"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عظیم، بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، آسمانوں کا رب، زمین کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے۔"
یا اللہ اپنی مخلوق پر رحم فرما ۔۔ گرمی کی اس شدت کو کم کردے ۔۔
لاَ إِلَهَ إِلَّا اللهُ، مَا أَشَدَّ حَرَّ هَذَا الْيَوْمِ! اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ
ترجمہ: "اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، آج کا دن کتنی سخت گرمی والا ہے! اے اللہ! مجھے جہنم کی آگ سے بچا۔"
کُلُّ مَن عَلَیہَا فَانٍ وَّ یَبقٰی وَجہُ رَبِّکَ ذُوالجَلَالِ وَالِاکرَامِ
ترجمہ:زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات‘ جو عظمت اور بزرگی والاہے۔
اے آسمانو ں اور زمین کے بنانے والے! دنیا اور آخرت میں تو ہی میرا کارساز ہے، تو مجھے اسلام پر موت دے اور مجھے نیک بختوں میں شامل کر دے۔ يوسف ١٠١
آمين يارب العالمين 🤲🤍💫🕋
"اور اللہ کے حکم کے سوا کوئی مر نہیں سکتا ایک وقت مقرر لکھا ہوا ہے، اور جو شخص دنیا میں بدلہ چاہے گا ہم اسے دنیا ہی میں دے دیں گے، اور جو آخرت میں بدلہ چاہے گا ہم اسے آخرت ہی میں دیں گے، اور ہم شکر گزاروں کو جزا دیں گے۔"
سورہ آل عمران ، آیت 145