27 سال سے عمران خان پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے،نہ جھکا، نہ بکا، نہ کوئی اس کو خریدسکتا یے،کیونکہ یہ سودا کسی کرسی کا نہیں، یہ سودا 25 کروڑ عوام کے مستقبل کا ہے۔
یہ سودا آئین کی بالادستی کا ہے۔یہ سودا حقیقی آزادی کا ہے۔
#فیصلہ_اب_سڑکوں_پر_ہوگا
انقلاب کی دستک سنائی دے رہی ہے!
شعور بیدار ہے، قوم تیار ہے۔
سرنڈر کا سوال ہی نہیں
نہ خوف، نہ پسپائی!
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے
فیصلہ اب عوام کریں گے!
#آزادی_یا_شہادت
”میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔
سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔
آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔“- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF کا 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام!
#LongMarchOnSeptember27th
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام!
میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔
سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔
آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔
#CMKP #SohailAfridi #SindhStreetMovement #27SeptemberMarch
”جب مارشل لاء لگتا ہے تو ایک جنرل اعلان کرتا ہے کہ آج سے میں بادشاہ ہوں آج سے میں نے ایک ملک کا آئین اور قانون ختم کردیا اور جو کچھ میں کہوں گا وہی قانون ہوگا پھر وہ دور جبر ظلم اور فسطائیت کا دور ہوتا ہے مگر آج جو کچھ ہورہا ہے وہ ڈیکٹیٹرشپ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے اسطرح کبھی مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا“
@salmanAraja
#عمران_خان_پر_ظلم_بند_کرو
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا 57واں اجلاس!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے 57ویں اجلاس میں عوامی سہولت، خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت، ماحولیات اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
✅خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (KICH) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے برج فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔
✅ڈی ایچ کیو ہسپتال MTI بنوں میں آنکھوں کے علاج کے آلات کی فراہمی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے۔
✅سال 2027 سے MDCAT کو ایٹا ETEA کے ذریعے منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ ایٹا کے پاکستان اور خیبرپختونخوا میں اس وقت 60 رجسٹرڈ CBT مراکز موجود ہیں، جہاں روزانہ 26 ہزار امیدواروں کے ٹیسٹ لیے جا سکتے ہیں۔ ستمبر 2024 سے CBT نظام کے آغاز کے بعد ایٹا تقریباً 5 لاکھ امیدواروں کے 1300 سے زائد ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کر چکا ہے۔
✅مختلف ہسپتالوں میں فل باڈی اسکینرز کی ازسرِنو تقسیم کی منظوری دی گئی، جبکہ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد تین درخواست گزاروں کو پہلے سے منظور شدہ مالی امداد ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی۔
✅کابینہ نے گاوی ویکسین پورٹفولیو آپٹیمائزیشن اینڈ پرائیورٹائزیشن (وی پی او پی) پروگرام کے تحت ہیکسا ویلنٹ ویکسین، پی سی وی-14، ڈی پی ٹی بوسٹر ڈوز اور ہیپاٹائٹس-بی برتھ ڈوز سے متعلق ملکی سطح کے اقدامات کی صوبائی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد پینٹا ویلنٹ اور آئی پی وی سے ہیکسا ویلنٹ ویکسین کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے گی، جس میں کئی اینٹیجنز کو ایک ہی ویکسین میں شامل کیا جائے گا جس سے مالیاتی اخراجات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے تمام منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیاسی غفلت سے بالاتر ہو کر آؤٹ آف دی باکس اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بہترین انداز میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #KPHealth
صوبائی وزیر صحت کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر طبی سہولیات کا معائنہ
اس موقع پر ڈاکٹر سردار محمد سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر M&E و ممبر مانیٹرنگ ٹاس فورس ,ڈاکٹر فریز الدین، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر، ایئرپورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان، بھی موجود تھے۔
پشاور کو جدید، خوبصورت اور ٹریفک کے مسائل سے پاک شہر بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"90 دن کا منصوبہ صرف 60 دن میں مکمل کریں گے، انشاءاللہ!"
