❤السلام علیکم ❤
میری طرف سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عید الاضحیٰ مبارک ھو
الله کریم آپ کی جملہ عبادات و دعائیں اور قربانی کی شکل میں سنت ابراھیمی قبول فرمائے
اور بے شمار رحمتیں راحتیں اور سعادتیں نصیب فرمائے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام اہل اسلام کی حفاظت فرماۓ
آمین ❤
ہر آفت سے نجات !
رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی
(صحیح بخاری: 5009)
ذرا سی دیر لگتی ہے !!!
زمانہ دوست ہو جاۓ تو
بہت محتاط ہو جانا
کہ اس کے رنگ بدلنے میں
ذرا سی دیر لگتی ہے
کوٸی جو خواب دیکھو تو
اسے فوراً بُھلا دینا
کہ نیندیں ٹوٹ جانے میں
ذرا سی دیر لگتی ہے
بہت ہی معتبر ہے
جن کو محبت راس آجاۓ
کسی کو راہ بدلنے میں
ذرا سی دیر لگتی ہے
اینٹوں کے جُڑنے سے گھر بنتے ہیں اور دلوں کے جُڑنے سے گھر آباد ہوتے ہیں، دلوں کو جوڑنے والی چیزوں میں محبت، اچھے اخلاق، ایک دوسرے کی خوشی، غم اور سُکھ دُکھ میں تعاون اہم چیزیں ہیں، اس لیے اپنوں اور غیروں میں محبت بانٹتے رہیں، ہر دن عید جیسا گذرے گا 💙
#عيد_الفطر_المبارك#Eid
#عید_کی_سنتیں
➊ عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔
[قرطبی: 479/3]
➋ تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔
[ابن ابی شیبہ: 5652]
➌ نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔
[مسلم: 984]
#Eid2023#عيد_الفطر_المبارك
ایک دن آپ کا دل دھڑکنا بند ہو جائے گا اورپھر اس دنیا کی کسی چیز سے آپکو کوئ فرق نہیں پڑے گا، آخر میں آپ، اللہ اور آپ کا نامہ اعمال ہو گا۔ آج آپ زندہ ہیں، کل آپ کو آپ کی قبر میں جانا پڑ سکتا ہے، اس لیے جب تک آپ زندہ ہیں اللہ کے قریب رہیں🤗💛
#شب_قدر
اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے توکیا اس وقت یہ بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑکرملک کوبچائیں
اہم صرف یہ نہیـــــں کہ آپ قـــــرآن کی تلاوت میں کہاں پہنچے----!!
بلکہ اہم تو یہ ہے کہ آپ کے دل میں قـــــــرآن کہاں پہنچا----!!
𝐎 𝐀ˡˡᵃʰ, 𝐌ᵃᵏᵉ ᵗʰᵉ 𝐐ᵘʳᵃⁿ ᵗʰᵉ 𝐒ᵖʳⁱⁿᵍ ᵒᶠ ᵒᵘʳ 𝐇ᵉᵃʳᵗˢ----♥️
آپ کی تمیز تہذیب کے سب سے زیادہ حقدار آپکے فیملی ممبرز ہیں۔ اگر آپ اپنی خوش اخلاقی گھر سے باہر جاتے ہوئے پہن کر جاتے ہیں اور واپس آکر جوتوں کے ساتھ ہی اتار کر گھر میں داخل ہوتے ہیں تو آپ سے زیادہ ناکام انسان کوئی نہیں ہے۔
دنیا کا چُھوٹ جانا شدید ہے، لیکن جنت کا ہاتھ سے نکل جانا؛ بہت شدید ہے،
اور بیشک جنت کی قیمت ہی دنیا چھوڑنا ہے!
امام یحییٰ بن معاذ الرازی رحمه الله
(تنبيه الغافلين : 82/1)
✨ابھی وقت ہے۔۔۔۔!!
سانسیں چل رہی ہیں، توبہ سنی جا رہی ہے، نیک اعمال ہو سکتے ہیں، گناہ چھوڑے جا سکتے ہیں، اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے، اعمال نامے اور توبہ کے دروازے بند ہو جائیں۔۔۔🥀
اپنے اللّٰہ کو راضی کر لیں۔۔۔۔!! 🤍❤️
✨ابھی وقت ہے۔۔۔۔!!
سانسیں چل رہی ہیں، توبہ سنی جا رہی ہے، نیک اعمال ہو سکتے ہیں، گناہ چھوڑے جا سکتے ہیں، اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے، اعمال نامے اور توبہ کے دروازے بند ہو جائیں۔۔۔🥀
اپنے اللّٰہ کو راضی کر لیں۔۔۔۔!! 🤍❤️
اچھے الفـــــاظ، اچھے اعمــــال اور اچھے خیالات ہی خوبصورتیاں تخلیق کرتے ہیں۔ جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں، وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا۔ مگـــر جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں، اُسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں اور وہ ہمارے لفظوں، خیـــالوں، اعمالــوں کا عکس ہے۔
اللہ جتنی تُم سے محبت کرتا ہے اور جتنا تمہیں سمجھتا ہے اُتنا کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ وہ اکیلا تمہارے لئے کافی ہے۔ دُنیا والے اگر آپ کی محبت کی قدر نہیں کرتے تو ان سے محبت کی بھیک مانگنا چھوڑ دیں...............
....اللّٰـه تعالىٰ ھم سب سے راضی ھو جائیـــــں آمین
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ رحم کا تعلق رحمن سے جڑا ہوا ہے پس جو کوئی اس سے اپنے آپ کو جوڑتا ہے اللہ پاک نے فرمایا کہ میں بھی اس کو اپنے سے جوڑ لیتا ہوں اور جو کوئی اسے توڑتا ہے میں بھی اپنے آپ کو اس سے توڑ لیتا ہوں
(صحیح بخاری: 5988)
ایک لقمہ پیٹ تک پہنچانے کا قدرت نے کتنا انتظام کیا ہے۔
گرم ہے تو ہاتھ بتادیتے ہیں۔
سخت ہے تو دانت بتادیتے ہیں۔
کڑوا یا تراش ہے تو زبان بتادیتی ہے۔
اور اگر باسی ہے تو ناک بتا دیتی ہے۔
بس حرام ہے یا حلال یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔
یقیناً وہ وقت بہت ہی قریب ہے کہ جب تمہارا رب تمہیں خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا بالکل ویسے ہی جیسے کہ تم نے اپنے صبر سے اسے راضی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی