جہاں کمپنی کی اپنی عزت اور وقار گیا.. وہاں کمپنی کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ انکے چھٗپے ہوئے اثاثے اب چھُپے ہوئے نہی رہے.
سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم میڈیا انکے ٹاؤٹ اب 100 میل دور سے بدبو مارنا شروع کر دیتے ہیں. اثاثے ظاہر ہونے کی وجہ سے اب انکو کوئی سیرئس نہی لیتا،
مزے کی بات یہ ہے کہ کسی امریکی بحری جہاز کو ایران یا حوثیوں نے تباہ نہیں کیا، اب تک ایک ارب بیرل سے زیادہ تیل ایران سے امریکہ پہنچ چکا ہے، بلکہ ایران سے امریکہ تک تیل بہہ رہا ہے۔ خام نائی کا پھڑکانے والا ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے بڑے ادارے میں کھڑا ہو کر ببانگ دہل بتا رہا ہے۔
نوٹ:- اسی امریکہ میں ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ امریکی سیکیورٹی میں گھوم پھر رہے ہیں۔
سمجھ تاں گئے ہوسو
جو لوگ آپ کے سامنے آپکی آنکھوں کے سامنے جھوٹ کذب بیانی اور دھوکے کی مثالیں قائم کر رہے ہیں خاص طور پر لاہور کا سگ آوارہ جس نے میری سفیر سے ملاقات بھی کرا دی جو ابھی تک پاکستان نہیں آیا سوچئے آج آپ کی آنکھوں میں ایسی دھول جھونک رہے 1400 سال پہلے کی باتوں میں کتنی صداقت ہوگی ؟؟؟؟
جن لوگوں نے ابو بکر و عمر و عثمان کی خلافت ن�� مانیں وہ اہل اسلام اور آل سعود کی موجودہ حکومتوں کا نا مان کر کونسا نیا کام کر رہے ہیں
منیب بھائی! آپ شاید آصف علی ��رداری کو جانتے نہیں۔ ہم جانتے ہیں کیونکہ ہم سندھ سے ��یں اور میں تو بہت اچھے سے زرداری صاحب کی دوراندیشی اور گہری سیاسی ذہانت کو جانتا ہوں کیونکہ میں زرداری صاحب کے ہی اسکول کیڈٹ کالج پٹارو سے پڑھا ہوا ہوں۔
زرداری صاحب پہلے حالات کی سنجیدگی و پیچیدگی کا جائزہ لیتے ہیں، پھر سوچتے ہیں، پھر پوری تیاری کرتے ہیں اور پھر آگے بڑھتے ہیں۔
آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے جو زرداری صاحب تیاری کرکے اور اپنے لوگوں کو پلان دیکر لندن گئے ہیں۔
یہ 12 ستمبر سے ریلیوں کا سلسلہ بلاوجہ ہی شروع نہیں ہورہا۔
یاد رہے آصف زرداری بھی عمران خان کیطرح بہت دلیر ہیں۔ فرق اتنا ہے کہ زرداری صاحب صحیح وقت اور مناسب موقع پر بہادری دکھاتے ہیں اور یہ وہی موقع ہے۔
انگریزی میں کہتے ہیں Look before you leap
@muneebfaruqpak
ہری پور میں عمر ایوب کی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں سہیل آفریدی نے حلقہ سے باہر جلسہ کیا تو آج تک سہیل آفریدی پر نااہلی کی تلوار لٹکائی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف مریم صفدر نے کشمیر میں براہ راست انتخابی جلسہ کر کے اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں
سینتالیس برس بیت جانے کے باوجود۔ زرداری صاحب کے باوجود بھٹو برقرار ہے۔
ملک بھر میں ان سے دو گنا مقبول کپتان کو کیسے تحلیل کیا جا سکتا ہے؟
نہیں جناب بالکل نہیں۔ انشاء اللہ وہ رہا ہو گا
اور امام خمینی کی سی شان سے دمکے گا
آدھی رات کو بیگم نے شوہر کو جھنجوڑ کر جگایا, آدھے سوئے آدھے جاگے شوہر نے پوچھا کیوں؟ بیگم نے پوچھا ؛ تری دیو فلم میں ہیروئنز کون کون تھیں؟ شوہر ؛ مادھوری ڈکشٹ, سنگیتا بجلانی اور سونم بیگم : دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کا نام کیا تھا؟ شوہر ؛ ثمرن لیکن کیوں؟
