@shafqatmm1 @habibalrehmnkhn @haroon_natamam@MoeedNj@ImranRiazKhan@SdqJaan@AkramRaee Hitler himself was the master of 5G warfare. His close ally Gobal has written book on hitlers lies and propaganda. Although his brutel actions had no justification, but it was the disgusting behavior of west that gave legitimacy to his merciless rule.
“میری بہنوں اور اہلیہ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ علیمہ خان باہر آ کر صرف میرا پیغام پہنچاتی ہیں۔ ان کے خلاف مہم افسوسناک اور ملک پر مسلط رجیم کی بزدلی اور خوف کا واضح ثبوت ہے۔
بشریٰ بیگم کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بشرٰی بیگم نے آج تک مجھے کسی وزیر، ٹکٹ ہولڈر یا سینٹر کو نامزد کرنے کا نہیں کہا۔ وہ کوئی سیاسی پیغام نہیں بھیجتیں۔ وہ قید تنہائی میں ہیں ان کا باہر کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ان کو قید و بند کی صعوبتیں صرف میری اہلیہ ہونے کی وجہ سے برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔
ظالم رجیم کو گمان تھا کہ بشرٰی بیگم کو میری کمزوری بنا کر استعمال کریں گے لیکن اپنے غیر متزلزل ایمان کے باعث وہ میری طاقت بن گئی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کی شاید وہ واحد خاتون ہیں جو غیر سیاسی ہیں مگر صرف ان کے خاندان کے کسی شخص کے سیاست میں ہونے کی وجہ سے انہیں قید برداشت کرنی پڑی ہو۔ بشری بیگم کی طبعیت ناساز ہے۔ انھیں چلتے ہوئے چکر محسوس ہوتے ہیں۔ ان کے معائنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے لیکن اب تک قبول نہیں کی گئی۔ ان کا ڈاکٹر سے ترجیحی بنیادوں پر معائنہ انتہائی اہم ہے۔ بشری بیگم کو سیاسی مقدمات میں قید کرنا عاصم رجیم کی اخلاقی اور مذہبی گراوٹ کا ثبوت ہے۔
مجھ پر اور میرے خاندان پر تمام مظالم عاصم منیر کروا رہا ہے۔ ملک میں اس وقت عاصم لا نافذ ہے جس نے ڈاکو ڈفر الائنس کے تحت ملک چلا کر اخلاقیات کا جنازہ اٹھا دیا ہے۔ اخلاقی پستی کا ثبوت یہ ہے کہ میرے خاندان کی عورتوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے-“
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو (۱۰ ستمبر، ۲۰۲۵)
3/3
“مراد سعید میرے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ہے اورحقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اس کے بارے میں قیاس آرائیاں بند ہونی چاہییں۔ وہ میری ہدایات پر ہی انڈرگراؤنڈ ہے۔ مجھے باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ اس کی جان کو شدید خطرات ہیں- مجھے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر میرے خلاف بطور گواہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے انڈرگراؤنڈ ہونے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی ہر موقع پر میری ہدایات کے مطابق حقیقی آزادی کی تحریک میں فعال کردار ادا کیا ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے وکلأ کے ذریعے پیغام۔۔۔ (9 ستمبر، 2025)
3/3
دوحا،قطر میں جاری حماس کے مذاکراتی ٹیم کے اجلاس پر اسرائیلی حملوں اور لیڈرشپ کی شہادت کی اطلاعات۔
امریکہ،اسرائیل مشترکہ آپریشن تھا،امریکہ نے مذاکرات کے بہانے حماس لیڈرشپ کو اکٹھا کیا ،اسرائیل نے اس مذاکراتی ٹیم پر جیٹ جھازوں سے حملہ کیا عالم اسلام کے حکمرانوں/جرنیلوں کو اس مجرمانہ خاموشی کا حساب دینا ہوگا۔
@Pak_PalForum
خان صاحب کی ہر پیشی اور ہر ملاقات پر کم از کم دو سو لوگوں کی ایک مستقل ٹیم چاہئیے۔
جو لوگ اس ٹیم کا حصہ بننا چاہیں وہ رابطہ کریں۔
