گزشتہ رات شبِ تزکیہ البرہان مرکز میں مفتی عدنان خیل صاحب نے دعا میں جب غزہ کی حالتِ زار بیان کی، بھوک، افلاس، پسلیاں جھلکتے جسم، بلکتے بچے، لاشیں، ماؤں کی سسکیاں ، تو مسجد کا ہر گوشہ آہوں اور روتی چیختی آوازوں سے گونج اٹھا۔
لوگ زار و قطار رو رہے تھے، دل پھٹ رہے تھے، کوئی آنکھ خشک نہیں تھی۔
میں سوچتا رہا… یہ سب کچھ ہمارے حکمران بھی جانتے ہیں، غزہ کے لوگوں کی حالت ٹطاقتور مسلم ممالک کے تخت و ایوان تک بھی پہنچ چکی ہے، پھر کیوں ان کے دل نہیں رو رہے؟ پھر کیوں وہ اہل غزہ کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلیے کچھ نہیں کر رہے۔ ؟
یا اللہ! جو کر سکتا ہے اور پھر بھی خاموش ہے۔
اسے ذلت دے، رسوائی دے، اور محبوب ﷺ کی شفاعت سے محروم فرما
🚨 24 Hours Left – Last Chance to Register!
🌟 Shabab Youth Program – Islamabad
⏳Don’t miss this final opportunity to be part of a powerful journey of empowerment, learning, growth, and leadership.
🎯 For Ages: 15 – 22
🔗 Apply now at https://t.co/8hhKxpb1jp
ان دنوں ملک کے چار اہم شہروں کے البرہان مراکز میں ویک اینڈز پر ہونے والے بنیادی علم دین کورس میں داخلے جاری ہیں ۔۔۔ملتان ، شیخوپورہ ، صادق آباد اور مری میں داخلے ہو رہے ہیں ۔۔۔ البرہان کی ویب سائیٹ https://t.co/QkgpkZDwYj پر جا کر آن لائن ایپلائی کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ آپ کی درخواست موصول ہونے کے بعد ان مراکز سے ساتھی خود آپ سے رابطہ کریں گے ان شاءاللہ
داماد ہونا ، پھر نبی کا داماد ہونا ، پھر امام الانبیاء کا داماد ہونا ، پھر دو بار داماد ہونا یہ اعزاز حضرت عثمان بن عفان کا ہے ❤️
پہرہ جاری رہے گا ان شاءاللہ
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
🎙 Hear from a 𝗦𝗵𝗮𝗯𝗮𝗯 𝗳𝗮𝘁𝗵𝗲𝗿 on why the 𝗦𝗵𝗮𝗯𝗮𝗯 𝘆𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗣𝗿𝗼𝗴𝗿𝗮𝗺𝗺𝗲 is essential today — offering Tarbiyah, character building & real-life skills to raise confident, purpose-driven young men. 🛡️
#Shabab#YouthDevelopment
𝗖𝗼𝗺𝗶𝗻𝗴 𝗦𝗼𝗼𝗻: Al-Burhan’s Basic Ilm-e-Deen Course — 𝗡𝗼𝘄 𝗶𝗻 𝗠𝘂𝗿𝗿𝗲𝗲, 𝗦𝗮𝗱𝗶𝗾𝗮𝗯𝗮𝗱 & 𝗦𝗵𝗲𝗶𝗸𝗵𝘂𝗽𝘂𝗿𝗮!
A journey of knowledge, faith & transformation is headed your way.
Ready to enlighten your heart & mind?
#IlmeDeen#AlBurhan
البرہان مری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
البرہان سے وابستہ مری کے احباب کافی عرصہ سے تحصیل مری اور اس کے گرد و نواح میں حلقاتِ سیرت کا کام پھیلا چکے تھے ۔۔۔ اسی طرح علاقے میں بڑے پیمانے پر علماۓ کرام کے متعدد جوڑ اور القدس ورکشاپس بھی منعقد کر چکے تھے ۔۔ اب ان ساتھیوں کی بڑی چاہت اور کوشش تھی کہ مری میں البرہان کا مرکز قائم ہو اور باقاعدہ تعلم و تعلیم ، تزکیہ و اصلاح ، تذکیر و دعوت اور خدمت خلق کا کام شروع ہو ۔۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس کے اسباب پیدا فرما دیے اور دستیاب وسائل کا جائزہ لینے کے بعد البرہان کی مرکزی مجلس شوری نے مری میں مرکز کے قیام اور ترتیبات کے اجراء کی اجازت دے دی ہے۔ ان شاءاللہ عید کے بعد ” البرہان مری “ میں علم دین کورس میں داخلوں کا اعلان ہو جاۓ گا۔ تمام مخلصین سے قبولیت کی دعاؤں کی درخواست ہے۔
البرہان شیخوپورہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ ہفتہ شیخوپورہ میں پہلی دفعہ ” شب تزکیہ “ کا اہتمام ہوا ۔۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک غیرمعمولی اصلاحی اجتماع تھا جس میں شیخوپورہ کے عوام و خواص نے حیران کن حد تک پرجوش شرکت کی ۔۔ عصر کے بعد علماء کرام کی نشست میں شہر کے تمام علماء کرام ، مہتممین مدارس ، مدرسین ، خطباء اور ائمہ مساجد تشریف لاۓ اور مغرب کے بعد کی اصلاحی مجلس میں بھی شریک ہوۓ۔عوام الناس کی بہت بڑی تعداد شب تزکیہ میں شریک ہوئی ، سینکڑوں افراد نے رات کا قیام کیا اور فجر سے پہلے اور بعد کے معمولات میں شریک ہوۓ۔
شیخوپورہ کی مجلس سیرت عرصہ سے فعال ہے اور سینکڑوں افراد حلقات سیرت میں زیرتعلیم ہیں ۔ اب شیخوپورہ کے احباب کا مستقل مرکز کا مطالبہ تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے پچاس افراد کی جماعت کے ساتھ مرکز البرہان کا خصوصی سفر بھی کیا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ضروریات پوری فرما دی ہیں اور البرہان کی مرکزی مجلس شوری نے ” البرہان شیخوپورہ “ کے قیام کی اجازت دے دی ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد شیخوپورہ میں ایک سالہ علم دین کورس کے داخلوں کا اشتہار جاری کر دیا جاۓ گا۔ رب کریم قبولیت تامہ عطا فرمائیں۔
✨ Something exciting is brewing this summer...
A place where curiosity meets creativity, and learning becomes an adventure! 🏊🏼♂🎯
Stay tuned – we’re about to unveil something truly special for young minds. 👦
الحمدللہ ھماری افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ تاریخ میں یادگاررھیگا اس موقع پر پوری قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ھونا چاھئے کہ اس نے پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پاکستان کو فتح و نصرت سے ھمکنار کیا خاص طورپر ھماری فضائیہ کے شاھینوں نے جس جاں نثاری کاثبوت دیا اس پر شاباش کا ھر لفظ ناکافی ہے اب ھمیں اس ملک کو صحیح معنی میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے تیار ھونا چاہئے اور ھر طرح کی بد عنوانیوں اور گناھوں سے ملک کو پاک کرنا چاھئے