جب ایک پولیس والا کسی شہری کے گریبان پر ہاتھ ڈالے تو پورا محکمہ ساتھ دیتا ہے جب مسلح افواج کے سربراہ کس معاملہ ہو تو پوری 7 لاکھ کی فوج ساتھ کھڑی ہوتی ہے
تو پھر ایک شہری کے ساتھ ظلم پر 25 کڑور عوام کیوں نہیں کھڑی ہوتی ؟
#مزاحمت_ہی_واحد_راستہ_ہے
ابو جہل کا اصل نام "عمر بن ہشام " تھا_ وہ قریش کا سردار تھا_ سمجھدار، با اثر، ذہین آدمی تھا۔ مگر جب اُس نے سچ کو جانتے ہوئے بھی نہ مانا تو رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے
" ابو جہل " یعنی جہالت کا باپ، کے نام سے پکارا
جہالت صرف ان پڑھ ہونے کا نام نہیں بلکہ حق کو دیکھ کر انکار کرنا بھی جہالت ہے۔
🔥گلگت بلتستان میں عمران خان کی کامیابی مبارک 🔥
بھائیوں، اپنے ووٹوں پر پہرہ دینا... جاگتے رہنا_
اللہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کو 9 فروری اور 9 مئی جیسی سازشی نحوست سے محفوظ رکھے اور عمران خان کو اغواء کاروں کے شکنجے سے آزادی نصیب فرمائے آمین ثم آمین 🤲
👻"مُنے مستری" کی پیشن گوئی تو وڑ گئی👻
خان تو 3 سال جیل میں رہ کر بھی جیت گیا.👊
چلو شاباش... ٹھپے لگانا شروع کرو کیونکہ عزت سے تو تم جیت نہیں سکتے 🤐
WHERE IS IMRAN KHAN ???
#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان #جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
بچوں کی منگنی کو پوشیدہ رکھیں اور نکاح کا اعلان کریں۔
اپنے پہلے بچے کی آمد کی خبر اُس وقت دو جب ولادت خیریت سے ہو جائے اور تم اللہ کا شکر ادا کر لو کہ اس نے اپنی نعمت مکمل فرمائی۔
اپنی ملازمتوں کا اعلان اُس وقت کرو جب ان میں قبولیت ہو جائے اور تم کام شروع کر چکے ہو۔
اپنے منصوبوں کو اس وقت تک پوشیدہ رکھو جب تک وہ حقیقت کا روپ نہ دھار لیں، پھر لوگوں کو ان کی کامیابی کی خوشی میں شریک کرو۔
اپنے سفر کی تفصیلات بھی چھپا کر رکھو، اور واپسی کے بعد یادوں کو خود بولنے دو۔
گھر، گاڑی یا دیگر قیمتی چیزیں خریدنے کی نیت کا چرچا نہ کرو، بلکہ اس وقت خوشی مناؤ جب وہ واقعی تمہاری ملکیت بن جائیں۔
کیونکہ ہر منصوبے کا اعلان ضروری نہیں ہوتا، اور نہ ہی ہر نعمت کے مکمل ہونے سے پہلے اسے بیان کرنا مناسب ہوتا ہے۔ بعض چیزوں کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ انہیں خاموشی اور رازداری کے ساتھ رکھا جائے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں بخیر و خوبی مکمل فرما دے۔ 🌿
پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے آئیرپورٹ پر ایف ائی اے امیگرشن والوں نے روک کر جانے نہیں دیا ۔مجھے یونیورسٹی اف ٹوبنگن جرمنی کے دعوت پر مدعوں کیا گیا تھا۔ انکے ساتھ خیبر پختونخوا کے جامعات اور طلبا و طالبات کے لیے کئی چیزوں پر پش رفت ہوئی تھی- جسے حتمی شکل دینا تھی- افسوس اس بات پر ہے کہ ایک ھائی کورٹ کے حکم کو نہیں مانا جاتا اور دوسرا خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے ساتھ ذیادتی کی جا رہی ہے-
نبی ﷺ نے فرمایا:
"جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی، پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی، اس کے لیے ایک مکمل حج اور عمرہ کا ثواب ہے۔"
جامع ترمذی
نبی ﷺ نے فرمایا:
"تم اپنے حج کے مناسک مجھ سے سیکھو۔"
رمی میں وہی طریقہ افضل اور سنت کے زیادہ قریب ہے جو رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے، نہ کہ ایسا انداز جو عبادت سے زیادہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے
نبی کریم ﷺ نے رمیِ جمرات کے دوران شیطان کو چھوٹی کنکریاں ایک ایک کر کے ماریں اور ہر کنکری کے ساتھ "اللہ اکبر" فرمایا۔
