یہ لوگ خریدا کرتے ہیں اس دیش کے کچھ فنکاروں کو وہ مانگی قیمت دیتے ہیں سب ذہنی بیماروں کو
دیتے ہیں سارا یہ ساری گرتی ہوئی دیواروں کو
اس افسر شاہی منڈی میں ہر اہل قلم بک جاتا ہے
خشیوں کی تمنا دل میں لیے ہر کشتیےغم بک جاتا ہے
یہ افسر شاہی منڈی ھے
آ سیر کر ےاس منڈی کی
وہ دیکھ یاھا امریکہ سے کچھ تاجر ائے بیٹھے ہیں
جواس منڈی میں مدت سے دوکان سجائے بیٹھے ہیں کچھ جاگیروں کے مالک ہیں کچھ ملے بنائے بیٹھے ہیں اس افسر شاہی منڈی میں فرعون بھی ہیں نمرود بھی
کونٹینٹ بنانا کراچی والوں پر ختم ہے۔ کونٹئنٹ پر جتنا شاندار کام کراچی کے لڑکے کرتے ہیں، اس کا کسی اور شہر سے تقابل ممکن نہیں۔ یہ چھ منٹ کی ویڈیو کراچی کی مکمل کہانی ہے۔ اسے دیکھیں اور داد دیں ان نوجوانوں کو۔ کراچی کے دکھوں کو کس قدر خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔
شرمندگی هےهم کو بہت , هم ملے تمهيں
تم سر بَسر خوشى تهے مگر غم ملے تمىيں
تم کو جہانِ شوق و تمنا میں کیا ملا
هم بهى ملے تو درهم و برهم ملے تمهيں
تم نے همارے دل ميں بہت دن سفر کیا
شرمنده هيں کہ اس میں بہت خَم ملے تمهيں
#Urdu#UrduPoets#urdupoetry#urdushayari#Rekhta#shair
تو کیا یہ آخری خواہش ہے، اچھا، بھول جاؤں
جہاں بھی جو بھی ہے تیرے علاوہ، بھول جاؤں
تو کیا یہ دوسرا ہی عشق، اصلی عشق سمجھوں
تو پہلا تجربے کی ذیل میں تھا، بھول جاؤں
تو کیا اتنا ہی آسان ہے کسی کو بھول جانا
کہ بس باتوں ہی باتوں میں بھلاتا، بھول جاؤں
کبھی کہتا ہوں اس کو یاد رکھنا ٹھیک ہوگا
مگر پھر سوچتا ہوں فائدہ کیا، بھول جاؤں
تو کیا یہ دسترس اک دن حاصل ہوگی مجھ کو
کہ ہر پل دھیان میں رکھوں اسے یا بھول جاؤں
یہ کوئی قتل تھوڑی ہے کہ بات آئی گئی ہو
میں اور اپنا نظر انداز ہونا، بھول جاؤں