جب عام غریب نوجوانوں پر بلاسفیمی کا الزام لگتا تھا تو یہ لوگ بہت جارحانہ انداز میں قتل کی دھمکیاں دیتے تھے۔
اب جب بات اپنے قبیلے والوں کی آتی ہے تو وہی لوگ مکمل خاموش ہو گئے ہیں۔ نہ بیان، نہ ایف آئی آر، نہ احتجاج۔
نبی ﷺ کے دور میں ایک عورت نے چوری کی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اسے معاف کر دیا جائے کیونکہ وہ اونچے خاندان سے تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا:
"قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر فاطمہ بنت محمد ﷺ نے بھی چوری کی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔"
یہ لوگ آج اونچے خاندان اور اپنے قبیلے والوں کی توبہ اور معافی پر خاموش ہیں ۔
#stopblasphemybussnies
یہ صرف جاہل نہیں بلکہ جاہلیت کے اعلی رتبے پر ہیں - یعنی 8,483 روپے ماہانہ اور روزانہ 282 روپے کمانے والا غریب نہیں ہے؟ اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کے لیئے اور غربت ختم کرنے کا دعوی کرنے کے لیئے ایک بیہودہ ترین فارمولہ لگا دیا ہے- انہتائی افسوسناک اور شرمناک
بیس ہزار تنخواہ کے خلاف شہباز شریف کا شدید ترین احتجاج سپیکر سے پوچھ لیا بیس ہزار میں غریب روٹی کیسے پوری کرے گا ؟
پندرہ ہزار والے ٹیچرز کا کیا کرنا ہے ؟
چار سال پہلے جب آئے تھے تو کہتے تھے ملک ڈیفالٹ کا شکار ہے اس چکر میں 160والا پیٹرول 380کا لیٹر بجلی کا بل تین گناہ بڑھا دیا اور اب چار سال بعد وفاق صوبوں سے پیسے مانگ رہا آئی ایم ایف کا قرضہ الگ ہے اور پھر دعوی ہم نے معاشی انقلاب لایا ہے
کون یقین کرے گا؟
آپ کو یقین آئے نہ آئے
مگر یاد رکھیں :
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے لے کر امام محمد باقر علیہ السلام تک ، سب کا قاتل ایک ہی تھا
ابو لولو فیروز اس دور کا ممتاز قادری تھا کہ جسے استعمال کیا گیا ، اصل قاتل وہی تھے کہ جو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ہٹا کر ریاست پہ قبضہ کرنا چاہتے تھے
وہی گروہ جو چاہتا تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ کو بچا سکتا تھا ، مگر انھوں نے جان بوجھ کر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید ہونے دیا
تاکہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت پہ سیاست کر کے اقتدار پہ قبضہ کر سکیں
وہی گروہ کہ جس نے امیر المومنین مولا علی علیہ السلام سے بغاوت کی
مولا علی علیہ السلام کو شہید کیا
وہی گروہ کہ جو امام حسن علیہ السلام کے مقابلے پر آیا
امام حسن علیہ السلام کے سپہ سالار کو خرید کر صلح کا ماحول بنایا، صلح کا معاہدہ کیا
اور پھر وہ صلح کا معاہدہ توڑ کر امام حسن علیہ السلام کو شہید کر دیا
وہی گروہ کہ جس نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت رسول اللہ کے دیگر افراد کو شہید کیا
اور واقعہ حرہ میں ہزاروں مدنی شہریوں کو قتل کیا
امام زین العابدین علیہ السلام کو بھی زہر دیا
اور امام محمد باقر علیہ السلام کو بھی زہر دے کر شہید کر دیا
وہی گروہ کہ جس نے حضرت عمار بن یاسر ، حضرت اویس قرنی ، حضرت حجر بن عدی ، حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق ، حضرت محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ سمیت بیس ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اور ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ، مولا علی علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام ، امام حسین علیہ السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے کسی کو ذاتی دشمنی نہ تھی
اہل بیت رسول اللہ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے دشمن دراصل دین اسلام کے دشمن تھے
ان کا مقصد دین اسلام کو مٹانا تھا
وہ جنگ بدر سے شروع ہوئے تھے
اور کربلا تک آ گئے تھے
اگر امام حسین علیہ السلام ، عظیم قربانی پیش نہیں کرتے تو آج کسی کو دین اسلام کا نام بھی معلوم نہ ہوتا
