السلام علیکم
محترم احبابِ #اردو_زبان@urdu_zuban
ہمارا مقصد اردو ادب کا فروغ ہے
اس ضمن ميں آج کا موضوع سخن ہے
#ہار ، #جیت ، #کھیل
آپ سے التماس کہ قیمتی لمحات میں سے کچھ وقت خدمتِ اردو کیلۓ وقف فرمائیں اور بمطابق موضوع ادبی اصناف کو پیج کی زینت بنائیں۔
میں نے
تم سےاس شخص کی طرح محبت کی
جو زخمی پھولوں کی مرہم پٹی کرتا ہے
بوڑھی تتلیوں کےپروں کو ایک ننھےبرش سے رنگتا ہے
اور ہر روزچڑیوں کےلیے وینٹیلیٹر بنانےکے بارے میں سوچ بچار کرتا ہے
میں نےتم سےاس بوڑھےشخص کی طرح محبت کی
جو ایک صبح اپنےکمرے میں تنہا مراپڑا ہوتا
ہے
#اردو_زبان
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں
اُس سے آنکھیں لگیں تو خواب کہاں
بے کلی دل ہی کی تماشا تھی
برق میں ایسے اضطراب کہاں
خط کے آۓ پہ کچھ کہے تو کہے
ابھی مکتوب کا جواب کہاں
محو ہیں اس کتابی چہرے کے
عاشقوں کو سرِ کتاب کہاں
میر تقی میر
#اردوزبان