر سبق حاصل کرو
یہ پوری قوم کی آنکھیں ہیں اور ان آنکھوں کا نور کچھ بےنور بدبختوں کو کھٹکتا ہے۔ انشاءﷲ، یہ نور واپس آئے گا۔ اللّه فضل کرے، کرم کرے، صحت سلامتی اور ایمان کی قوت میں اضافہ کرے۔ آمین۔
آج عمران خان کو اس حال میں پہنچانے والوں سے پہلے سے کہیں زیادہ گھن آ رہی ہے۔ اور جنہوں نے عمران خان کی بیماری کا مذاق اڑایا، ان پر تو لعنت بھی بھیجنے کو دل نہیں چاہ رہا کہ لعنت ایک چھوٹا لفظ ہے ان کے لیے۔
اللّه عمران خان کی حفاظت کرے اور بری چالیں چلنے والوں کو ان کی بری چالوں میں خود ہی پھنسا دے تاکہ ان کے شر سے اللّه کی مخلوق محفوظ رہے۔ آمین۔
مراد سعید نے سب کو کے پی میں لاہحہ عمل بتا دیا ہے اب اس پر جو عمل نہ کرے سمجھ جاہیں وہ ہومیوپیتھک احتجاج کر کے گیم کر رہیں ہیںَ اس وقت اب بیانیہ نہیں بنانے کا وقت عمل کا وقت ہے۔