کرپٹ مافیا کا سب سے بڑا ہتھیار "مایوسی ہے یہ یقین دلانا کہ تم کچھ نہیں بدل سکتے۔ عوام راج اس مایوسی کا توڑ ہے۔ یہ ایک دن میں نہیں آئے گا، لیکن جب ووٹ ��یسے اور برادری کی بجائے کارکردگی پر پڑے گا، تو راستہ کھلنا شروع ہو جائے گا۔
تبدیلی اوپر سے نہیں،نیچے سے آتی ہے
@iqrarulhassan
انشاء اللہ حیدر آباد میں بھی عوام راج نافذ ہو گا۔۔۔ پاکستان کا شہر شہر عوام راج تحریک کے ساتھ کھڑا ہو رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں عام لوگ اقتدار میں ہوں گے اور مڈل کلاس راج کرے گی ۔۔۔
خواجہ آصف پی ٹی آئی کے ارکان کو طعنہ دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت نہیں۔ درست بات۔ لیکن کہہ کون رہا ہے کہ جس کی اپنی پارٹی شخصیت پرستی اور موروثیت کی بدترین مثال ہے۔
انشاء اللہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا عوام راج تحریک کا بیانیہ ملک بھر میں گونجے گا اور جلد یہ قوم شخصیات یا خاندانوں کی ذہنی غلامی سے نکل کر اپنی ایک جمہوری سیاسی جماعت بنائے گی۔
پاکستانی کیسے ٹھیک ہو گا؟
جواب ہے اچھے راہنما اور سیاستدان پاکستان کو ٹھیک کریں گے،
اچھے راہنما اور سیاستدان کہاں سے آئیں گے؟
ایسی سیاسی جماعتوں سے جہاں میرٹ اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے سب سے بہترین لوگ اوپر آئیں گے نہ کہ چاپلوس اور خوشامدی۔
یہ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں ان کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا بھی اختیار ہونا چاہیے۔ عوام راج تحریک کسی فرد کے اقتدار کی تحریک نہیں، یہ آپ کے اور آپ کے بچوں کے اقتدار کی تحریک ہے۔۔۔
لوگو جاگو !! کب تک امیرزادوں کی خواہشِ اقتدار کی بھینٹ چڑھتے رہو گے؟ اپنے اختیار اور اقتدار کی جدوجہد کرو۔ مڈل کلاس کو آگے لاؤ، عام لوگوں کو منصب پر بٹھاؤ۔۔۔ خلق خدا کے راج کی کوشش کرو۔۔۔ عوام راج کی کوشش کرو۔
مڈل کلاس تین طرح سے آگے آ سکتی ہے:
1. ایک جمہوری اور میرٹ پر مبنی جماعت کے ذریعے
2. طلباء تنظیموں کی بحالی کے ذریعے
3. حقیقی بلدیاتی نظام کے ذریعے
لیکن پاکستان کی سیاسی اور فوجی اشرافیہ نے عام آدمی کے با��ختیار اور طاقتور ہونے کے یہ سارے راستے بند کر رکھے ہیں۔
حیرت اور افسوس ہے کہ سعد رضوی اور اُن کے بھائی انس رضوی آٹھ مہینے سے منظر سے غائب ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوس ہے کہ اس معاملے میں ہر طرف ایک پراسرار خاموشی ہے۔۔۔ ریاست کی ذمے داری اور فرض ہے کہ وہ بتائے کہ ان دونوں بھائیوں کے ساتھ کیا ہوا اور وہ اس وقت کہاں ہیں۔
ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی خوشنودی حاصل کرنے کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی چار سال کی کارکردگی صفر ہے۔کسی کو اختلاف ہے تو ازراہِ کرم اُن کے باقی کارنامے بھی گنوا دے۔
فیروزوالا، شیخوپورہ میں بھی عوام راج تحریک کا دفتر کھُل گیا۔ شہر شہر عوام راج تحریک کے چھوٹے مراکز اور دفاتر قائم ہو رہے ہیں اور مڈل کلاس ایک دوسرے کے ساتھ جُڑتی جا رہی ہے۔۔۔ ایک خاموش انقلاب کی بنیاد پڑ رہی ہے۔ عوام کے راج کا آغاز ہو رہا ہے۔
جو فراڈیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی علماء کانفرنس میں سب سے پہلی سیٹ پر بیٹھا ہو، اندازہ لگا لیں وہ کن کا آدمی ہے اور یہ بھی کہ وہ کیسے کیسے فراڈیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ اس قاتل اور جعلساز کے خلاف کارروائی ہوتی، اُلٹا ہم مقدمے بھگت رہے ہیں۔
تاریخ لکھے گی کہ کس طرح عوام راج تحریک کے کارکنان نے عوام راج تحریک کا پیغام گلی گلی پہنچایا تھا اور عام لوگوں کی یہ تحریک کیسے گلیوں اور میدانوں سے اُٹھ کر پورے ملک پر چھا گئی تھی۔۔۔ دیکھتے جائیے۔
#اب_راج_کرے_گی_خلق_خدا
14 اگست کے کراچی کنونشن کے لیے کراچی کی ہر یونین کونسل میں تیاریاں جاری ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ لاوارث شہر کراچی کے وارث اب اس کے اپنے لوگ بنیں اور وہ بھی کسی عصبیت کے بغیر۔۔۔
#کراچی_عوام_راج_کا
حنا نیازی صاحبہ کا سوال تھا کہ اگر کبھی پی ٹی آئی کی جانب سے شمو��یت کی دعوت ہو تو میرا ردعمل کیا ہو گا۔۔۔ میرا جواب حاضر ہے۔ ویسے ایک معاملے میں ہم ہمیشہ اپنی حیثیت کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور وہ عمران خان صاحب کی رہائی ہے۔