https://t.co/wpwb1qv5A0…
مندرہ زیل وڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ تحقیقات پاکستان میں پردہ ڈالنے کے لیئے بھی استعمال ہوتی ہیں۔ مگر ایسی اور بھی سیکڑوں کلپس موجود ہیں جو بہت پریشان کن ہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ذلالت کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟ جب ارباب اختیار پولیس کو سیاسی انتقام کا ہتھیار بناتے ہیں، چادر اور چار دیواری کے اسلامی اور معاشرتی اصولوں اور آئین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، اور ایک سیاسی جماعت یعنی عمران خان کی تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لیے معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کرتے ہیں، تو وہی پولیس اِسے اپنے مکروہ بدعنوانی کے دھندوں کے لیے اپنا بنیادی کاروباری حربہ بناتی ہے۔
ہر گھر پر ظلم کرنے کا لائسنس ملک میں رجیم چینج کی واردات کے بعد بڑھ گیا اور کیونکہ
@ImranKhanPTI
کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی لِہٰذا اب تک Do more والی منطق استعمال ہو رہی ہے۔
اس جھگڑے میں ہمارے ملک اور تہزیب کی تمام اخلاقی اور معاشرتی روایات پامال ہو رہی ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ جھوٹ اور نفرت کی اینٹوں پر کوئی سچی اور کامیاب معیشت کی داغ بیل ڈالی جا سکتی ہے۔
کیا کوئی واپسی کا راستہ ہے؟ میرا ایک ہی وطن ہے اس لیے آپ سب کی طرح میں بھی امیدوں پر جیتا ہوں۔ راستہ اُنکو ملے گا جو اس بات پر طنز اور تانے نہ دیں کے پہلے بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے، بلکہ آگے کی کوئی روشن منزل پکڑیں اور اس ہیجانی کیفیت سے باہر نکلیں۔
ایک خوبصورت وطن جو دو سو سال کی جدو جہد اور کروڑوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اسکے کے زوال کا مزید تماشا اب دیکھا نہیں جا رہا ہے-