بیگم ؛ سچن ٹنڈولکر کا پاکستان کے حلاف 2003 فائنل میں کیا سکور تھا ؟ شوہر ؛ 98 بیگم ؛ سامنے والی فلیٹ کی ثریا کب سے یہاں شفٹ ہوئی؟ شوہر ؛ اس بدھ کو دو مہینے ہوجائیں گے بیگم : پڑوس والی صدف کی شادی کب ہوئی تھی ؟ شوہر: اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو چار سال ہو جائیں گے
عمر چیمہ کی حالیہ ٹویٹ میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے متعلق ایک دلچسپ مشاہدہ سامنے آیا۔ ان کے مطابق شہباز شریف، اسحاق ڈار اور عاصم منیر میں ایک نمایاں قدر مشترک پائی جاتی ہے: یہ تینوں غیر معمولی حد تک کام کرنے والے افراد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرزِ عمل کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے والا عملہ مسلسل دباؤ میں رہتا ہے، اور انہیں مکمل سکون کم ہی نصیب ہوتا ہے — شاید صرف ایسے مواقع پر جب یہ شخصیات بیرون ملک ہوں اور اپنی ٹیم کو ساتھ نہ لے جائیں۔
یہ بات ایک ہلکے طنزیہ انداز میں کہی گئی، مگر اس میں ایک حقیقت بھی پوشیدہ ہے۔ مذکورہ شخصیات اپنی محنت اور کام سے وابستگی کے حوالے سے پہلے ہی جانی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، شہباز شریف ماضی میں بھی طویل اوقات کار اور مسلسل اجلاسوں کے لیے معروف رہے ہیں، جبکہ اسحاق ڈار مالیاتی امور میں گہری مصروفیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح عاصم منیر کا پیشہ ہی ایسا ہے جہاں ہمہ وقت ذمہ داری نبھانا لازم ہوتا ہے۔
اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایسی قیادت کے کچھ مثبت ��ہلو بھی ہیں، جیسے فیصلوں میں تیزی اور امور کی جلد تکمیل۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ٹیم پر بڑھتا ہوا دباؤ ایک اہم چیلنج کے طور پر سامنے آتا ہے۔
یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس میں طنز کا پہلو بھی موجود ہے، مگر ساتھ ہی یہ قیادت کی مسلسل محنت اور ذمہ داری کا عکس بھی پیش کرتی ہے۔
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر یہ تینوں شخصیات — شہباز شریف، اسحاق ڈار اور عاصم منیر — ایک صفحے پر نہ ہوتیں تو موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کے لیے استحکام برقرار رکھنا کہیں زیادہ دشوار ہو سکتا تھا۔ اس تناظر میں ان کے درمیان ہم آہنگی، باہمی اتفاق اور سنجیدہ طرزِ فکر کو ایک مثبت عنصر کے ط��ر پر دیکھا جا سکتا ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔
میری ماں جھنگ سول اسپتال میں داخل تھیں 26مارچ شام کو میں نے اپنی ماں کو غلام نبی وارڈ سے چیک کروایا
جس کے بعد فوراً میری والدہ کو آیمرجینسی وانٹیلیٹر پر ڈال دیا گیا اور ��ات تقریبا گیارہ بجے مریض کی حالت غیر ہو گئی
ایک پڑھی لکھی عورت نے بتایا کہ آپ کی والدہ کا آکیسجن بند ہے اور ماسک ویسے لگا ہوا ہے
جس کے بعد مزید ڈاکٹر سے مریض کے پاس موجود خاتون نے منت سماجت کی
لیکن موقع پہ موجود ڈاکٹر صاحب موبائل میں مگن لگا رہا اس نے کوئی توجہ نہ دیں
اور نرس کو کچھ دیر بعد بھیجا جس نے کہا کہ آکسیجن کی نوزل بند ہے اور
