سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا سالانہ بجٹ اربوں روپے تک پہنچ چکا ہے مگر اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود کراچی کچرے کے ڈھیروں میں گھرا ہوا ہے۔ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو بتائیں کہ وسائل کہاں خرچ ہو رہے ہیں اور شہر کی حالت کیوں نہیں بدل رہی؟
وقت آ گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو جواب دیا جائے۔
#Karachi #accountability #KarachiDemandsAnswers
#pppfailedkarachi #CleanKarachi
#FixKarachi #SindhGovernment
اگر شرمیلا فاروقی ترقی، خوبصورتی اور جدید شہری سہولیات دیکھنا چاہتی ہیں تو لاہور کا رخ کریں۔ سندھ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات، صاف پانی، بہتر سڑکوں اور صفائی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔
— فہد علی بٹ، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)
@sharmilafaruqi
وائی ایم ٹی سندھ 💖فہد علی بٹ صدر سندھ کی قیادت میں تمام ڈسٹرکٹ کے صدور اور جنرل سیکرٹری پی ایس کے صدر پی ایس کے جنرل سیکرٹری کی کابینہ کے ساتھ ملاقات 💖
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
یہ ملاقات ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مالی سال 2026-2027 کے بجٹ کے حوالےسے کاروباری برادری سے مشاورت کے تناظر میں تھی
وفد کو کاروبار، صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی
ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے کیلئے ٹیکس ٹریبونلز میں اصلاحات کی گئی ہیں؛ ان ٹریبونلز میں انتہائی شفاف طریقہء کار کے ذریعے بھرتیاں کی گئی ہیں : بریفنگ
اسپیشل کمرشل کورٹس کے قیام کے حوالےسےکمیٹی تشکیل دی گئی ہے : بریفنگ
کراچی کی بندرگاہوں سے اندرون ملک رسائی بہتر بنانے کے لئے موٹر وے ایم- 10 کی اپ گریڈیشن اور پیپری فریٹ کوریڈور پر کام جاری ہے : بریفنگ
موٹر وے ایم 13 (کھاریاں-راولپنڈی) کی تعمیر سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا : بریفنگ
پاکستان ریلوے کی ایم۔ایل ون اور ایم ایل- ٹو کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کا انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا جس سے تجارتی سامان کی ترسیل بہتر ہو گی : بریفنگ
نیشنل اے-آئی ٹرانسفارمیشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے : بریفنگ
شوگر اور سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار کے حوالے سے ان صنعتوں میں وڈیو اینالیٹکیس کی تنصیب سے ریوینیو کی مد میں بہتری آئی : بریفنگ
وفد نے خطے میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا
کاروباری رہنماؤں کا وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کے سفر اور بہتر مالیاتی انتظام پر اعتماد کا اظہار
وفد نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
ڈیجیٹل ادائیگیوں اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے حکومتی وژن کو سراہتے ہیں، کاروباری رہنما
وفد نے ٹیکس اصلاحات اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے اقدامات کا خیرمقدم کیا
کاروباری رہنماوں کا صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی لانے، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ لیوی کے خاتمے اور ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگیوں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر
شرکاء نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں کاروباری برادری کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو سراہا
کاروباری رہنماؤں نے قومی معیشت کی مضبوطی اور بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں
کاروباری برادری نے معاشی بحالی اور ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
وفد کے شرکاء نے صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حکومتی عزم کو سراہا
وفد میں میاں محمد منشاء ، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمد علی تبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیر, شہزاد سلیم، زیلاف منیر، عمر سعید، عمر منشاء، یوسف سعید، کامران ارشد، خرم مختار ، آصف پیر ، سلطان گوہر اعجاز، فواد انور، ذوالفقار حیات، جاوید اقبال، یوسف حسین، عامر ابراہیم, خواجہ مسعود اختر اور اعجاز نبی شامل تھے۔
وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہا
آپ لوگ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں ہماری پہچان ہیں : وزیراعظم کی وفد سے گفتگو
مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم
حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم
پاکستان کی معیشت کے حوالے سے پالیسی سازی میں کاروباری برادری سے مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے : وزیراعظم
برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں؛ یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے : وزیراعظم
غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں : وزیراعظم
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں : وزیراعظم
کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا : وزیراعظم
ایسی صنعتوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے، برآمدات میں اضافہ ہو، ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں : وزیراعظم
صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے : وزیراعظم
نوجوانوں کیلئے تکنیکی و فنی تربیت کے پروگرام شروع کئے ہیں تاکہ انکو روز گار ملنے میں آسانی ہو اور وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں، وزیراعظم
Pakistan Muslim League (N) Youth Wing Central Secretary General @AqeelNHashmi has dissolved the entire organizational structure of the Sindh Youth Wing. All office-bearers and organizational bodies at the provincial, divisional, district, tehsil, city, and union council levels have been rendered inactive with immediate effect.
As part of the Youth Wing’s reorganization and membership drive, consultations will be held in Karachi at the end of June, following which new organizers and an organizing secretary will be appointed.
چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات
عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر، عزت مآب جناب جیانگ زائی ڈونگ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔
وزیراعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر عزت مآب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور پرتپاک جذبات کا اظہار کیا اور اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید، بامقصد اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان ’’ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری‘‘ کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ دورۂ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں اور مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے، **سی پیک 2.0**، کے تحت خصوصاً زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے دورۂ چین کے موقع پر ہانگژو میں منعقدہ بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والی مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ثمرات جلد از جلد حاصل کیے جا سکیں۔
وزیراعظم نے دورۂ چین کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں چینی سفیر کی گرانقدر خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں اور حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دونوں قیادتوں کے طے کردہ فیصلوں کو عملی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔
ملاقات کے دوران قراقرم ہائی وے (KKH) ری الائنمنٹ منصوبے پر پیش رفت کو تیز کرنے، سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے فروغ، نیز پاکستان کے لیے اقتصادی اور مالی معاونت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اہم بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔
سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو 23 تا 26 مئی 2026 کے کامیاب دورۂ چین پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی فولادی اور لازوال برادرانہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
خطے کی کشیدہ صورتحال میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر قومی اسمبلی کے ممبران نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات میں، وزیر اعظم کو ، اپنے حلقوں کے امور پر بریف کیا۔
ممبران نے وزیراعظم کو متعلقہ حلقوں میں جاری فلاحی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر براۓ پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
Met the remarkable Muhammad Mohsin Khalid, CSS 2025 Second Position holder, and a young man with 80% visual impairment who refused to let anything dim his ambitions.
Mohsin, you are a true inspiration. Your achievement reminds us that the strongest vision is the one within. Pakistan is proud of you, and so am I.
Congratulations on this well-deserved success, the nation's future is in great hands.