سلمان رشید تمہاری بات کا ہمارے پاس جواب نہیں، ہم لاجواب ہوں تو صرف گالیاں دیتے اور فتاوی جاری کرتے ہیں۔حکمران راضی ہوں تو سول ایوارڈ ملتا ہے لیکن آپ ایوارڈ کے معیار پر اس لیے پورے نہیں اُترتے کہ بہت سچ بولتے ہو!
"انسان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ کسی رائے یا عقیدے کو اپناتا ہے تو وہ یہ یقین کر لیتا ہے کہ تمام سچائی اس کے ساتھ ہی ہے اور وہ سب باطل ہیں جو اس سے مختلف رائے یا عقیدہ رکھتے ہیں ، اس طرح وہ اپنے مخالفین سے نفرت اور بغض رکھتا ہے، اور یہ انسانی تنازعوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔"
(ڈاکٹر علی الوردی )
ایک اور تاریخ ساز فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین کے مبینہ مقدمات میں قید تین مزید نوجوانوں کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بلاسفیمی بزنس گینگ کے ٹریپ کیے ہوئے تین نوجوانوں کی ضمانت منظور کرلی۔ یہ بلاسفیمی بزنس گینگ اور اس کے دیہاڑی دار وکیلوں کی شکست فاش ہے۔ وہ اُمید جو ان بچوں پر بنائے گئے ناجائز مقدمات کے خلاف آواز اُٹھانے سے پیدا ہوئی تھی اُس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور توہین کا کاروبار کرنے والوں کو نوشتہ دیوار نظر آنے لگا ہے۔
#BlasphemyBusinessGang
تاریخ ساز پیش رفت
ملک میں توہین کے غیر ثابت شدہ الزامات اور اُن کے نتیجے میں اقلیتوں اور کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ یہ قابل اطمینان بات ہے کہ اب اس نوعیت کے جرائم اور ان کے ذمہ داروں کے بارے میں ہر پلیٹ فارم پر بات ہونا شروع ہوچکی ہے۔ اسی سلسلے میں سینٹ آف پاکستان کی اسٹینڈنگ کمیٹی فار ہیومن رائٹس میں بھی یہ بحث ہورہی ہے کہ پاکستان میں توہین کے مقدمات ایک بزنس اور حربے کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔ یہ انصاف کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
اجتماعی موت کا حتمی اعلان!
جس سماج میں ڈیڑھ کروڑ روپے ایک دن کی مجلس پر، پچاس لاکھ روپے گیارہویں شریف کے بڑے ختم پر، لاکھوں روپے افطار پارٹیوں اور دیگر زبردست قسم کی ثواب والی محافل پر،بے حساب پیسے شادیوں پر خرچ ہوتے ہیں، حکومتوں اور اشرافیہ کے فضول اخراجات کا کوئی شمار ہی نہیں وہاں 25 سالہ بیٹے کی تدفین کے لیے کفن کے پیسے نہ ہونا پورے سماج کی حتمی موت کا حتمی اعلان ہے۔اعلان ختم ہوا۔
@ShuklaNive Really disappointed with your post. I am a Pakistani living in Lahore and had hosted hundred of Indians at my home in past twenty years. I do not even remember their names and cities except few. Humanity is above religion, cast or ethnicity.
ایک معذور کے مددگاروں کو سلام
یہ دونوں آنکھوں سے معذور ندیم مسیحی ہے اور اس پر مبینہ طور پر گستاخی کا الزام لگاکر اس کو گرفتار کروادیا گیا۔سیشن کورٹ نے اس شخص کو توہین کے الزام سے بری کردیاہے ۔ جن مسلمان وکلا نے اس مسیحی دوست کی قانونی مدد کی ان کو سلام کیونکہ انہیں بہت سی دھمکیاں ملیں کہ اس شخص کا وکیل نہ بننا لیکن انہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بے گناہ مظلوم کی مدد کی اور توہین کے الزامات کی روزی روٹی کھانے والوں کو صاف انکار کردیا۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے یہ سماج ابھی سانس لے رہا ہے۔
بھارت اور پاکستان میں دو شخصیات ہیں جو میرے لئے اہم ہیں، ایک میری بھارتی بیوی اور دوسرے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر، جے ڈی وینس
شاید عاصم منیر سے زیادہ میں نے کسی شخص سے بات نہیں کی۔۔
After my brother Mashal Khan’s lynching, my education was stopped for a year, but my dreams could not be silenced.
Journalism was Mashal’s passion. I promised to continue the journey he couldn’t finish.
Today, I graduate in Journalism. A promise made, a promise fulfilled. ❤️