#پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں #اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ قومی مفاد اور فلسطینیوں کے مفاد کو مد نظر رکھ کر کوئی فیصلہ کرے گا۔
کیا جلیل عباس جیلانی کو معلوم نہیں پاکستان کے بانی نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ کیا اب بھی جلیل عباس جیلانی کو قومی مفاد کی تعریف سمجھنے میں دقت ہے ؟
فلسطینیوں کا مفاد ، فلسطینی عوام کا مفاد کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے میں نہیں اگر ایسا ہوتا تو پچھتر سال سے جدوجہد جاری نہ رہتی بلکہ وہ جلیل عباس جیلانی سے زیادہ سمجھدار ہیں اپنے مفاد کا فیصلہ کر لیتے۔
فلسطینیوں کا مفاد کا فیصلہ فلسطینی عوام کی مسلسل جدوجہد ہے جو جاری ہے ۔
افسوس ناک بات ہے کہ نگران حکومت کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں انتہائی کمزور موقف اختیار کیا اور اب نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی واضح موقف اختیار کرنے سے فرار کر گئے ۔
#فلسطین
#SanamJavedKhan
No question of any change by any Pakistani government on our principled stand & state policy over Palestine issue since the times of the founder of Pakistan Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah.
پاکستان کی کسی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مسلئہ فلسطین اور مسلئہ کشمیر پر کوئی ایسا مؤقف اختیار کرے جو اقوام متحدہ میں منظور کی گئی قراردادوں کے خلاف ہو
وزیر خارجہ کا یہ بیان انتہائی کمزور ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کم سے کم نقصان یہ ہو گا کہ ہم کشمیر کا مقدمہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہار جائیں گے۔ ضعیف قوموں کی سزا صرف مرگ مفاجات ہی نہیں بلکہ ان کا المیہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ بتدریج اپنے اصولوں اور حقوق سے دستبردار ہونے لگتی ہیں جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے
ہم جیو نیوز کے پروگرام “جیو پاکستان” اور اینکر عبد اللہ سلطان اور اس کی ٹیم کی پر زور مذمت کرتے ہیں جو اسرائیلی ایجنٹوں کے پاکستان میں انٹر ویو دکھا کر غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز مالکان قوم کو جواب دیں۔
#BoycottGeoNews
پاکستان میں اسرائیل سازی کے لئے جیو نیوز میدان میں آگیا۔ میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے آشیرباد سے اینکر عبد اللہ سلطان نے اسرائیلی ایجنٹ کا انٹر ویو چلایا۔ پاکستان کے خلاف سازشوں میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ جیو نیوز سر فہرست۔ عوام جیو نیوز کا بائیکاٹ کریں۔
#BoycottGeoNews
یہ احمد قریشی کل تک عمران خان پر الزام لگاتا تھا آج خود اسرائیل پہنچ کر پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہاہے۔
#imranKhanPTI
یہ پاکستانی صحافی احمد قریشی اور وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں جو گذشتہ دنوں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل پہنچے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو پائمال کیا۔ حکومت خاموش تماشائی ہے۔
یہ پاکستانی صحافی احمد قریشی اور وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں جو گذشتہ دنوں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل پہنچے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو پائمال کیا۔ حکومت خاموش تماشائی ہے۔