اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلیے ایک صحت مند اور مضبوط معاشرہ چھوڑ کر جائیں، تو ہمیں چاہیے کہ اقدار کو مضبوطی سے تھامے رہیں کیونکہ اگر ہم اقدار کو نہیں تھامتے تو ہم اپنی ہی سوسائٹی کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
29 مئی 1453 یومِ فتحِ قسطنطنیہ
یہ صرف ایک شہر کی فتح نہیں، صدیوں کے خواب، ایمان، تدبیر اور عزم کی تکمیل تھی۔
سلطان محمد فاتحؒ اور اُن کے جان نثار مجاہدین نے تاریخ کے افق پر وہ روشن باب رقم کیا جسے امت آج بھی عقیدت و افتخار سے یاد کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سلطان محمد فاتحؒ، شہداء اور غازیانِ فتح پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین
#فتح_قسطنطنیہ
#محمد_فاتح
#istanbul
جسمانی ورزش آپ کو مضبوط بناتی ہے، علمی سرگرمی آپ کو روشن کرتی ہے، اور روحانی کام آپ کو مکمل بناتا ہے- اگر یہ سب برابر ترقی کریں، تو آپ کی شخصیت متوازن اور مکمل ہو جاتی ہے- یہ سب کچھ کرنے کا اصل مقصد صرف اپنی ذاتی بہتری نہیں، بلکہ ایمان، معاشرہ اور خود کی تعمیر کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا ہے-
مکمل مضمون: ایمان ، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
Despite external pressures & limited resources, Pakistan became Nuclear state. Pakistan’s policy emphasizes regional peace & stability, however, it maintains unified posture to deter & responsibly respond to any external aggression.
#YoumeTakbeer
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔
یہ دن اسلامی تاریخ ہی نہیں بلکہ تاریخِ انسانی کی ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ سنتِ ابراہیمی ہمیں قربانی، ایثار، تسلیم و رضا اور رضائے الٰہی کے حصول کا درس دیتی ہے۔
خوشیوں کے اس بابرکت موقع پر اپنے اردگرد موجود مستحقین، ضرورت مندوں اور محروم طبقات کو ضرور یاد رکھیں۔
#EidAlAdha2026
#EidMubarak
ہم جس دور میں رہ رہے ہیں، سائنسی دریافتیں، کائنات کی پیچیدگیاں، وقت اور اسپیس کی حقیقتیں، ہمیں نہ صرف علم فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے دل و دماغ کو خدا کے قریب بھی لے جاتی ہیں- علم انسان کو روشنی دیتا ہے، جہالت انسان کو تاریکی میں دھکیلتی ہے اور اسی لیے ایمان ایک مکمل ف��ری عمل ہے، ایک سوچنے اور سمجھنے کا عمل جو دل اور دماغ دونوں سے جڑا ہوتا ہے- جسے مانتے ہو اسے ماننے کے مستحکم دلائل کے ساتھ مزین رہنا سُنتِ ابراہیمی ہے -
مکمل مضمون: ایمان، معاشرہ اور خودی کی تعمیر (مرآۃ العافین انٹرنیشنل، مئی 2026)
خطبۂ حجۃ الوداع انسانیت کیلئے رسولِ اکرم ﷺ کا عطا کردہ ایک آفاقی اور ابدی منشور ہے، جس نے انسانی مساوات، عدل، احترامِ انسانیت اور پرامن بقائے باہمی کے سنہری اصول متعین کیے۔
یہ عظیم پیغام ہر قسم کی نسلی، لسانی اور طبقاتی تفریق کی نفی کرتا ہے، اور تقویٰ و کردار کو اصل معیارِ فضیلت قرار دیتا ہے۔
آج جبکہ انسانیت اور خصوصاً مسلم اُمہ بے شمار چیلنجز سے دوچار ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ خطبۂ حجۃ الوداع کے زریں اصولوں کو اپنی اجتماعی و انفرادی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ یہی اصول امن، اتحاد، عدل اور حقیقی فلاح کی ضمانت ہیں۔
#HajjatulWida
#Islam
#Peace
Honoured and privileged to preside over & deliver the Keynote Address in the inaugural session of 3 Day International Iqbal Conference organized by Iqbal Academy Pakistan, in collaboration with ECO Cultural Institute (Tehran), bringing together scholars from Afghanistan, Bangladesh, IIOJK, Iran, Kuwait, Spain, Tajikistan, Turkey, UK & from across Pakistan.