آپ یہ ٹیکہ لے آؤ میں وارڈ سے باہر تھا میں باہر فارمیسی کی طرف دوڑا جلدی سے ٹیکلہ لے کر آیا
اور مجھے سیکورٹی گارڈ نے واپسی پر روک لیا اندر مریض کی حالت غیر ہوتی گئی
جو لوگ سیکورٹی گارڈ کو سو پچاس ہاتھ میں دیتے ان کو اندر بھیج دیا جاتا
اندر سے میری بہن نے چیخ پکار پر شروع کردی کہ امی کو کچھ ہورہا ہے
تب میں اندر زبردستی داخل ہونے لگا تو گارڈ نے مجھے گیٹ کے دونوں دروازے میں پھنسا کر تھپڑ مارے
میری بہن جیسے گیٹ پہ آئی اس کو بھی دھکے دیئے میری والدہ کی آکسیجن بند ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی
ویڈیو کا لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
میں ایک غریب انسان ہوں کیا آپ میری آواز بنیں گے ؟؟؟
دوستوں سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر اس پوسٹ کو اتنا شیئر
کریں کہ یہ Unilever لائف بوائے کمپنی کے مالک تک پہنچ جائے۔ اس پوسٹ کا مقصد صرف اصلاح کرنا ھے. اس شیمپو پر جو کمپنی نے اپنا
ایڈریس لکھا ہے، اس میں "فاطمہ جناح" لکھا ہوا ہے۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ کمپنی سے گزارش کی جائے کہ ایڈریس میں صرف "جناح" لکھیں، "فاطمہ نہ لکھیں، کیونکہ "فاطمہ" ہمارے پیارے نبی صلى الله عليه وسلم کی صاحبزادی کا مبارک نام ہے، اور
یہ پاک نام گٹروں اور نالوں وغیرہ میں جاتا ہے، جو کہ بے ادبی ہے۔ دوستوں سے دوبارہ گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو اتنا شئیر کریں کہ کمپنی اس پر عمل کرے اور ایڈریس میں سے "فاطمہ" کا لفظ ہٹا دے۔
اللہ آپ سب کا بھلا کرے۔
منقول
نئی CG 125 خریدی، مگر Atlas Honda نے مایوس کر دیا
السلام علیکم،
میں Atlas Honda Limited اور اس کے مجاز ڈیلرشپ Honda Kaif Motors Sahiwal کے غیر پیشہ ورانہ اور انتہائی مایوس کن رویے کے خلاف اپنی آواز اٹھانا چاہتا ہوں۔
تقریباً تین ماہ پہلے میں نے Honda CG 125 Self Start موٹر سائیکل خریدی تھی۔ بدقسمتی سے خریداری کے صرف دو دن بعد ہی میں نے دیکھا کہ سائیڈ کور (ٹپا) کی پینٹ اترنا شروع ہو گئی تھی۔ چونکہ موٹر سائیکل بالکل نئی تھی، اس لیے میں نے فوراً اس مسئلے کی اطلاع ڈیلرشپ کو دی۔
اس وقت انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وارنٹی کے تحت سائیڈ کور تبدیل کر دیا جائے گا۔ لیکن اس کے بعد سے مجھے صرف جھوٹے وعدے اور ٹال مٹول کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شروع میں بتایا گیا کہ وارنٹی کلیم جمع کرا دیا گیا ہے اور پارٹ جلد آ جائے گا۔
دو مہینے گزر گئے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
بعد میں بتایا گیا کہ کلیم جمع کرانے میں غلطی ہو گئی تھی اور اسے دوبارہ جمع کروانا پڑے گا۔
جب کلیم دوبارہ جمع کیا گیا تو مجھے Atlas Honda کی طرف سے تصدیقی SMS بھی موصول ہوا۔
اس کے بعد ڈیلرشپ نے کہا کہ پارٹ کمپنی کی طرف سے بھیج دیا گیا ہے۔
مگر مزید تین ہفتے گزرنے کے باوجود پارٹ نہیں پہنچا۔
آج جب میں دوبارہ معلومات لینے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ کمپنی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آ رہا اور وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بھی غلط معلومات دی گئی تھیں۔
