Jordan is currently under Iran's attack because it refused to say no to America
Iran will not tolerate stupidity, if you allow America to use your territory against Iran, then you will automatically become our legitimate target!
کچھ ملاقاتیں زندگی بھر یاد رہ جاتی ہیں۔۔۔ اور کچھ لوگ بچھڑ کر بھی دل سے نہیں جاتے۔ 💔
رمضان کا مہینہ تھا۔ میں ایک شو ہوسٹ کر رہا تھا اور خوبصورت شاعر ڈاکٹر فخر عباس میرے گیسٹ تھے۔ میں نے ناشتہ نہیں کیا تھا، کھانے پینے کے ڈھابے وغیرہ بھی بند تھے اور بھوک شدید لگی ہوئی تھی۔
فخر عباس نے پوچھا:
"کیا ہوا ہے ہرمیت سنگھ؟ آج انرجی بالکل نہیں ہے؟
میں نے کہا رمضان ہے، سب کچھ بند ہے، بس کھایا پیا کچھ نہیں، اس لیے انرجی نہیں ہے۔کہنے لگے:
"کیا پسند ہے کھانے میں؟میں نے مذاقاً کہا: ڈاکٹر صاحب، بس ایک گلاس ٹھنڈی کسی ٹماٹر اور پودینے کی چٹنی مل جائے ایک گرم روٹی کیساتھ تو کافی ہےان کا سیگمنٹ تقریباً 15 منٹ کا تھا۔ وہ چلے گئے۔ مگر ڈیڑھ گھنٹے بعد جب میں اسٹوڈیو سے نکلا تو دیکھا ڈاکٹر فخر عباس ابھی تک بیٹھے میرا انتظار کر رہے تھے۔کہنے لگے
"چلو میرے ساتھ گھر، بھابھی نے کھانا بنایا ہوا ہے۔"
میں نے کہا آپ کا روزہ ہے، مجھے اچھا نہیں لگے گا، میں باہر سے کچھ منگوا لیتا ہوں ۔فخر عباس نے کہا
ہرمیت، روزہ ہم پر فرض ہے، آپ پر نہیں۔ آپ کے کھانے سے میرا روزہ تھوڑی نہ ٹوٹے گا
وہ مجھے اپنے گھر لے گئے۔ بھابھی نے میری پسندیدہ بھنڈی اور چٹنی اور تیار کر رکھی تھی اور ساتھ ٹھنڈا گلاس لسی کا۔پہلی ملاقات میں ملنے والی یہ محبت، اپنائیت اور مہمان نوازی میں کبھی نہیں بھولا۔اسی لیے جب بھی لاہور جاتا تھا ڈاکٹر فخر عباس کا یہ شعر ضرور یاد آتا تھا
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے"
لیکن آج دل یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اتنا زندہ دل اور محبت بانٹنے والا انسان ہم میں نہیں رہا۔
فخر عباس! آپ ہیں تو نہیں،
مگر سچ کہوں۔۔۔
۔ 💔 یہ جو آخری لائن ہے اپکے شعر کی
یہ کسی اور سے محبت ہے
دراصل وہ آپ ہی ہے میرے لیئے
رب آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔امین 🤲
پاکستانی عوام نے زیادہ بچے پیدا کرنے کو انقلاب اور اسلام کی فتح سے جوڑا ہوا ہے۔
حالانکہ گدھے جتنے بھی زیادہ ہوں وہ گھوڑے نہیں بنتے وہ گدھے ہی رہتے ہیں۔