مصطفےٰ کریم (ﷺ) نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ جو اللہ کی راہ میں معاف کرے گا تو اس کا انتقام خدائے پاک خود لے گا - جو اللہ پاک کی رضا کے لئے دوسروں پر رحم کرے گا اللہ پاک اس پر رحم فرمائے گا- اس لیے قرآن مجید نے پہلا اصول ’’معاف کرنا ‘‘ بتایا ہے کیونکہ جو معاف کرتا ہے اللہ اس کو معاف کرتا ہے۔
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
سرکار دو عالم (ﷺ) کے عشق کا راستہ آپ (ﷺ) کے ادب وتعظیم سے طے ہوتا ہے اور آقا کریم (ﷺ) کا ادب بندے کے وجود میں اُس وقت پیدا ہوتا ہےجب اس کو حضور نبی کریم (ﷺ) کی شان و عظمت کی معرفت نصیب ہوتی ہے- اس لئے جو مومن ہے وہ اپنی ذات کو آقا کریم (ﷺ) کے ادب میں جھکائے رکھتے ہیں جبکہ منافقین کی علامت میں سے ہے کہ وہ آقاکریم (ﷺ) کے ادب میں جھجھک محسوس کرتے ہیں-
خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس،لاہور 30 جنوری 2019ء
واقعہ کربلا کی بنیاد کب پڑی؟
سیدنا حضرت امام حسین (رض) کو رسول اللہﷺ نے خواب میں کیا حکم فرمایا؟
سیدنا امام حسین (رض) کا یزید کے خلاف دو ٹوک مؤقف
یزید کے ظلم وفسق کی ناقابلِ تردید نشانیاں
شہادت کے بعد سرِ اقدس کی حیرت انگیز کرامات
قسط 2/2
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/kUmkfKybf6
زان سبب مہر دو عالم گشتہ
نور حق ہستی تو از سرتابپا
اے اللّٰه تعالیٰ کے رسول ﷺ آپ کی ذاتِ پاک سر تا پا نور ہی نور ہے ، آپ کے نور کے سبب ہی دونوں جہان روشن ہو گۓ ہیں ۔
دیوان حضرت علی احمد صابر کلیریؒ
تحفظ تقدس روضہ اقدس
#Gunbadkhidhra#TheSaints#SanctityOfRozaERasool
مومن کی زندگی کا نقطۂ معراج ہے کہ وہ اپنے حبیبِ مکرّم (ﷺ) کی صفتِ رحمت کا عملی پیکر اور عملی نمونہ بن جائے تاکہ اُس کے وجود سے اللہ کی مخلوق کیلئے رحمت، امن اور محبت کے چشمے پھوٹتے ر ہیں کیونکہ آقا کریم (ﷺ) تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں.
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس، لاہور 30 جنوری 2019ء
کربلا کا مکمل واقعہ - آغاز سے اختتام تک (پاٹ 1/2)
• واقعہ کربلا کے اسباب و محرکات
• حضرت امام حسینؑ کا مکہ سے کوفہ تک کا سفر
• کربلا کے میدان میں اہل بیتؑ کی آمد
• یزیدی افواج کے مظالم اور اہل حق کی بے مثال قربانی
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/LFJJk3T1fs
حق اور حلال سے دوسروں کو دیئے جانے والے نفع میں پہلا حق خاندان کا ہے- قرآن مجید میں بھی بتایا گیا ہے کہ دینے میں سب سے پہلا حق انسان کے عزیز و اقارب کا رکھا گیا ہے- عزیز و اقارب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور خاندان اسلامی سماج کی بنیاد ہے- خاندان جتنا مضبوط ہوگا معاشرہ اتنا مضبوط ہوگا-
مکمل مضمون: اِسلامی مُعاشرت کے دوسنہری اصول، ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2020
آہ وہ مردانِ حق! وہ عربی شہسوار
حاملِ خلقِ عظیم، صاحب صدق و یقین
جن کی حکومت سے ہے فاش یہ رمزِ غریب
سلطنت ِ اہلِ دل فقر ہے، شاہی نہیں
(بالِ جبریل)
علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ
#RumiBahooIqbal#BalEJibreel#GabrielsWing
https://t.co/iBarWv0Jyd
آج ہم پیداوار بڑھانے کی کوشش میں اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں کہ کرہ ٔارض پر کئی انواع معدومیت کے خطرے میں ہیں اور دنیا کا ایکوسسٹم خطرے کی زد میں آ گیا ہے- یہ سب اس غفلت کی وجہ سے ہے کہ ہم خود کو فطرت کا حصہ سمجھنے کی بجائے اس کا مالک تصور کرتے ہیں- اس لیے فطرت کی حفاظت ہماری بنیادی انسانی اور بطور مسلمان ہماری ایمانی ذمہ داری ہے-
مکمل مضمون: موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری زمین: قرآن کریم اور سیرت النبیﷺ سے اخلاقی زاویہ نظر (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری 2026ء)
ہر آنکس عجب احمق است که علمِ حق را به گزارد وعلمِ باطل رشوت ريا عُجب و ہوا را بردارد
وہ شخص بڑا احمق ہے جو علمِ حق کو چھوڑ کر علمِ باطل یعنی علمِ رشوت وریا و عجب وہوا کو اختیار کرتا ہے۔
امیر الکونین، ص 412، 413
از حضرت سخی سلطان باھو رح
#RumiBahooIqbal#AmeerUlKonain
"طالب اگر نہ مرد ہے تو سیم و زر دنیا اس کے لیے حجاب بن جاتا ہے کیونکہ مرشد جب بھی طالب سیم و زر سے اس کا امتحان لیتا ہے تو وہ مرشد سے بدظن اور بدگمان ہو کر روگردان ہو جاتا ہے ایسا طالب شیطان کے زمرے میں اتا ہے کہ وہ نفس لعین کی قید میں ا کر یقین سے محروم ہو جاتا ہے -"
ص31
علم چاھي جيترو به حاصل ڪيو وڃي پر حق جو وصال اُن وقت تائين نصيب نه ٿي سگهندو جيستائين وجود ۽ خيال جي ھيڪڙائي ھڪ ٿي نه وڃي.
علم چاہے جتنا بھی حاصل کر لیا جائے وصالِ حق اُس وقت تک نصیب نہیں ہوتا جب تک کہ ہم وجود و ہم خیال نہ ہوا جائے۔
عین الفقر، ص : 189،حضرت سلطان باھو صاحب (رح)
عشق ز اوصافِ خدایِ بے نیاز
عاشقی بر غیرِ اُو باشد مجاز
عشق، بے نیاز خدا کے اوصاف میں سے ہے اُس کے غیر سے عاشقی مجاز ہے۔
مثنوی مولانا روم ص 108 دفتر ششم
از مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ
#RumiBahooIqbal#MasnaviSharif
https://t.co/iBarWv0bIF