Under Dr. Abdul Rauf Rafiqui’s leadership, Iqbal Academy has achieved remarkable milestones.
برادر اسلامی ملک، ہاشمی مملکتِ اردن اور اس کی معزز عوام کو قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
پاکستان اور اردن کے تعلقات اخوت، باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، جو حالیہ برسوں میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔
دعا ہے کہ مملکتِ اردن امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی روشن علامت بنی رہے۔ 🇵🇰🇯🇴
#Jordan #IndependenceDay80
@KingAbdullahII
شعبۂ نرسنگ محض ایک ذریعۂ معاش نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت، ایثار اور پاسداریِ حیات کا ایک مقدس فریضہ ہے۔ تاریخِ طب اس حقیقت کی شاہد ہے کہ کٹھن ترین حالات، ہنگامی کیفیات اور لمحات میں نرسنگ اسٹاف نے صبر، استقامت اور جذبۂ خدمت سے انسانی جانوں کے تحفظ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر ناگزیر ہے کہ حکومتِ شعبۂ صحت و نرسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تحقیقی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید جِلا بخشنے اور نرسز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر و دوررس اقدامات عمل میں لائے۔
پاکستان اس شعبے میں بے پناہ استعداد اور صلاحیت کا حامل ہے، اور اگر نرسنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق مزید فروغ دیا جائے تو نہ صرف ملک کے اندر طبی نظام کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کو دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات کیلئے بھیجا جا سکتا ہے، جو ایک جانب عالمی انسانی خدمت میں معاون ثابت ہوگا اور دوسری جانب پاکستانی نوجوانوں کیلئے باوقار روزگار اور قیمتی زرِ مبادلہ کا مؤثر ذریعہ بھی بنے گا۔
یومِ نرسز کے موقع پر خدمتِ انسانیت کے اس عظیم فریضے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین۔
#NursesDay
ماں صرف اولاد کی پرورش نہیں کرتی بلکہ قوموں کے کردار اور مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔
عظیم مائیں ہی عظیم قوموں کو جنم دیتی ہیں۔
بتولیِ باش و پنہاں شو ازیں عصر
کہ در آغوش شبیرِی بگیری
اقبال
#MotherD
انسان دوسروں کے ساتھ جو رویہ، اخلاق اور سلوک اختیار کرتا ہے اور اپنے وجود سے معاشرے کو جو کچھ دے کر جاتا ہے، وہ اس کا حقیقی حصہ اور اس کی اصل کمائی ہے- کیونکہ انسان کے کردار، عمل اور خدمت پر اس سے باز پرس ہوگی۔ انسان کے ساتھ نہ اس کی دولت دنیا سے جاتی ہے اور نہ اس کا جاہ و منصب، بلکہ صرف اس کے اعمال اس کے ہم سفر بنتے ہیں-
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺ و حق باھُوؒ کانفرنس،کراچی 3 مارچ 2024ء
صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ نفس کی تطہیر، باطن کی پاکیزگی اور تعلقِ سبحان کی مضبوطی کے لیے انسان کو ایسی تربیت میں رہنا چاہیے جہاں طہارت نصیب ہو اور جہاں سے طیب غذا ملتی ہو-
طیب غذا کے تین درجے ہیں:
جسم کے لیے رزقِ حلال-
عقل کے لیے قرآنِ کریم-
خیال، سانس اور باطن کے لیے ذکرِ الٰہی-
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس،چکوال 9 جنوری 2024ء