وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ عزاداران کی سہولت کے لیے متحرک۔ گرمی کے پیش نظر لاہور میں عزاداران پر اینٹی سموگ گن سے پانی کا چھڑکاؤ
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے ایکس پر بیان
حکومت نہ کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، علی پرویز ملک
حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے، صارفین تک فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، علی پرویز ملک
وزیراعظم نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، علی پرویز ملک
وزیراعظم نے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، علی پرویز ملک
محرم الحرام کے مقدس ایام میں جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پنجاب پولیس کے جوان سڑکوں پر متحرک رہے اور موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ ان کی فرض شناسی اور دن رات کی محنت کی بدولت عاشورہ انتہائی پرامن اور خیر و عافیت سے گزرا۔ اس تپتے موسم میں عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے اپنے ان تمام بہادر جوانوں کو شاباش دیتی ہوں۔ آپ ہمارا فخر ہیں۔ جیتے رہیں 👏🏻
الحمدللہ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا جس پر میں پوری ٹیم پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں۔تمام صوبائی وزراء , ایم پی ایز , پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب , ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے جوانوں نے دن رات ایک کر کے جس طرح اپنے فرائض سرانجام دیئے وہ قابلِ ستائش ہے۔
گذشتہ برس کی نسبت اس دفعہ شدید گرمی میں عزاداروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے جو بہترین اقدامات کیے گئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ چپے چپے پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا شاندار انتظام، جلوسوں کے راستوں پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار نے لوگوں کو بہت سکون فراہم کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا کر ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ تمام اداروں کا یہ باہمی تعاون اور ٹیم ورک واقعی ہم سب کیلیے باعث فخر ہے۔
شاباش ٹیم پنجاب 👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے لیے ان کے گھر آمد
وزیراعظم نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کی۔ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہا۔
مرحوم ایک اعلیٰ درجے کے انسان اور صحافی تھے، مرحوم کی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
~وزیراعظم