حامد مئیر صاحب، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ جیسا مشہور و معروف صحافی اتنی ڈھٹائی سے اپنی مرضی کا جھوٹ بول سکتا ہے! جس ۲۰۱۸/۱۹ کی میٹنگ کا ��پ ذکر کر رہے ہیں، اس میں اندازہ چالیس صحافی موجود تھے! میں نے International Relations میں دلچسپی کی وجہ سے عمران خان سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ پاکستان کو سپورٹ کرنے والے عرب ممالک بہت تیزی سے ایک Abrahamic Accord کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور کیا آپکی حکومت اسے غور سے دیکھ رہی ہے؟ اسرائیل کے ساتھ دوستی یاتسلیم کرنے یا نہ کرنے کی کوئی بات میں نے نہیں کی تھی، اس سے پہلے کہ عمران خان کوئی جواب دیتے آپ نے بڑے غصے سے - جو بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے - فرمایا کہ اسرائیل کے بارے میں قائد اعظم کا موقف بڑا سخت تھا، اور اگر عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو آپ اسکی بڑی سخت مخالفت کریں گے! آپ کی یہ جعلی قسم کی منافقت پہ مبنی بہادری دیکھ کے میں نے مزید کوئی بات نہیں کی! عمران خان نے جواب میں اسرائیل کے ظلم وستم کے ح��الے سے کچھ کمنٹ کئے اور بات ختم ہو گئی!
اب اگلی بات: صحافی کی خوبی بہادری نہیں بلکہ understanding ہونی چاہیے! اور مشرق وسطی کے حالات جس سمت جا رہے ہیں، اور اگر ایران کی حکومت collapse ہو گئی اور سعودی عرب نے Abrahamic Accord کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تو کیا آپ پاکستانی جرنیلوں کو قائد اعظم کے فرمان یاد کرائیں گے؟
عمران کی حکومت گرنے کے بعد آپ نے جنرل عاصم منیر کی حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی کتنی مخالفت کی ہے؟ کتنی DG ISPR کی بریفنگ میں آپ نے اس قسم کی بدتمیزی کی جیسی آپ عمران خان کے ساتھ کرتے تھے؟
شہید ارشد شریف کے قتل کے بعد آپ نے کمپنی کی مشہوری کے لئے، روایتی منافقت کے تحت ایک عدالتی مقدمہ بھی دائر کیا تھا، اسکا کیا ہوا؟ کیا آپ جیسے بہادر آدمی نے باقی دلیر صحافیوں کے ساتھ مل کے ارشد قتل کیس کی investigations کے لئے فوجی حکومت کے خلاف کوئی مہم چلائی؟ یا پھر صابن کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے؟
عمران خان ک�� حکومت میں آپ بہت تیزوتند کالم لکھا کرتے تھے؟ کیا اب لکھ رہے ہیں؟ کیا آپنے اسلاماد نومبر ۲۰۲۴ قتل عام پہ کوئی تحقیقاتی کام لکھا؟ کم از کم اس شہر کی عزت کی لاج رکھ لیتے؟
آپ ہمیشہ سے ایک بی جمالو کی طرح کا کردار تھے! اور آپکی بہت سے لوگوں سے میرے خلاف کی گئی باتیں مجھے پتہ چلتی رہیں مگر میرے لئے اسکی کوئی اہمیت نہیں ہے! تاہم ریکارڈ کے لئے کہنا ضروری ہے، کہ کسیDG ISPR نے آپکے پروگرام کی مجھے سے کبھی کوئی بات نہیں کی!
مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ آپکا پروگرام فوج نے بند کیا ہوا تھا یا عمران خان نے! مگر آپکا، طلعت حسین اور رؤف کلاسرا کے پروگرام بند کرنا غلط فیصلے تھے! اور کلاسرا کا پروگرام عمران خان کے دباؤ میں بند کیا گیا تھا - جو خان صاحب کا ایک غلط فیصلہ تھا!
اور یاد رکھیں صحافی سپاہی نہیں ہوتے! آپ سے ایک Honest Analysis کی ضرورت ہوتی ہے- جو بدقسمتی سے آپکے پاس نہیں ہے! خدا آپکو محفؤظ رکھے! ہمیں اس خطرناک ملک میں آپکی مجبوریاں کا اندازہ ہے!
جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی ��بر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم ��ینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
میں سہیل آفریدی سے صرف ایک بار ملا ہوں۔ میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتا، نہ ہی ان کا دوست ہوں، بس ایک جان پہچان ہے۔ لیکن انصاف کی بات کرنے کے لیے کسی کا دوست ہونا ضروری نہیں۔ سہیل آفریدی اس غیر آئینی مہم جوئی کے ذمہ دار نہیں بلکہ اس کا شکار ہیں۔ متاثرہ شخص کو الزام دینا آسان ہے، لیکن اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا مشکل۔ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ چھیننے اور فیصل کریم کنڈی کی صورت میں ایک بے مینڈیٹ وائسرائے مسلط کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ متاثرہ شخص کو قصوروار ٹھہرا کر اصل ذمہ داروں کو بچانا انصاف نہیں، بلکہ ایک المیہ ہے
Do not get involved or fall into the trap of blaming and attacking the likes of Murad Saeed, Sohail Afridi or anyone else for that matter. This narrative is being pushed by the regime, with the aim of picking us off one by one.
