گوادر: کمشنر مکران، داؤد خان خلجی، کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے ضلع گوادر میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پاک فریڈم فٹبال چیمپین شپ کے نام سے ایک شاندار فٹبال میچ کا انعقاد کیا۔
گوادر: 77ویں جشن آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کو دلکش چراغاں سے سجا دیا گیا، جس سے عمارت کا حسن دوبالا ہوگیا ہے۔ یہ رنگا رنگ روشنیوں کا منظر قومی جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جو آزادی کے جشن کو مزید یادگار بنا رہا ہے۔
گوادر : آزادی کپ فٹبال میچ کی پرجوش اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی کرنل راشد محمود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تابش علی بلوچ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
گوادر: ڈی آئی جی پولیس ایاز بلوچ، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی قیادت میں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی دھرنے کے موقع پر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔ امن و امان کی بحالی میں اہم پیش رفت۔
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی نے "ڈپٹی کمشنر سمر اسپورٹس فیسٹیول" کے تحت کرکٹ میچز کا شاندار افتتاح کیا، جس میں کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی نے "ڈپٹی کمشنر سمر اسپورٹس فیسٹیول" کے تحت کرکٹ میچز کا شاندار افتتاح کیا، جس میں کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) سربلند خان کی قیادت میں، دوسرے روز بھی غیر فعال اسکولوں کی بحالی کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ عارضی اساتذہ کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری۔
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ڈپوز کے خلاف بڑی کارروائی۔
گوادر کلائمٹ چینج ریزیلینس انفارمیشن کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں مقررین شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر روشنی ڈالتے ہوئے۔
گوادر :ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری کا امام بارگاہ کا تفصیلی دورہ: سیکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ۔
@CMOBalochistan@DcGwadar@dpr_gob
گوادر 15 جولائی 202: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے محرم کے مقدس ماہ کے پیش نظر اہل تشیع کی مذہبی رسومات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گوادر میں واقع امام بارگاہ کا دورہ کیا۔
15 جولائی 202گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کمانڈنٹ ایف سی 88 ونگ، کے ہمراہ جیونی گبد 250 بارڈر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس جیونی حفیظ امیر بھی ان کے ساتھ موجود تھے
جولائی 2024 گوادر : ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر، سیول سوسائٹی اور شہریوں کی شکایات کے پیش نظر، اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری نے شہر میں فٹسال گراؤنڈ کا ہنگامی دورہ کیا
گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو پی ٹی ایس ایم سی کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کروایا اور چیک تقسیم کیے۔
گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر، عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری نے گزشتہ رات 11 بجے غیر معیاری پروڈکٹس فروخت کرنے والی بیکری پر چھاپہ مارا اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