جمیل چوک انڈر پاس کی تکمیل سے:
- ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی
- شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا
- آمدورفت مزید آسان اور محفوظ ہوگی
- پشاور کے شہری انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی
منصوبے کی نمایاں خصوصیات
🔹 6 لین پر مشتمل انڈر پاس
🔹 2.5 ارب روپے کی لاگت
🔹 مقررہ تکمیل مدت: 90 دن
🔹 ہدفِ تکمیل: صرف 60 دن، انشاءاللہ
#CMKP #SohailAfridi #PeshawarRevitalizationPlan #JameelChowk #Underpass #TransformingPeshawar
مصطفیٰ کمال صاحب، کچھ اللہ کا خوف کریں۔ 15 معصوم بچوں کی جانیں چلی گئی ہیں، 15 گھر اجڑ گئے ہیں۔ خدارا کچھ شرم کریں، کچھ حیا کریں۔ ایسے سانحے پر سیاست کے بجائے انسانیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان کا پمز میں آتشزدگی کے بعد اہم اپ ڈیٹ اور سنگین سوالات
اسلام آباد، 26 اگست 2026ء
انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان نے اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کی صحت اور طبی سہولیات کے حوالے سے جاری اپنے مؤقف میں ایک اہم اور انتہائی تشویشناک پیش رفت پر فوری توجہ دلائی ہے۔
ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ 18 اگست 2026ء کے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پمز میں ان کے لیے تجویز کردہ CT Coronary Angiography (CTA) بھی مکمل نہیں ہو سکی اور اس سہولت کی دستیابی کے حوالے سے خود سرکاری سطح پر سوالات اٹھائے گئے۔
اب پمز ہسپتال میں بچوں کی نرسری وارڈ میں پیش آنے والی آتشزدگی نے اس فیصلے پر مزید سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
26 اگست 2026ء کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری سرکاری Fire Incident Report کے مطابق پمز ہسپتال، سیکٹر G-8 کی Children Nursery Ward میں آگ لگی۔ رپورٹ کے مطابق:
* فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات ناکافی اور مقررہ معیارات کے مطابق نہیں تھے۔
* ایمرجنسی ایگزٹس اور رسائی کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند/رکاوٹ کا شکار پائے گئے۔
* سیکیورٹی اسٹاف یا ہسپتال کی جانب سے فائر کریو کی ابتدائی رسپانس میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
* جائے وقوعہ پر ناکافی کریو مینجمنٹ دیکھی گئی۔
* رپورٹ میں واقعے کی ممکنہ وجہ Electrical Short Circuit / Overload بیان کی گئی ہے۔
یہ محض ایک فائر انسیڈنٹ نہیں بلکہ پمز کے فائر سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس، مریضوں کے تحفظ اور انتظامی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
اب سوال عمران خان کی منتقلی کے فیصلے پر بھی ہے
جب ہم نے پہلے سوال اٹھایا تھا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بجائے پمز کیوں منتقل کیا گیا، تو ہمارا مؤقف صرف ان کی تجویز کردہ طبی تحقیقات تک محدود نہیں تھا۔
آج پمز میں سامنے آنے والی یہ سرکاری فائر انسیڈنٹ رپورٹ اس فیصلے کے حفاظتی پہلو کو بھی انتہائی اہم بنا دیتی ہے۔
اگر ایک ایسے ہسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات کے بارے میں سرکاری رپورٹ میں یہ لکھا گیا ہو کہ ایمرجنسی راستے بند یا رکاوٹ کا شکار تھے، ابتدائی رسپانس میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور فائر سیفٹی انتظامات مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھے، تو یہ سوال اٹھانا بالکل جائز ہے کہ عمران خان جیسے ہائی پروفائل زیرِ حراست مریض کو وہاں منتقل کرنے سے قبل ان کی جان و سلامتی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ کس نے لیا؟
اور اس سے بھی اہم سوال:
خدانخواستہ اگر عمران خان کے پمز میں قیام کے دوران اسی نوعیت کا کوئی حادثہ پیش آ جاتا اور ان کی جان کو نقصان پہنچتا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی؟
یہ سوال سیاسی نہیں بلکہ طبی، انتظامی اور انسانی ذمہ داری کا سوال ہے۔
CTA کی سہولت بھی دستیاب نہیں
ایک طرف عمران خان کے لیے CT Coronary Angiography جیسی اہم تشخیصی تحقیق تجویز کی گئی، مگر پمز میں اس کی دستیابی/فعال ہونے کے حوالے سے صورتحال سامنے آ گئی اور ٹیسٹ مکمل نہیں ہو سکا۔
دوسری طرف اب اسی ہسپتال کے حوالے سے سرکاری فائر انسیڈنٹ رپورٹ میں مریضوں کی حفاظت اور ایمرجنسی رسپانس کے نظام میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایسی صورتحال میں ہمارا سوال مزید واضح ہو جاتا ہے:
اگر مطلوبہ طبی تشخیصی سہولیات بھی مکمل طور پر دستیاب نہیں تھیں اور ہسپتال کے فائر و لائف سیفٹی انتظامات بھی سرکاری رپورٹ کے مطابق ناکافی تھے، تو عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بجائے پمز منتقل کرنے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا؟
انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان کی طبی منتقلی کے فیصلے، پمز میں ان کے لیے دستیاب طبی سہولیات، CTA کی عدم دستیابی اور ان کی مجموعی حفاظت کے حوالے سے مکمل شفاف وضاحت دی جائے۔
ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ 18 اگست 2026ء کے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، عمران خان کو عدالتی ہدایت کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ان کے ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ کو طبی عمل میں شامل کیا جائے اور ان کی تمام ضروری تشخیصی تحقیقات فوری مکمل کی جائیں۔
عمران خان کی جان اور صحت کسی بھی سیاسی یا انتظامی تنازع سے بالاتر ہے۔
اور آج پمز کی سرکاری Fire Incident Report کے بعد یہ سوال پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے:
خدانخواستہ اگر اس دن عمران خان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ جاتا، تو اس کی ذمہ داری کون لیتا؟
انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان
PIMS اسلام آباد کا سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں، انسانی جان اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا سنگین سوال ہے
اس جیسے 15 معصوم بچے، جنہوں نے اس خوبصورت دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی نہیں، ہم سے رخصت ہو گئے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین اور مؤثر جوابدہی یقینی بنائی جائے۔
زندگی کا تحفظ بنیادی انسانی حق ہے۔ آخر ان معصوم جانوں کا ذمہ دار کون؟ حکومت جواب دے۔
#HumanRightsCouncilOfPakistan #HRCPakistan #PIMS #PIMSIslamabad #PIMSTragedy #PIMSFire #Islamabad #HumanRights #RightToLife #PatientSafety #Accountability #Justice #ProtectChildren #ChildRights #HospitalSafety #GovernmentAnswer #شفاف_تحقیقات #جوابدہی #انسانی_حقوق #بچوں_کے_حقوق #زندگی_کا_حق
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد ( @DrSaadIDF ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی ( @DrNizamIDF ) کو میڈیا کوآرڈینیٹر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواہ کے میڈیا امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل
#DrNizamAliYousafzai #InsafDoctorsForumKP #IDFKPMediaCoordinator #IDFKPUpdates #IDFKPMediaCell #InsafDoctorsForum