Instead, stand by your party, its leaders and your colleagues with grace, dignity and unity.
Take careful note of those pushing the regime’s agenda by creating further divisions and chaos under the guise of blame games.
Dividing us is their strategy. Standing united MUST be ours!
بغض مراد اور سہیل میں آپ حواس کھو بیٹھے ہیں اور جھوٹ لکھ رہے ہیں یہ پیسہ جنرلز کو آپریشن کے لیے نہیں بلکہ گزشتہ آپریشنز کی وجہ سے پہلے سے متاثرہ لوگوں کو دیے گئے ہیں جنکی تفصیلات یہ ہیں
باجوڑ کے متاثرین 2.02 ارب
تیراہ کے متاثرین 12.59 ارب
کرم کے متاثرین 2.99 ارب
شمالی وزیرستان کے متاثرین 4 ارب
دیگر امداد و انتظامات 0.21 ارب
صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اغواء کو چار دن مکمل ہو گئے، مگر تاحال ان کے بارے میں کو��ی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
آخر وہ کہاں ہیں؟ ان کی خیریت سے قوم کو آگاہ کیوں نہیں کیا جا رہا؟
@SHABAZGIL Gill don't do this please, i am big fan of u but you should appreciate Sohail in difficult time that take stance . Pakistan people's not come out as we expected, what Sohail do . Please understand the ground reality 🙏
بات اسی کی سنو جو خود میدان عمل میں لڑ رہا ہے. تماش بینوں کی بکواس کبھی ختم ہوتی ہے نہ ان پر دھیان دے کر اپنا وقت ضائع کرنا چاہیے. آپکا ہیرو یا تو جیل میں ہے یا اسکے لیے لڑنے والا سڑک پر... باقی سب فضول مشورے دینے والے بیکار لوگ ہیں
جناب آپ حکمت عملی پر تنقید کرتے آپ کمزوری پر تنقید کرتے لیکن آپ نے تو سہیل آفریدی کو ایجنٹ بنا دیا ! آپ PTI کا حصہ تھے حالت جنگ میں آپ درخت پر چڑھ گئے اور دو سالوں سے آم چوستے ہوئے میدان جنگ میں اپنے زخمیوں قیدیوں پر الزامات لگا رہے ہیں کہ یہ تو حملہ آور سے ملے ہوئے ہیں ، صرف ڈاٹ کنیکٹنگ سے کسی کو ایجنٹ ثابت کیا جا سکتا ہے اسکے لیے ٹھوس ثبوتوں کا ہونا ضروری نہیں ؟ یہ بات کوئی صحافی کرے میڈیا ایکٹوسٹ کرے تو مسلہ نہیں یہ اُنکا مینڈیٹ ہے لیکن آپ تو تحریک انصاف کے ساتھی ہیں ��ا تو ہمیں پوری خبر بتا کر کھل کر قیادت سے لا تعلقی کریں یا پھر ویلاگ بیچنے کے لیے ایسی ڈاٹ کنیکٹنگ نا کریں ایسی ڈاٹ کنیکٹنگ تو حلی��ہ خان عمران خان سب کے لیے بنائی جا سکتی ہے ،
گل صاحب، میں تے لفظ "ادب" تے ای پھس گیا۔ ادب دے حوالے نال مینوں حضرت سلطان باہوؒ ہوراں دا اک کلام یاد آ گیا۔ سوچیا تہانوں وی ذرا چیتا کرا دئیے۔ پنجابی بندے او، ویسے ای گل سمجھ آ جاؤ گی!
تسبیح پھیری تے دل نہ پھریا،
کی لینا تسبیح پھڑ کے ۔
علم پڑھیا تے ادب نہ سکھیا،
کی لینا علم نوں پڑھ کے ۔
چِلّے کٹّے تے کُجھ نہ کھٹیا،
کی لینا چِلّیاں وَڑ کے ۔
جاگ بناں دُدھ جمدے ناہیں باہوؒ،
بھاویں لال ہوون کڑھ کڑھ کے ہُو۔
اسحاق ڈار ا��ر محسن نقوی آن ریکارڈ کہ رہےتھے کہ سہیل آفریدی کو ہٹا دو تو KP میں ایمرجنسی نہیں لگائیں گے
اور دو سال مروت اور اس کی بکواس کو سپورٹ کرنےوالے ٹارزن یہ منجن بیچ رہے ہیں کہ
“سہیل آفریدی نے جان بوجھ کر حکومت ختم کروائی”
اس مروتی بریگیڈ کے مطابق ان کےعلاوہ ہر شخص غدار ہے
انہوں نے ہر اہم موقعے پر عاصم منیر اور اس کے ٹولے کی بجائے ظلم سہنے والے لوگوں پر ہی توپیں کھولی ہوتی ہیں
ہم نے سہیل آفریدی سے احتجاج کا تقاضا کیا۔ اگرچہ دیر سے سہی آفریدی نے تقاضا پورا کیا۔ لانگ مارچ کے دوران ہم پرجوش رہے۔ اس کے خاتمے پر مایوس ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب مایوسی میں شکوک و شبہات شروع کردیں۔
ادارہ ہذا تادم تحریر سہیل آفریدی کیساتھ ہے۔ اعلان ختم۔