چیئرمین میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ ایک اھم گائیڈ لائن میٹنگ کی جس میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر کچی آبادی لیاقت علی آسکانی نے چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی کے آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں وائس چیئرمین عجب خان سواتی ، ٹرانزیشن آفیسر ڈسٹرکٹ کیماڑی جاوید قمر ، اور ٹاؤن افسران و کونسلرز نے شرکت کی۔
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر ماجد علی کے ھمراہ میئر کراچی مرتضی وھاب کی جانب سے مہیا کردہ فیومیگیشن کی گاڑیوں میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔
#TmcBaldiaKarachi
ڈپٹی کمشنر کیماڑی،غلام قادر تالپور کی صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانزیشن آفسر،جاوید قمر، ماڑی پور ٹاؤن چیئرمین ہمایوں خان،مورڑو میربحرٹاؤن چیئرمین علی اکبر، بلدیہ ٹاؤن چیئر مین عبدالکریم آسکانی اور تینوں ٹاون میونسپل کمشنر نے شرکت کی
ٹاؤن چئیرمین کیماڑی ھمایوں محمد خان، ٹاون چئیرمین بلدیہ کریم آسکانی نے ٹرانسیشن آفیسر جاوید قمر کے ہمراہ محروم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔
#dmckeamarikarachi#TmcKeamariKarachi#TmcBaldiaKarachi
میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی سالک احمد بھٹوکی زیر صدارت سمندری طوفان اور تیز بارشوں کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اینڈ ای انوپ کمار،ایکسین نویدصدیقی،ڈائریکٹر پارک عبدالخالق اور دیگر افسران نے شرکت کی.
#dmckeamarikarachi#CycloneBiparjoy
بحیثیت چیف گیسٹ سالانہ تقریب برائے تقسیم اسناد میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ کیماڑی شاھد حسین موریجو اور رضی الرحمان بھی موجود تھے۔
#dmckeamarikarachi
میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی سالک احمد بھٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کیماڑی رضی الرحمن اور پرنسپل شہناز بیگم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کیماڑی زون کے الفتح سینکڑیری اسکول شیرشاہ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا.
#dmckeamarikarachi
بلدیہ کیماڑی کراچی کے میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلدیہ زون شاھد حسین موریجو اور اسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان شیخ کے ھمراہ بلدیاتی اسکول بی۔ ٹی ۔8 کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
#dmckeamarikarachi
بلدیہ کیماڑی میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کیماڑی کے افسران کے درمیان ایک اھم تعارفی اجلاس ھوا جس میں وزیر اعلی سندھ کے معاؤن خصوصی محمد آصف خان ' ایڈ منسٹریٹر ڈی۔ ایم ۔ سی کیماڑی پیر شوکت علی شاہ'میونسپل کمشنر کیماڑی سالک احمد بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی پیر شوکت علی شاہ اور میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی سالک احمد بھٹو نے ڈائریکٹر لینڈ حبیب اللہ لاشاری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صوبائی وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی آصف خان کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن آفس میں مسجد کا افتتاح کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو, حنیف سواتی،نومنتخب چیئرمینز،وائس چیئرمینز،ڈائریکٹرجاوید قمر،پیپلز یونین کے نمائندے اور ذالفعقار شاہ بھی موجود تھے۔