احادیث میں کہیں یہ ذکر نہیں ملتا کہ آپ ﷺ نے دوڑ لگا کر، باؤلنگ کے انداز میں یا کسی نمایاں اور غیر معمولی طریقے سے رمی کی ہو۔
رمی کا مقصد اپنی مہارت، شخصیت یا پیشہ ورانہ شناخت کا اظہار نہیں بلکہ اللہ کے حکم کی تعمیل، شیطان سے براءت اور عاجزی کا اظہار ہے۔ اسی لیے رسول اللہ ﷺ نے چھوٹی کنکریاں استعمال کرنے کی ہدایت دی اور دین میں" غلو" سے منع فرمایا۔
لہٰذا فقہی اعتبار سے اگر کوئی مختلف انداز سے کنکری پھینک دے تو رمی ادا ہو سکتی ہے، لیکن سنت سے ثابت طریقہ سادگی، وقار، تکبیر اور خشوع کا ہے۔ عبادات میں اصل معیار یہ ہے کہ انسان خود کو نمایاں کرنے کے بجائے اللہ کے سامنے اپنی عاجزی ظاہر کرے۔
جناب محسن نقوی صاحب اور ڈی جی ایف آئ اے صاحب کی خدمت میں درخواست - مفاد عامہ کے تحت
میں انسانیت کے جذبے کے تحت آپ سے ایک اپیل کر رہا ہوں، عہدے بہت عارضی ہوتے ہیں اور بڑے سے بڑا عہدہ بھی چند سال کے بعد ختم ہو جاتا ہے
پچھلے تین سالوں میں ائیرپورٹس پر مبینہ طور پر پاکستانیوں کے ساتھ آف لوڈ کرنے کا غیر قانونی سلسلہ سامنے آنا شروع ہوا،سوشل میڈیا پر ہر روز کوئ روتا نظر آتا ہے، میں اس پر بصد احترام کچھ گزارش کرنا چاہتا ہوں،
ورلڈ بینک کے مطابق 44 فیصد آبادی یعنی 11 کروڑ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے، شاید اصل فگرز اس سے بھی زیادہ خراب ہوں،
ملک میں کاروبار اور نوکریاں نہیں ہیں، ایسے میں اگر کوئ نوجوان روزگار کی تلاش میں یا اپنا مستقبل بہتر کرنے کیلئے بیرون ملک کوئ موقع تلاش کرتا ہے یا اپنی قسمت آزمانا چاہتا ہے، وہ اُس ملک کے قانونی طریقہ کار کے مطابق ویزہ حاصل کرتا ہے، ہوائ جہاز کا ٹکٹ لیتا ہے، بیرون ملک اپنی بکنگ کرواتا ہے، اور یہ سب وہ قرضہ لیکر یا زمین بیچ کر یا گھر بیچ کر کرتا ہے، وہ آنکھوں میں خواب سجاۓ ائیر پورٹ پہنچتا ہے، اُسکا خاندان امید کے دئیے جلا کر اُسے ائیر پورٹ پر خدا حافظ کرتا ہے اور پھر وہ بورڈنگ کارڈ لیتا ہے، اُسکا سامان بھی لوڈ ہو جاتا ہے، پھر اچانک ایف آئ اے کا سٹاف اُسے بغیر کوئ وجہ بتاۓ آف لوڈ کر دیتا ہے, اسمیں کئی ایسے بھی ہیں جو واپس اپنی نوکری پر جا رہے تھے
ایک لمحے کیلئے سوچیں، اُسکی ذہنی حالت کیا ہوگی، اُسکے خاندان کی ذہنی حالت کیا ہوگی؟ ایک غیر قانونی آف لوڈ کسی نوجوان کی زندگی تباہ کر سکتا ہے،
اور یہ سب مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ہوتا ہے، ایک مستند ویزے، ٹکٹ اور بکنگ کے ساتھ کیسے کسی کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکتا ہے؟ ہاں وہ اشتہاری ہے؟ مجرم ہے؟ اُسکا پاسپورٹ جعلی ہے، ویزہ جعلی ہے؟ کوئ سمگلر ہے؟ تو ضرور روکیں لیکن تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کیسے کسی کو اپنا مستقبل سنوارنے سے روکا جا سکتا ہے،
اگر کچھ پاکستانی باہر کے ملکوں میں جا کر بھیک مانگتے ہیں تو وہ اُس ملک کے قانون کا مسلہ ہے، ہم کیوں شک کی بنا پر اپنے پاکستانیوں کو سزا دیتے ہیں؟
ہمارا امیج کچھ پاکستانیوں کے بھیک مانگنے سے خراب نہیں ہوا، اُسکی وجوہات ہم سب کو پتہ ہے، 25 کروڑ آبادی میں 70 فیصد نوجوانوں کو ملک سے باہر اپنی قسمت آزمانے دیں، آج پاکستان ایسے ہی پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے چل رہا ہے، ہمیں تو ان پاکستانیوں کا مشکور ہونا چاہیے
ہاں اگر غیر قانونی ویزوں اور نوکریوں کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے تو قوم خوش ہوگی،
اُمید ہے آپ غریب اور لاچار پاکستانیوں کی مدد کریں گے اور ائیر پورٹس پر کسی کو بغیر کسی وجہ کے آف لوڈ کرنے کا مبینہ سلسلہ بند کروائیں گے