پاکستان کو روایتی نہیں، ایک سپر بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے۔
جہاں اختیار اور بجٹ اسلام آباد یا صوبائی دارالحکومت تک محدود نہ رہیں۔
فیصلے گلی، محلے، یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہوں۔
منتخب عوامی قیادت کو حقیقی اختیار اور وسائل دیے جائیں تاکہ فیصلے عوام کے قریب ہوں۔
عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے صرف وعدے نہیں، اختیار اور وسائل بھی چاہتے ہیں۔
اختیار جب عوام تک پہنچے گا تو جمہوریت بھی حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی۔
عوام راج = اختیار عوام کے پاس، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں۔
یہی عوام راج تحریک کے منشور کا بنیادی تصور ہے: اقتدار کے فیصلے عوام کے قریب، عوام کے اختیار میں۔
#عوام_راج
عوام راج تحریک کی طرف سے نئے عہدیداروں کو مبارکباد
عوام راج تحریک کی طرف سے تمام نئے بننے والے عہدیداروں کو بہت بہت مبارک ہو! ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ سب تحریک کے نظریے کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
نئے عہدیدار:
مہوش ملک: ضلع صدر (پاکپتن)
زریاب علی: نائب ضلع صدر (اوکاڑہ)
ایم رفیق: جنرل سیکرٹری (اوکاڑہ)
نورین کوثر: ڈپٹی سیکرٹری سوشل (ضلع اوکاڑہ)
سید علی حسنین زیدی: نائب تحصیل کوآرڈینیٹر (دیپالپور)
عہدیداروں کے لیے ضروری باتیں:
ایمانداری اور محنت: آپ سب نے اپنے کام میں مکمل ایمانداری، محنت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے اور تحریک کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہے۔
عوام سے رابطہ: اپنے علاقوں میں تحریک کو مضبوط کریں، زیادہ سے زیادہ لوگوں اور نوجوانوں کو ساتھ ملائیں اور عوام کی آواز بنیں۔
ذمہ داری کا احساس: مرکزی اور صوبائی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں اور جو بھی ذمہ داری دی جائے اسے وقت پر اور بہتر طریقے سے پورا کریں۔
ایک ضروری التماس: اگر کوئی بھی عہدیدار اپنے کام میں سستی دکھائے گا، پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کرے گا یا غیر فعال رہے گا، تو کمیٹی کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس کے عہدے کا فیصلہ دوبارہ کر سکے۔
آئیں مل کر ایک بہتر اور بااختیار پاکستان کے لیے کام کریں!
#عوام_راج
@chzaryabAli@mehwishmalik123@janbazmrafiq87@EngrFaiziSheik@zaidi99132@NoreenKousar12
الحمدللہ!
پاکستان عوام راج تحریک کی انتظامیہ اور بانی جناب سید اقرار الحسن صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ضلع اوکاڑہ کا میڈیا سیکریٹری منتخب کر کے مجھ پر اعتماد کیا۔ یہ میرے لیے اعزاز ہے!
پاکستان زندہ آباد! عوام راج زندہ آباد
@iqrarulhassan
آج یکم رمضان ہے — احتساب، صبر اور نیت کی درستگی کا مہینہ۔ آئیے عہد کریں کہ جس طرح ہم اپنی ذات کی اصلاح چاہتے ہیں، ویسے ہی نظام کی اصلاح کے لیے بھی کھڑے ہوں گے۔
#عوام_راج
یہ بابرکت مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھوک اور محرومی کیا ہوتی ہے۔ آئیے ایک ایسا نظام بنائیں جہاں کسی کو مجبوری میں سحری و افطاری نہ چھوڑنی پڑے۔
#عوام_راج