وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے سرگودھا کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس میں محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات کی اور مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ سرگودھا ڈویژن میں5457 مجالس اور 1221 جلوس کے انتظامات مکمل، 167 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی جبکہ 108 کی زباں بندی کے احکامات جاری۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود جا کر تمام اضلاع میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ افواہوں کے سدباب کیلئے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز تعینات کیے جائیں۔
#Punjab #Home #Peace #Safety #LawAndOrder #Muharram #muharamulharam #muharram2025 #ashura #security #securityplan #Sargodha #SCCLO #Commissioner #securepunjab #publicsafety #safepunjab #LawEnforcement #arrangements #monitoring #police #update #News #Latestnews #Latest #Breakingnews
محرم الحرام پر قیام امن کا مشن۔ ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس طلب کریں۔ تمام حساس مقامات کیلئے ہنگامی پلان تیار کیا جائے۔ اشتعال انگیز مقررین کی زباں بندی اور ضلع بندی کیلئے تازہ فہرستیں تیار کی جائیں۔ 5 یوم میں تمام معلومات ای پورٹل ڈیش بورڈ پر درج کرنے کی ہدایت۔
#Punjab #Home #Law #Order #Rule #Awareness #News #Inforcement #PunjabGovernment #Muharram #Peace #Update #EPortal #Planing #Intelligence #Committees #EmergencyPlan #HateSpeech
محکمہ داخلہ پنجاب کا قیدیوں کی فلاح کیلئے انقلابی اقدام
قیدیوں کی سزا میں معافی، بقیہ سزا اور رہائی کی تاریخ کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔ قیدیوں کے اہل خانہ صرف ایک SMS کے ذریعے رہائی کی تاریخ اور سزا میں معافی بارے تفصیلات جان سکتے ہیں۔ شہری PMIS (Space)(Prisoner's Computer Number) لکھ کر 8070 پر میسج کریں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا شفاف انداز میں آن لائن کیا گیا تاکہ اہل خانہ بھی آگاہ رہیں اور کوئی قیدی مقررہ سزا سے ایک لمحہ بھی اضافی قید میں نہ رہے
#Punjab #Home #PrisonReforms #inmates #قیدی #PMIS #Relief #Innovation #SMS
کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈپٹی کمشنرز کو پٹرول پمپس کے این او سیز ، بلڈنگ نقشہ جات ، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز پر فیصلہ کے لیے ہر پندرہ دن بعد اجلاس کی ہدایت ۔ ماہ رمضان المبارک میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال کے عرصے میں پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا، جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی اور 90 ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جن میں سے اکثریت پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔آئیں اس ویڈیو کو دیکھیں جس میں ایک سال کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے پروگرام کی مکمل تفصیل دکھائی گئی ہے۔آپ کی وزیر اعلیٰ کے وہ شاندار پروگرام جن سے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر تیزی سے جاری ہے۔
#شکریہ_مریم_نوازشریف
الحمدُللہ پنجاب کی پہلی گرین الیکٹرک بسیں کل سے سڑکوں پر ہوں گی۔ان میں وائی فائی, ٹریکنگ سسٹم,خواتین کےتحفظ کے لیے کیمرے بس اسٹاپ پر پنکھوں اور واٹرکولرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔عوام کی سہولت کیلیےکرایہ صرف 20 روپےرکھاگیا ہےجبکہ طلباء بزرگ شہری اور معذور افراد مفت سفر کرسکیں گے۔