English Version of Gilgit-Baltistan Tourism ۔
Official English updates on tourism, travel, culture, news & the breathtaking beauty of Gilgit-Baltistan.
واخی ثقافت: نئی بہو کا پورے گاؤں کی جانب سے محبت اور خلوص کے ساتھ استقبال ❤️
واخی معاشرے میں شادی صرف دو خاندانوں کا نہیں بلکہ پورے گاؤں کا خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ جب بارات گاؤں پہنچتی ہے تو بزرگ مرد و خواتین، بچے اور دیگر اہلِ دیہہ قطاروں میں کھڑے ہو کر نہایت پُرجوش انداز میں استقبال کرتے ہیں۔
خاندان کی خواتین نئی بہو کو ہار پہنا کر محبت سے خوش آمدید کہتی ہیں، جبکہ تمام مہمانوں کی روایتی واخی کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان کی اس ثقافت کی ایک خوبصورت خصوصیت یہ بھی ہے کہ جہیز اور سونے کے زیورات کی کوئی لازمی روایت نہیں، تاکہ ہر خاندان اپنی استطاعت کے مطابق خوشی سے بیٹی کو رخصت کر سکے۔
یہی سادگی، مساوات اور اجتماعی محبت واخی ثقافت کا اصل حسن ہے۔ ❤️
Credit Aliya Jabeen

#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء
رپورٹ: #عبدالجبارناصر
گلگت بلتستان میں 18 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لیے 5 دسمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں میونسپل کارپوریشنز کے 21 وارڈز کی 76 نشستوں کے لیے 485 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے، جن میں سے 465 کے منظور اور 20 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں۔
شیڈول کے مطابق 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔
امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔
#میونسپل_کارپوریشن_گلگت
#میونسپل_کارپوریشن_سکردو
#میونسپل_کارپوریشن_چلاس
#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء
#GilgitBaltistanLG_Electronics2026
#FirstPhase #AJN_NEWS
@GBTourism_@GBTourism__@CMGBPK@amjadhussainaza@ShabbirMir@Rohshan_Din
Khunjerab Top, Gilgit-Baltistan where snow-covered mountains meet breathtaking natural beauty. 🏔️❄️
A glimpse of the region’s untouched wilderness and traditional mountain life...
❄️ خنجراب ٹاپ، گلگت بلتستان 🏔️..
برف کی سفید چادر اوڑھے دنیا کے بلند ترین سرحدی راستوں میں سے ایک، خنجراب ٹاپ کا دلکش منظر۔ یہاں بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان آزادانہ گھومتے مال مویشی قدرت اور مقامی طرزِ زندگی کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔
خنجراب ٹاپ، جہاں قدرت کا حسن اپنی مثال آپ ہے۔ ❤️

یہ ہے دیوسائی گلگت بلتستان! ❤️
خزاں کے دلکش موسم میں گلگت بلتستان کے خوبصورت میدانوں، برف پوش پہاڑوں اور دلفریب قدرتی مناظر کا دیدار کرنے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد جاری ہے۔ سیاحوں کی گاڑیوں کا یہ خوبصورت قافلہ خطے کی سیاحتی رونقوں کی عکاسی کر رہا ہے۔ 🍂🚙
گلگت بلتستان کے خوبصورت میدانِ دیوسائی میں جنگلی حیات کا ایک نایاب منظر! 🐺
بھورے ریچھ (Brown Bear) کی اتنی واضح اور قریب سے بنائی گئی ویڈیو شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ دیوسائی نیشنل پارک قدرتی حسن کے ساتھ نایاب جنگلی حیات کا بھی ایک منفرد مسکن ہے۔
ویڈیو کریڈٹ: Asif Ashoor

یومِ آزادی گلگت بلتستان کی خوشیاں عروج پر! 🇵🇰
معروف سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار، ضلع کھرمنگ گلگت بلتستان میں اس وقت رات کے اندھیرے میں شاندار آتش بازی کا سلسلہ زوروں پر جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کے زیرِ اہتمام رنگ برنگی روشنیوں اور آتش بازی سے جشنِ آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو رہی ہیں۔ 🎆
پاکستان زندہ باد، گلگت بلتستان پائندہ باد! ❤️
The presence of venomous snakes in Gilgit Garkah’s water tanks is a serious threat to public health and safety.The concerned authorities must take immediate notice, inspect the water tanks, and ensure clean and safe drinking water for residents. Public safety cannot be neglected!
گارکاہ کے واٹر ٹینکوں میں نایاب نسل کے سانپوں کی موجودگی، جن کا زہریلا پانی پینے والے گلگت شہر کے لوگ بھی تاحال زہریلے نہیں ہوئے! 😄
گارکاہ گلگت کے واٹر ٹینکوں میں زہریلے سانپوں کی موجودگی، شہریوں کی صحت اور زندگی کے لیے تشویش ناک صورتحال!
واٹر ٹینکوں میں اس قسم کے زہریلے سانپوں کی موجودگی کسی بھی صورت معمولی بات نہیں۔ یہ عوامی صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگین خطرہ ہے۔
متعلقہ انتظامیہ کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکوں کی مکمل صفائی، پانی کی جانچ اور سانپوں کی موجودگی کے اسباب کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
شہریوں کی صحت اور صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اب وقت ہے کہ متعلقہ حکام ہوش کے ناخن لیں اور فوری عملی اقدامات کریں۔

گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن گلگت، میونسپل کارپوریشن سکردو اور میونسپل کارپوریشن چلاس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
میونسپل کارپوریشن چلاس کے 4 وارڈز کی 13 نشستوں کے لیے 89 امیدوار میدان اترے ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق وارڈ نمبر1 بازار ایریا کی 3 نشستوں کے لیے 24، وارڈ نمبر 2 رونی بٹو کوٹ کی 3 نشستوں کے لیے 16، وارڈ نمبر 3 جلیل گائوں کی 4 نشستوں کے لیے 34 اور وارڈ نمبر 4 فاروق آباد کی 3 نشستوں کے لیے 15 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
دریں اثناء چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گلگت، اسکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے جاری شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر کو امیدرواں کی ابتدائی فہرست جاری، جبکہ 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 اور4 نومبر کو منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 5 سے 10 نومبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔
امیدواروں کی نظرثانی فہرست 11 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 نومبر اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات 13 نومبر کو الاٹ اور 5 ستمبر 2026ء کو پولنگ ہوگی۔
#میونسپل_کارپوریشن_چلاس
#گلگت_بلتستان_بلدیاتی_انتخابات2026ء
#GilgitBaltistanLG_Electronics2026
#FirstPhase
@GBTourism_@GBTourism__@CMGBPK@amjadhussainaza@ShabbirMir@Rohshan_Din
Gilgit-Baltistan celebrates its Independence Day on Nov 1, commemorating the historic 1947 uprising that ended Dogra rule. Local freedom fighters liberated the region and later chose to join Pakistan. The day honours their courage & sacrifices @GBTourism__