ایک مسلمان کو اپنے دین سے خالص و مخلص ہونا چاہیے
فرقہ پرست ملاؤں کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے
جب بھی اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ایام منائیں
ان کے مشترکہ دشمنوں کا ذکر ضرور کیا کریں
تاکہ آپ کی موجودہ و آئندہ نسلیں حق جان سکیں
اللہ فرماتا ہے :
سچوں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ
حق اور باطل کو نہ ملاؤ
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پہ اگر کوئی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے اصل قاتلوں پر لعنت نہیں بھیجتا تو اسے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منا کر دکھاوا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے
اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا
کہ اللہ دلوں کا حال جانتا ہے
#شہادت_حضرت_عمر_فاروق
اکنامک سروے آف پاکستان 2026 کے مطابق 7 کروڑ 28 لاکھ شہری سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ خوفناک حقائق کے مطابق ان 7 کروڑ شہریوں کی ماہانہ آمدنی صرف اور صرف 8 ہزار 5 سو روپے یا اس سے بھی کم ہے۔
اکنامک سروے جسے حکومت نے آج شائع کیا اسے لازمی لازمی پڑھیں تاکہ پتہ چلے ان حکمرانوں کی کارکردگی کیا ہے
اکنامک سروے میں لکھا کہ اب پاکستان میں لوگ خوراک کم استعمال کر رہے وہ پیسے تو زیادہ لگاتے مگر انکو خوراک مہنگائی کی وجہ سے کم ملتی ہے گندم ، آٹا ، چاول ، دودھ اور گوشت کم استعمال کر رہے ہیں دالیں، آلو، پیاز، چینی، چائے وغیرہ میں بھی کمی آئی ہے
بہت بڑی تعداد میں بچے خوراک نا ملنے پر بڑھوتری کی کمی کا شکار ہیں
سوچیں عوام کے پیسے سے الیٹ عیاشی کرتی اور لوگ غریب ہو رہے فاقے کر رہے ہیں
سہیل وڑائچ صاحب کہتے ہیں کہ جولائی سے حکومت کا زوال ہے، کیسے؟ میں نہیں جانتا۔ میں تو یہ بھی جانتا کہ متبادل کیا ہے، کیا عمران خان؟ یا مارشل لا؟ مجھے تو دونوں ہی بعید از قیاس لگتے ہیں۔ اللہ کے بھید اللہ جانے ۔
مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ اس جون میں مسلم لیگ نون اور پنجاب نے وفاق اور دفاع کے لئے دو بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پہلی گلگت بلتستان میں اپنی یقینی حکومت سے دستبرداری جو روایات کے مطابق ہمیشہ وفاق سے ہم آہنگی میں ہی بنتی ہے ، کیوں؟ آپ جانتے ہی ہیں اور دوسرے مسلم لیگ نون نے ہی وفاق اور دفاع کے لئے 700 ارب روپے کی خطیر رقم پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے پیش کی ہے جبکہ سندھ اور کے پی کا شئیر صرف ایک ایک سو ارب کے لگ بھگ ہے۔
میں نہیں جانتا کہ سہیل بھائی کا تجزیہ کن حالات و واقعات پر ہے مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ پاکستان کا سارا بوجھ مسلم لیگ نون اور پنجاب نے اٹھا رکھا ہے ورنہ ہم نے پنجاب سے باہر چھوٹے چھوٹے مفادات کے لئے پاکستان کو گالی دیتے ہی سنا ہے جیسے ابھی آپ کشمیریوں کو دیکھ لیں، جیسے محفوظ شہید کینال کا معاملہ دیکھ لیں یا کالاباغ ڈیم کا ۔۔ کہاں سے لاؤ گے ایسی مثال؟
نجم ولی خان
آپ خرچے دیکھیں، افسروں کے آگے 4 پیچھے 8 گاڑیاں ہوتی ہیں، کتنا پیٹرول خرچ ہورہا ہے، ایسے ایسے افسران ہیں جنہیں ریٹائرڈ ہوئے 10 سال ہوگئے، مگر ان کے پاس حکومتی گاڑیاں ہیں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین
پاکستان میں بجلی کی installed کپیسٹی 49 ہزار 651 میگا واٹ، نیٹ میٹرنگ کے 7319 نکال دیں تو 42 ہزار 332 میگا واٹ،،، دوسری طرف ملک کی پیک ڈیمانڈ 22 ہزار میگاواٹ تک ہے، یعنی پاکستانی ایسے 20 ہزار میگا واٹ کے پیسے دیتے ہیں جو استعمال نہیں کرتے۔ ظلم
حکومت کا اقتصادی سروے
پنجاب کے ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے کی کمی جبکہ سندھ کے ترقیاتی بجٹ 100 سو ارب روپے کی کمی کی گئی۔ سال کے بعد پنجاب میں پھر بھی ترقیاتی کام ہو چکے ہیں اور کراچی میں یونیورسٹی روڈ پھر بھی زیر تعمیر ہی ہو گی۔
جئے بھٹو