یہ ٹیم ان عام لوگوں سے ہٹ کر ہوگی جو اڈیالہ یا خان صاحب کی پیشیوں پر روٹین میں جاتے ہیں۔
اس ٹیم کا واحد کام ہر ملاقات اور پیشہ پہ حاضر ہونا ہوگا
“لوگوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے خوف میں مبتلا ہیں۔ اسی خوف کے باعث ہم پر ظلم بڑھایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں صرف اس امید کے ساتھ ذہنی اذیت دی جا رہی ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں اور اپنے نظرئیے سے پیچھے ہٹ جاؤں۔ مجھے توڑنے کی کوشش کا مقصد عوام کی آواز دبانا ہے۔
یہ وہی طرز عمل ہے جو سقوط ڈھاکہ کے وقت یحیٰی خان کا تھا۔ اس نے بھی صرف اپنے اقتدار کی طوالت کی کوشش میں اندھا ہو کر عوامی آواز کو دبانے کے لیے ہر قسم کی فسطائیت بپا کی اور بالآخر ملک کو توڑ دیا۔ یہ ساری تفصیلات حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں موجود ہیں۔ عاصم منیر بھی اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے ملک میں ظلم کر رہا ہے اور ملک کو کمزور کر رہا ہے۔
1971 اور موجودہ دور میں بہرحال فرق صرف یہ ہے کہ آج عوام باشعور ہے۔ سوشل میڈیا نے تمام حقائق عوام پر واضح کر دئیے ہیں اور عوام ظلم کے خلاف اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا سیکھ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے یہ ظلم کا نظام جلد ختم ہو کر رہے گا۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے۔
ملک میں سیلاب کی وجہ سے ہر جانب تباہی ہے۔ پاکستان کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے اب سیلاب کی وجہ سے لوگوں کی فصلیں، مال مویشی سب ڈوب گئے ہیں۔ جس سے زرعی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ ایسے میں اہم ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے لیے بلا تفریق سب اپنا کردار ادا کریں۔ اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو اس مقصد کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا۔ محض حکومتی ادارے اتنی بڑی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتے بلکہ ہر ایک شخص کو اپنا حصہ ڈال کر من حیث القوم اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہو گی۔
بلوچستان میں اختر مینگل کے والد کی برسی پر حملے کی شدید مذمت اور اختر مینگل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہاں پر عوامی نمائندگان کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 8 ستمبر کو محمود اچکزئی کی ہڑتال کی کال پر تحریک انصاف بھر پور شرکت کرے۔ بلوچستان کی عوام کو دہشتگردی اور ہائبرڈ ماحول سے نجات ملنی چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے وہاں آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جسے خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر بند کروانا ہو گا۔ علی امین گنڈا پور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں لہٰذا اس آپریشن کے خلاف بھرپور مزاحمت کر کے اسے رکوائیں۔ قبائلی اضلاع میں ہونے والے ڈرون حملے بند کروانا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
افغانستان میں زلزلے پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے اور مجھے دکھ ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو زبردستی ملک سے باہر نکال رہے ہیں جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کو بھی اپنے افغان بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے-“
