یہ ہے 👇احساس کمتری کی ماری وہ پنجابی مفاد پرست ایلیٹ جومُغل حُکمرانوں کے ہاتھی، انگریزوں کی بگھی اور اب طاقتور جرنیل یا سیاستدان کی لینڈ کروزر کے سامنے اپنے مفادات کے لیے بھنگڑے ڈالتی ہے۔ ان کے لالچ اور خُود غرضی نے اس خطے کو تباہ کر دیا۔
نسل در نسل یہ “معزز” ٹاؤٹ اور گورے کی چاکری کرنے والے ذہنی غُلام، آئین، مُلک اور عوام کے اصل دُشمن ہیں،
عام پنجابی کا کوئی قصور نہیں۔
یہ ذہنی غُلام آپس میں بھی انگریزی یا اُردو میں بات کریں گے اور بیچ میں لگاتے ہیں پنجابی لفظ کا تڑکا۔
عمران کا دھوکہ یہ ہے کہ وہ اس “براؤن صاحب” کلاس کو نتھ ڈالنے کا نعرہ لگا کر سیاست میں آیا اور اب ان اُنہی کے مفادات کا سب سے بڑا مُحافظ ہے۔
دوسری قومیں پنجاب کو گالی مت دیں،
اس کلاس اور اس کے لیڈر کے دھوکے کو سمجھیں اور اس ذہنیت کے خلاف مزاحمت کریں جو ہر قوم کی ایلیٹ کا خاصہ ہے۔