ان دونوں رہنماؤں کی شخصیت یا ان کی سیاست کے بارے میں کمنٹس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔ ایک بااختیار اور شائستہ جملے میں👇
نوٹ:
برائے مہربانی ہاتھ جوڈ🙏 ریکویسٹ کر رہا ہوں گالم گلوچ سے گریز کریں۔
@ikhtiarwali & @AmirMuqamAM 🐅🐅
@AdnanAmirMuqam@ikhtiarwali@AmirMuqamAM 2009
سے لے کر آج تک نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہے لیکن آج تک امیر مقام صاحب نے نہ ہمارا کام کیا اور نہ پارٹی ورکرز کو پارٹی ٹکٹ دیا عہدے بھی پیراشوٹر چھترول کو دیتے ہے ۔ پارٹی ورکر 35 دفعہ اسلام آباد کا چکر کاٹ کر امیر مقام صاحب کے ساتھ ملاقات کرسکتا ہے کام نہیں
خیبر پختونخوا میں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں صوبائی حکومت کی ناکامی واضح ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ سابقہ فاٹا، بنوں اور ڈی آئی خان جیسے متاثرہ علاقوں میں گورننس نہ ہونے کے برابر ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی سے بالواسطہ دہشت گردوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مگر یہاں وفاق کے سامنے دیوار کھڑی کی جا رہی ہے۔
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں 25ویں وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (CAREC) وزارتی کانفرنس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوِے شمولیت۔
وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کی مین لائن ون (ML-1) کی جدید کاری کو ملکی ضرورت کے ساتھ علاقائی تعاون کا اہم منصوبہ قرار دیا اور اس پر 11 ممالک پر مبنی کانفرنس میں منصوبے پر بریفینگ دی۔
کراچی سے پشاور تک 1,726 کلومیٹر طویل ML-1، پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی کا صرف 22 فیصد ہے، مگر اسی راستے سے 76 فیصد مسافر اور 98 فیصد ریلوے مال برداری گزرتی ہے۔ اس ایک راہداری میں بہتری کا اثر پورے ملک کی آمدورفت اور تجارت پر پڑے گا۔
مجوزہ جدید کاری سے لائن کی گنجائش روزانہ 34 سے بڑھ کر 120 ٹرینوں تک پہنچنے، مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 30 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے اور مسافر ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ابتدائی حصے میں سفر کا وقت آٹھ گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے ہو سکتا ہے۔ پاکستان 480 کلومیٹر طویل کراچی–روہڑی حصے کو ترجیح دے رہا ہے، جس پر تقریباً 2.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔
اس منصوبے کی اہمیت پشاور پر ختم نہیں ہوتی۔ CAREC کے تحت علاقائی روابط آگے بڑھنے سے ایک جدید ایم ایل ون، خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی بندرگاہوں اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے والی وسیع تر تجارتی راہداری کا حصہ بن سکتی ہے۔ اس کے لیے سرحد پار رابطوں اور متعلقہ زمینی راستوں پر مشترکہ پیش رفت بھی ضروری ہوگی۔
وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کے 25 سال مکمل ہونے پر پاکستان کا پیغام واضح ہے. بہتر ریلوے روابط سفر اور مال برداری کو تیز کرنے کے ساتھ خطے کی منڈیوں کو قریب لا سکتے ہیں۔ یہی سرمایہ کاری مشترکہ معاشی خوشحالی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
#CAREC #ML1 #PakistanRailways #RegionalConnectivity #UraanPakistan
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال صاحب نے پی ٹی آئی کے سپورٹر صحافی کو دن میں تارے دیکھا دیئے۔
خود کو پی ٹی آئی کا کھلاڑی سمجھتا ہے ۔
جو سوال پوچھتا ہے اسکو عمران سے لے کر باجوہ فیض حمید کی غلیظ داستانوں کا فلم دیکھاؤ ۔
الیکشن کیسا چوری کیا تھا ۔ار ٹی ایس کیسے ناکارہ ہوا تھا؟
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں منعقدہ 25 ویں کیریک (CAREC) منسٹریل کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی، جو اس پلیٹ فارم کی علاقائی شراکت داری کے 25 سال مکمل ہونے کا اہم موقع ہے۔
اس اعلیٰ سطحی سیشن میں خطے کے وزراء اور ترقیاتی شراکت داروں کے ہمراہ اقتصادی تعاون، مواصلاتی رابطوں، تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
پاکستان خطے میں تجارت اور رابطوں کو وسعت دینے کے لیے اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ مشترکہ ترقی کے مواقع سے سب مستفید ہو سکیں۔
#CAREC #CAREC25 #MinisterialConference #RegionalConnectivity #EconomicCooperation #TradeAndInvestment #Ulaanbaatar #URAANPakistan #ADB
وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی نے نوجوانوں کو ملکی ترقی کے مباحثے کا مرکزی حصہ بنانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کیے۔ ہم نے 'ینگ ڈیولپمنٹ فیلوز' (YDF) پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت ہر سال ملک بھر کی جامعات سے 40 بہترین گریجویٹس کا انتخاب کر کے انہیں پبلک پالیسی سازی کی ایک سالہ عملی تربیت دی جاتی ہے تاکہ ریاست ان کے تازہ افکار سے فائدہ اٹھا سکے۔
اس اثر کو چند درجن نوجوانوں سے بڑھا کر لاکھوں طلبہ تک پھیلانے کے لیے جامعات میں 'ینگ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کور' (YPDC) کے چیپٹرز قائم کیے گئے۔ الحمدللہ، آج ملک کی 165 جامعات میں YPDC کے فعال سوسائٹیز اور چیپٹرز کام کر رہے ہیں، جہاں ہزاروں نوجوان ایگزیکٹو عہدوں پر فائز ہو کر لیڈرشپ، پبلک سروس اور پالیسی پریکٹس کی عملی تربیت پا رہے ہیں۔ مقصد واضح ہے کہ ہماری جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ صرف کاغذ کی ڈگریاں لے کر نہ نکلیں، بلکہ وہ قیادت کی عملی صلاحیتوں سے لیس ہو کر کل کے معمار اور قومی رہنماء بنیں۔
#YPDC #YoungDevelopmentFellows #YouthLeadership #PublicPolicy #HigherEducation #YouthEmpowerment #HumanCapital
'اُڑان پاکستان' میرے لیے پاکستان کی تقدیر بدلنے کی تیسری بڑی کوشش ہے۔ جب میں امریکہ سے اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے واپس لوٹا تو میرا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ اپنے علم، تحقیق اور صلاحیتوں کو ملک کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے لیے وقف کروں۔
لوگ روایتی طور پر ہمیشہ وہ وزارتیں منتخب کرتے ہیں جہاں انتظامی طاقت، رعب اور اختیارات ہوتے ہیں، لیکن میں نے ہمیشہ وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کا انتخاب کیا کیونکہ مجھے صرف اس ایک سوال نے متحرک رکھا کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک جامع اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے بل بوتے پر غربت سے نکل کر معاشی طاقت بن سکتے ہیں، تو میرا وطن پاکستان کیوں نہیں بن سکتا؟
#URAANPakistan #NationalPlanning #VisionDriven #CommitmentToPakistan #PlanningMinistry #PublicService #KnowledgeEconomy