پاکستان کی سیاست کا سب سے مقبول کھلاڑی عمران خان وہ 3 سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ جیل میں ہے، اور اس سسٹم پر اس طرح حاوی ہے کہ وہ مسلسل سرخ کپڑا دکھا کر نظام کے بُل فائٹر کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور موجودہ نظام غصے میں آ کر پھر عمران خان کو گرانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن عمران خان سائیڈ میں ہو کر مزید مقبول ہو جاتا ہے، یعنی یہ حکومت اور نظام مل کر عمران خان کو جتنا گرانے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان اتنا ہی طاقتور ہو رہا ہے:
پارس جہازیب
"عمران خان کی حکومت ختم کردو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان پر کیسز بنادو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان کو جیل میں ڈال دو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان کی پارٹی سے نشان چھین لو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان کی بیوی کو بھی جیل میں ڈال دو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان کی کوئی بات، کوئی ویڈیو باہر نہ آنے دو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا
"عمران خان کی بہنوں کو بھی جیل میں ڈال دو، اس کا بیانیہ ختم ہوجائے گا"
نہیں ہوا اور اب
"عمران خان کی خیبرپختونخوا حکومت ختم کردو۔ وہاں سے تحریک انصاف کے نام کی ایک ایک تختی کھرچ ڈالو"
دیکھتے ہیں، وقت کیا دکھاتا ہے
مشہور زمانہ انقلابی ڈاکٹر چی گویرا کو مخالف فوج نے پکڑا تو مخبری کرنے والا چرواہے سے پوچھا کہ تم نے اس کی مخبری کیوں کی وہ تو تمہارے حق اور آزادی کے لیے سر کی بازی لگا رہا ہے-
چرواہے نے کہا اس لئے جناب کیوں کہ باغیوں کی گولیوں کی آواز سے میری بکریاں ڈر جاتی ہیں!
بے حس قوم کا خیر خواہ ہونا بھی خود کشی ہے!!!
ہر کھلتا ہوا پھول اپنی خوشبو کے پیچھے کئی موسموں کی سختی چھپائے ہوتا ہے۔ کسی کی بہار دیکھ کر اُس کے سفر کی دشواریاں فراموش نہیں کرنی چاہئیں، کیونکہ ہر مسکراتے چہرے کے پیچھے ایک ایسی کہانی بھی ہوتی ہے جسے صرف وقت اور تنہائی جانتے ہیں۔
انسان جو سوچتا ہے، وہی پاتا ہے۔*
اچھائی سوچنے والے، اچھائی پا لیتے ہیں،*
برائی سوچنے والے، برائی سے جا ملتے ہیں۔ سب سوچ سے ہے، سب نیت سے ہے۔*
جتنی سوچ پاکیزہ ہوگی اتنی ہی زندگی خیر ہوگی۔ خیر کی زندگی کا مطلب آسان زندگی نہیں ہے، اس کا مطلب ایمان کی زندگی ہے* ۔💫🤍
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا
سُورَةُ البَقَرَةِ - 281
ہمیشہ خوش رہنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے
اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنے اللہ کے سوا اپنے دکھ کسی کو نہیں دکھائیں گے
بند کمروں میں مہنگے معدنی سودے اور اربوں ڈالر کے معاہدے ہو رہے ہیں، لیکن اس کی اصل قیمت عام شہری چکاتا ہے۔ جب اشرافیہ اور طاقتور حلقے قیمتی وسائل کی تقسیم میں مصروف ہوں، تو اس کا خمیازہ معصوم خاندان اپنے گھروں کی تباہی کی صورت میں بھگتتے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ ایسے سودے ہمیشہ عوام کے خون سے لکھے جاتے ہیں۔ دنیا کو زمینی حقائق کا قریب سے جائزہ لینا ہوگا کہ ترقی کے نام پر وسائل کا استحصال کیسے کیا جا رہا ہے۔
#آئین_شکن_راج_نہیں_چلے_گا
عمران خان وہ تاریخ ساز شخصیت ہے جسے جھکانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا، مگر نہ اس کا حوصلہ ٹوٹا، نہ عوام کی محبت کم ہوئی، کیونکہ قوموں کے دلوں پر راج کرنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے
الحمدللہ مرشد نے شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کراچی آج مکمل کر دیا۔ خود جیل میں بیٹھا ہوا ہے اور اس کو کوئی سہولت نہیں مل رہی علاج کی، وہ جیل میں بیٹھ کر شوکت خانم کینسر کا ہاسپٹل کراچی میں مکمل کر دیا اس نے آج۔ تیری عظمت کو سلام خان، تیری عظمت کو سلام، تیری عظمت کو سلام۔
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