یہ صورتحال انتہائی افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ Atlas Honda Limited جیسی بڑی اور معروف کمپنی ایک بالکل نئی موٹر سائیکل کے معمولی پینٹ کے مسئلے کو بھی حل نہیں کر پا رہی۔
میں Atlas Honda Pakistan سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور میرے مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔ میری صرف یہی درخواست ہے کہ وارنٹی کے مطابق خراب سائیڈ کور کو تبدیل کر دیا جائے۔
امید ہے کہ یہ پیغام متعلقہ حکام تک پہنچے گا اور دیگر صارفین بھی اس صورتحال سے آگاہ ہوں گے۔
شکریہ
یہ بچیوں کے آنسو نہیں بلکہ ہمارے چہروں پہ تھپڑ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ بولتے کیوں نہیں
کل جامشورو سندھ میں اسکول سے واپسی پر حملے کا نشانہ بننے والی ان معصوم بچیوں کی ویڈیو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی بچیاں کہہ رہی ہیں کہ
"ہم اسکول سے پیپر دے کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ہمیں روکا گیا۔
انہوں نے ہمیں گالیاں دیں، دھمکایا اور ہمارے چہروں پر تھپڑ مارے۔
ایک ملزم (جس کا نام وہ تالو اور ہوشو لے رہی ہیں) نے ہم پر بندوق تان لی اور گولی مارنے کی دھمکی دی۔
ہم ان کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے کہ ہمارا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے،
اگر آپ کا کوئی مسئلہ ہے تو ہمارے گھر کے مردوں سے بات کریں، ہمیں کیوں مار رہے ہو؟ ہم تو صرف اسکول سے پیپر دے کر آ رہے ہیں۔"
یہ بچیوں کے آنسو نہیں بلکہ ہمارے منہ پہ تھپڑ ہیں جو سسکتے ہوئے انصاف مانگ رہی ہیں
کیا ہوتا جارہا ہے یہ چھوٹے چھوٹے معصوم پھول جو اپنی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک بالکل بھی برداشت نہیں ہوگا ۔
آواز اٹھائیں تاکہ جامشورو کی پولیس ایکشن لے ان بچیوں کو تحفظ دے نیچے ویڈیو اپلوڈ کر رہا ہوں کومنٹ میں دیکھ لیں ۔
پلیز سی ایم سندھ صاحب ایکشن لیں ان بچیوں کو تحفظ دیں ۔
#VoiceForInnocent #humanity #justice #SocialJustice #socialissues #CMSindhMuradAliShah #SindhGovernment
یہ جو 21 سال کا نوجوان نظر آرہا ہے یہ چوک اعظم والی سائیڈ کا ہے جسے ابھی گزشتہ رات کو پولیس نےخانپور بگاشیر جنگل سے بازیاب کروایا ہے
یہ بچہ رسیوں میں جکڑا ہوا تھا اور مسلسل رو رہا تھا اس کے منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا
وہ تو خوش قسمتی تھی کہ پیٹرولنگ پولیس کے جوان گشت پہ تھے ان کی نظر اس پر پڑ گئی
یہ بچہ اپنا نام عامر کریم والد کریم بخش بتاتا ہے اس کی کچھ ماہ قبل وہیں اپنے علاقہ میں منہ ماری ہوئی ۔
اسے ملتان سے آئے ہوئے اختر اور اس کے رشتہ داروں نے اغواء کیا دس روز سے ان کی تحویل میں تھا اس پر دن رات تشدد کرتے رہے
نہ اسے کسی اپنے کا نمبر یاد ہے بری ط��ح ڈرا اور سہما ہوا ہے
دوسرا یہ فیصل آباد روڈ، چوک اعظم پر واقع شوقیہ کلاتھ ریڈی میڈ شاپ کا ایڈریس بھی بتا رہا ہے کہ اس کے قریب گھر ہے ۔
یہ تو اس کی خوش قسمتی تھی کہ پولیس والے گشت پر تھے ورنہ رات کو کتے اس کو نوچ کھاتے..۔۔آپکا ایک شیئر ہو سکتا ہے اسے اسکے وارثوں سےملوا دے ،جزاک اللہ خیر