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلأ سے گفتگو (5 ستمبر، 2025)
“بلوچستان میں اختر مینگل کے والد کی برسی پر حملے کی شدید مذمت اور اختر مینگل سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہاں پر عوامی نمائندگان کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 8 ستمبر کو محمود اچکزئی کی ہڑتال کی کال پر تحریک انصاف بھر پور شرکت کرے۔ بلوچستان کی عوام کو دہشتگردی اور ہائبرڈ ماحول سے نجات ملنی چاہیے۔”
- عمران خان
#FascismUnderAsimLaw
علیمہ خانم کا ضروری پیغام
دو یا تین ہفتے قبل اہم ذرائع نے ہم سے رابطہ کر کے کہا کہ عمران خان کی تنہائی میں حالت بہت خراب ہو گئی ہے اور وہ خود سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ یہ غلط خبریں تھیں۔ اس لئے ہم نے عدالت میں عمران خان کے ذاتی معالجین سے مکمل چیک اپ کی درخواست دی
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش عمران خان کی میڈیکل رپورٹ غلط ہے عمران خان بالکل تندرست ہیں
عمران خان پر دو قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں، کیا وہ انہیں بیمار ظاہر کر کے تیسرے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
انہوں نے وی لاگرز سے کہا کہ ایجنسیوں کے ذرائع سے ملنے والی خبریں آپ کے وی لاگ کی ساکھ داؤ پر لگا دیں گی ۔ اگر کوئی بیماری کی بات ہوئی تو سب سے پہلے ہم بہنیں قوم کو آگاہ کریں گی
🚨اہم ترین
مجھے پتہ چلا ہے سوشل میڈیا پر عمران خان کی کوئی میڈیکل رپورٹ گردش کر رہی ہے یہ کون لیک کر رہا ہے یہ اسٹیبلیشمنٹ جان بوجھ کر غلط رپورٹ شئیر کر رہی ہے عمران خان پر دو قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں کیا عمران خان کو بیمار ظاہر کر کے تیسری واردات کرنے جا رہے ہو واضح کر دوں عمران خان بلکل تندرست ہیں ۔
علیمہ خان
اسٹیبلشمنٹ کیوں اس شک کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان بیمار ہو گیا ہے کیونکہ انکو کل کہنے میں آسانی ہو کہ عمران خان کو کچھ ہو گیا ہے عمران خان کو پہلے یہ گولیاں بھی مار چکے ہیں ۔
علیمہ خان
انتہائی اہم🛑
عمران خان بلکل تندرست ہیں،اسٹیبلیشمنٹ یہ بیانیہ بنوا رہی ہے کہ عمران خان بیمار ہیں۔تاکہ کل کو یہ لوگ عمران خان کو کچھ کرنے کی کوشش کریں تو انکے لیے اسانی ہو۔
اس سے پہلے بھی یہ عمران خان کو گولیاں مار چکے ہیں۔
علیمہ خان۔
لفافے کا سوال: آپ پر الزام ہے شوکت خانم کے پیسوں پر جائدادیں خریدے ہیں
علیمہ خان: دو سال سے مریم نواز اور شہباز شریف حکومت میں بیٹھے ہیں، آگر ہمارے خلاف کچھ ملتا ہے تو گرفتار کر لیں نا
اسے کہتے ہیں سافٹ وئیر اپڈیٹ کرنا 🔥
اگر آج ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ہم یہاں بیٹھیں گے، کارکنان ہمارے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں ان کو ہم نے بارہا کہا آپ چلے جایا کریں کیوں کہ ان پر پنجاب پولیس والے بہت ظلم کرتے ہیں، یہ پنجاب پولیس والے صحافیوں پر بھی ظلم کرتے۔ علیمہ خان
لیڈرشپ اڈیالہ جیل پہنچو 🚨
علیمہ خان کہہ رہی ہیں سب کو پتہ ہے عمران خان کا کیس لگ رہا ہے، میرا حق نہیں بنتا یہ کہوں کہ عدالت آجائیں۔
آج عمران خان سے ملاقات بہت ضروری ہے اس لئے لیڈرشپ، پارلیمنٹرینزز اور عہدے داران فوری طور پر اڈیالہ جیل پہنچ جائیں
"میں سوچتی تھی کہ یہ ظالم ہیں لیکن ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، انھوں نے حسان نیازی سمیت جن جن کو قید سنائیں ہیں کسی کو بھی ان کا جرم معلوم نہیں، نا ہی وکیل پیش ہوئے اور نا ہی جج کو معلوم ہے کہ وہ کس بات کی سزا سنا رہا ہے،" نورین نیازی
#May9th_FalseFlag