پیف پارٹنرز کی خدمات کا اعتراف کیا جائے!
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کی کامیابی میں پرانے پارٹنر سکولوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہی سکولوں نے محدود وسائل کے باوجود معیاری تعلیم فراہم کرکے پیف کا نام روشن کیا اور ہزاروں بچوں کا مستقبل سنوارا۔
افسوس کہ آج انہی پارٹنرز کو کم معاوضے پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ پیف کے بعض دوسرے پروگراموں میں فی بچہ فیس زیادہ ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کے باعث کم معاوضے پر سکول چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
حکومتِ پنجاب اور پیف انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ پرانے پارٹنر سکولوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے، فی بچہ معاوضے میں اضافہ کیا جائے اور تمام پروگراموں میں منصفانہ معاوضہ یقینی بنایا جائے۔ پرانے پارٹنرز کو نظرانداز نہیں، بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
#PEFFamily
@MaryamNSharif@Marriyum_A@RanaSikandarH
نہم کا مایوس کن رزلٹ، مگر سکولوں کے اوقات میں کمی کیوں؟
پنجاب میں رواں سال جماعت نہم کے مایوس کن نتائج نے تعلیمی نظام کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بڑی تعداد میں طلبہ کی ناکامی لمحۂ فکریہ ہے، لیکن افسوس کہ اس صورتِ حال سے سبق سیکھنے کے بجائے سکولوں کے اوقات بھی کم رکھے جا رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ جب طلبہ کی تعلیمی بنیاد کمزور ہو رہی ہے تو انہیں مزید وقت دینے کے بجائے سکولوں کے اوقات میں کمی کیوں کی جا رہی ہے؟ کیا کم وقت میں نصاب مکمل کرنا، بچوں کی کمزوریوں کو دور کرنا اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ممکن ہے؟
تعلیم صرف کتابیں پڑھانے کا نام نہیں، بلکہ طلبہ کی سمجھ بوجھ بہتر بنانے، ان کی صلاحیتیں نکھارنے اور امتحانات کے لیے مؤثر تیاری کرانے کا عمل ہے۔ اس کے لیے اساتذہ اور طلبہ کو مناسب وقت درکار ہوتا ہے۔
حکومتِ پنجاب اور محکمۂ تعلیم کو چاہیے کہ وہ نہم جماعت کے نتائج کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، ناکامی کی وجوہات تلاش کریں اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
اگر خراب نتائج کے باوجود تعلیمی پالیسیوں پر نظرِ ثانی نہیں کی جائے گی تو پھر بہتری کی امید کیسے کی جا سکتی ہے؟ بچوں کا مستقبل ہماری ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری سے غفلت کسی صورت مناسب نہیں۔
#PEFFamily
@RanaSikandarH@MaryamNSharif
محترم @RanaSikandarH صاحب! شدید مہنگائی کے اس دور میں اسکول کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ التماس ہے کہ پیف پارٹنرز کے لیے فی بچہ سبسڈی/پیمنٹ میں اضافے کا وعدہ جلد پورا فرما کر معاشی ریلیف فراہم کریں۔
@PEFOfficial#کلاس_روم_سے_دنیا_تک#PEFFamily
آج 9 اکتوبر ہو گئی ہے ابھی تک پیف سکولوں کو پےمنٹس نہیں ملی سٹاف تنخواہیں مانگ رہا ہے پےمنٹ کی کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ سٹاف کو پتا ہو کہ فلاں تاریخ کو تنخواہ ملے گی قلیل تنخواہ پر گزارا کرنے والے سٹاف پر ترس کھائیں جو تھوڑی بہت پےمنٹس ملتی ہے ٹائم پر دیں تاکہ سٹاف کو ٹائم پر تنخواہیں دی جا سکیں
#PEFFamily
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
PEF سکولوں کی پےمنٹ جاری کرا دیں آج 7 اکتوبر ہو گئی لیکن ابھی تک نام و نشان تک نہیں ہے اساتذہ کرام بھی تنخواہ کےلیے پریشان ہیں ہم آپ کے ممنون و مشکور رہیں گے
#PEFFamily@Shahid_farid19@RanaSikandarH@PEFPUNJAB
@A3Mahar محترم @RanaSikandarH صاحب! شدید مہنگائی میں اسکول چلانا دشوار ہو چکا ہے۔ التماس ہے کہ پیف پارٹنرز کی فیس میں اضافے کا وعدہ جلد پورا فرمائیں تاکہ اساتذہ اور اسکول مالی بحران سے نکل کر بچوں کو معیارِ تعلیم فراہم کر سکیں۔
@PEFOfficial#کلاس_روم_سے_دنیا_تک#PEFFamily
#PEFFamily
مہنگائی کے تناسب سے پیف اسکولز کی پیمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے حکومت آنکھیں بند کر کے معاملے کو پرے نہ کرے بلکہ مناسبت حل نکالے. شکریہ
📢 حکومتِ پنجاب سے پیف پارٹنرز کا دوٹوک مطالبہ
پیف پارٹنرز گزشتہ کئی سال سے محدود وسائل میں لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مہنگائی اور تعلیمی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
لہٰذا حکومتِ پنجاب سے ہمارا واضح اور پُرزور مطالبہ ہے کہ پیف پارٹنرز کی فی بچہ سبسڈی میں فوری، مناسب اور مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔
📌 بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں موجودہ سبسڈی ناکافی ہے؛ پیف پارٹنرز کو حقیقی اور پائیدار مالی سہارا دیا جائے تاکہ معیاری تعلیم کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔
پیف پارٹنرز کو ریلیف دیں، تعلیم کو مضبوط بنائیں۔
#PEFFamily
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، وزیراعلیٰ پنجاب
محترم رانا سکندر حیات صاحب، وزیرِ تعلیم پنجاب
پیف پارٹنرز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں سکولوں کے بلڈنگ کرائے، بجلی کے بھاری بل، اساتذہ و عملے کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورا کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ہزاروں سکول مالکان اور اساتذہ ذہنی دباؤ اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
پیف مینجمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ ہر ماہ گزرنے کے بعد 10 تاریخ تک ماہانہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے، مگر افسوس کہ اس وعدے پر مسلسل عمل نہیں ہو رہا۔
آخر یہ وعدے صرف کاغذوں تک ہی کیوں محدود ہیں؟ اگر فنڈز بروقت جاری نہیں کیے جا سکتے تو ایسے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟
ہم حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیف پارٹنرز کے واجبات فوری طور پر جاری کیے جائیں اور آئندہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ تعلیمی ادارے صرف وعدوں سے نہیں بلکہ بروقت فنڈز سے چلتے ہیں۔
پیف پارٹنرز کی آواز سنی جائے، ورنہ یہ خاموشی ہزاروں بچوں کی تعلیم کو متاثر کرے گی۔